Powered by
UI
Techs
Home
>
Forums
>
>
General Discussion
>
The Last Messenger Sal'lallaa'hoalaih'wa'salam
Post Reply
Username
Invalid Username or Password
Password
Format
Andale Mono
Arial
Arial Black
Book Antiqua
Century Gothic
Comic Sans MS
Courier New
Georgia
Impact
Tahoma
Times New Roman
Trebuchet MS
Script MT Bold
Stencil
Verdana
Lucida Console
1
2
3
4
5
6
Message Icon
Message
- Forum Code is ON
- HTML is OFF
Smilies
[quote][b]25-05-2010 خدا کے آخری پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے جاننے کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آپ نے انسانیت کے سامنے بندگی، انسانیت اور اعلیٰ اخلاق و بلند کردار و بہترین سیرت کا آخری آئیڈیل نمونہ پیش کیا ہے۔ خدا نے اپنی کتاب میں آپ کی اسی پہلو سے بڑی تحسین فرمائی ہے۔ آپ کے دشمن و مخالف بھی آپ کے برتر و بے مثل اخلاق کریمانہ کے گرویدہ تھے۔ بچوں کے ساتھ، خواتین کے ساتھ، بے زبان جانوروں کے ساتھ، ساتھیوں کے ساتھ، ماتحتوں کے ساتھ، دشمنوں کے ساتھ، زیردستوں کے ساتھ، حکمرانوں کے ساتھ غرض ہر طرح کے انسانی تعلقات و روابط و معاملات میں کون سا اخلاق و سلوک و برتاؤ آئیڈیل ہوسکتا ہے، یہ جاننے کے لیے کوئی بھی شخص دنیا کے کسی بھی کونے میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے تربیت یافتہ صحابۂ کرام کی زندگیوں کی کتاب میں اس کا بہترین و اعلیٰ ترین و حسین ترین نمونہ دیکھ سکتا ہے۔ آپ سراپا محبت و شفقت تھے۔ اپنے ہوں یا غیر محمد عربی کا دامن ہر ایک کے لیے وسیع و کشادہ تھا۔ آپ ہر ایک کی دلداری، مہمان داری اور رعایت و پاسداری فرماتے تھے۔ آپ مجسم رأفت و عنایت تھے۔ انتہائی فیاض و سخی تھے۔ دشمنوں کی ایذاؤں اور مخالفتوں پر صبر کیسے کیا جاتا ہے اور دل کو بڑا اور کشادہ کرکے دشمنوں پر قابو پانے کے بعد انہیں سزا دینے اور ان سے بدلہ لینے کے بجائے انہیں معاف کرکے اور ان کے ساتھ عفو و درگزر کا معاملہ کرکے ان کا دل کس طرح جیتا جاتا ہے، اس کا بہترین آئینہ سیرت محمدی ہے۔ خدا کی بندگی و شکرگزاری کسے کہتے ہیں۔ خدا کے ساتھ گہرا عابدانہ و نیازمندانہ تعلق کیا ہوتا ہے۔ اپنے جذبات اور سرفروشیوں کو اپنے معبود و پرودگار کو کس جاں نثاری کے ساتھ ہدیہ و نذر کیا جاتا ہے۔ اور مشکل و آسان زندگی کی ہر ہر گھڑی میں کیسے خدا پر بھروسہ کیا جاتا اور اپنے اعتماد و توکل کو اس پر قائم رکھا جاتا ہے۔ سخت لمحات اور پر ہول و دہشت تجربات میں کیسے ثابت قدم رہا جاتا اور ڈٹا جاتا ہے ایسی ہر بات کے لیے آپ کی زندگی کے مبارک و پاکیزہ اوراق سبق اور مثالوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ اور سب سے بڑی سچائی یہ ہے جسے غیر مسلم محقیقن و مؤرخین بھی تسلیم کرتے ہیں کہ اسلام تلوار کے زور پر نہیں بلکہ آپ اور آپ کے تربیت یافتہ اصحاب کے مثالی اخلاق و کردار کے بل پر پھیلا اور دنیا کے کونے کونے میں پہنچا ہے۔ مسلمانوں کے لیے ہمیشہ سے سب سے اہم بات یہ رہی ہے کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق و کردار کو اپنی زندگیوں میں اپنانے اور لانے کی کوشش کریں۔ اسلام کے معاملے میں واحد مثالی جماعت جماعت صحابہ نے بھی اسی روش کو اپنایا اور نتیجتاً عروج و ترقی کو پایا تھا۔ آج بھی مسلمانوں کے لیے یہی سب سے بڑی ضرورت اور سعادت کی بات ہے کہ وہ محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے نقوش سیرت کو اپنے لیے مشعل راہ بنائیں، آپ کے روشن و پاکیزہ اسوے کو اپنائیں اور اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کو آپ کی تعلیمات اور آپ کی زندگی کے واقعات کے مطابق منظم کریں۔ [/b][/quote]
Mode
Prompt
Help
Basic
Check here to be notified by email whenever someone replies to your topic
Show Preview
Share
|
Copyright
Studying-Islam
© 2003-7 |
Privacy Policy
|
Code of Conduct
|
An Affiliate of
Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top