Powered by
UI
Techs
Home
>
Forums
>
>
General Discussion
>
Purpose of Life and Religion
Post Reply
Username
Invalid Username or Password
Password
Format
Andale Mono
Arial
Arial Black
Book Antiqua
Century Gothic
Comic Sans MS
Courier New
Georgia
Impact
Tahoma
Times New Roman
Trebuchet MS
Script MT Bold
Stencil
Verdana
Lucida Console
1
2
3
4
5
6
Message Icon
Message
- Forum Code is ON
- HTML is OFF
Smilies
[quote]ڈیئرسیفے میرا!!! سلام!!! پہلے تو اس بات کی پیشگی معذرت کہ شاید میں نے اردو میں آپ کا نام ٹھیک نہ لکھا ہو۔ اور دوسرا میں یہ جاننا چاہوں گا کہ آیا آپ میل ہو یا فی میل؟؟؟ خدا کی پناہ کہ میں آپ کو کافر یا گمراہ کہنے کی جسارت کروں۔ میں اس کام کا حق دار صرف اور صرف خدا کو سمجھتا ہوں اور اس کے پیغمبر بھی اگر کسی کے کفر و ضلالت کا دوٹوک اعلان فرماتے تھے تو اسی کے علم و اطلاع سے آگاہی پاکر اور اسی کے اذن و اجازت سے۔ میرے کہنے کا مقصد صرف اور صرف یہ تھا کہ آپ نے جس انداز میں مجھے صرف قرآن کا ماننے والا گمان کرکے ماحول کو لائٹ رکھتے ہوئے ایک زوردار قہقہہ لگایا تھا، اس سے مجھے یہ گمان ہوا تھا کہ شاید آپ کا رجحان و میلان اسی طرح کے کسی اسکول آف تھاٹ کی طرف ہےجو آپ میرے بھی اسی مکتبۂ خیال سے ہونے کے گمان پر اتنا زوردار قہقہہ لگارہے ہو کہ مجھے محسوس ہوا کہ شاید آپ سنجیدہ نہیں ہو اور بس منفی ریمارکس دے کر ٹائم پاس فرمارہے ہو۔ آپ کے تازہ جواب سے میں نے بھی مبالغہ آمیز سنجیدگی ترک کرکے لائٹ موڈ بنالیا اور آپ کے حوالے سے اپنی اس غلط فہمی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ خیر یہ میرا آپ کے میرے بارے میں اہل قرآن ہونے کے گمان اور اس پر ایک گرجدار قہقہہ لگانے کے باعث آپ کے حوالے سے جوابی گمان تھا۔ آپ کے پاس وضاحت کا پورا پورا حق ہے اور میں پیشگی اس کا اعتراف کیے لیتا ہوں۔لیکن جہاں تک آپ کے اس احساس کا تعلق ہے کہ کل کلاں ناراض و برہم ہوکر میں آپ کو اللہ معاف کرے، نہایت جسارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام کے دائرے سے خارج قرار دے دوں گا، تو آپ اطمینان رکھو کہ ایسا کچھ ہونے والا نہیں ہے۔ محض ایک مغالطہ ہے جو کسی وجہ سے آپ کو لاحق ہوگیا ہے۔ اسلامی تاریخ کے شروع کے مثالی ادوار اور چند حکمران شخصیتوں کو چھوڑ کر آپ نے اسلامی تاریخ کا جو بدنما اور بھیانک روپ دیکھا اور دوسروں کو دکھانے کے لیے اپنی دونوں تحریروں میں اس کا ویسا ہی تاریک و بھیانک نقشہ کھینچا ہے، میں بغیر کسی توقف کے بطور مفروضہ یہ مان لیتا ہوں کہ چلو جیسے آپ نے فرمایا کہ اسلامی تاریخ کے کچھ ادوار اور چند حکمرانوں کو چھوڑ کر باقی سارے ادوار و حکمران تاریکی، شرمندگی اور شر و شقاوت ہی کی تصویریں اور تمثیلیں ہیں۔ تو اس سے کیا ثابت ہوا؟ کیا یہ کہ اسلامی تاریخ کے ابتدائی ادوار اور ہمارے درمیان کے ادوار و صدیوں میں اسلام معدوم ہوگیا یا اس میں رد و بدل اور تحریف ہوگئی؟ یا یہ کہ یہ سب اسلام ہی کا کیا دھرا اور اسی کے اثرات و فروغ کے نتائج ہیں؟ اگر ایسا کچھ نہیں ہوا، اسلام آج بھی پوری آب و تاب اور بے آمیزی کے ساتھ زندہ و تابندہ ہے، اس کی تعلیم و ہدایت آج بھی ایک محفوظ و مستند حقیقت ہے اور مسلمان حکمرانوں کی گمراہیاں اور عیاشیاں اس سے انحراف و روگردانی کا نتیجہ ہیں نہ کہ اس کو اپنانے اور زیرِ عمل لانے کا۔تو پھر اگر واقعتا ایسا ہی ہوا بھی ہو جیسا کہ آپ کا دعویٰ اور فرمان ہے تب بھی کوئی خرابی اور بگاڑ پیدا نہیں ہوتا، بس یہ ہوگا کہ مسلمانوں سے یہ کہا جائے کہ تم اپنی تاریخ پر جھوٹے فخر میں مبتلا مت ہو اور اس کے اصل چہرے کے یہ یہ تاریک و بدترین نقش و نگار اپنی نگاہوں کے سامنے رکھو۔گو شروع کے چند ادوار اور یہ گنتی کے چند حکمران تو قابل توقیر و فخر ہیں لیکن اس کے آگے بس تاریکی ہی تاریکی ہے جس پر تمہیں سینہ پھلانے کے بجائے شرم سے پانی پانی ہوکر اس پانی کو ایک حوض کی شکل دے کر اس میں ڈوب مرنا چاہیے!!! لیکن اس سےفرق کیا پڑے گا۔ ایک مسلمان پر اسلام کی پابندی و پیروی لازم ہے نہ کہ اسلامی تاریخ کے مختلف ادوار میں تختِ سلطنت پر براجمان ہونے والے مختلف حکمرانوں کی۔ اسلام آج بھی محفوظ و غیر محرف حالت میں موجود ہے، انہیں اس پر عمل کرنا اور اس کے مطابق اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کے تمام پہلوؤں کو منظم کرنا ہے۔ اسی سے وہ دنیا میں ہدایت یافتہ ٹھہریں گےا ور آخرت کی فلاح و نجات کے حق دار قرار پائیں گے۔ ایسی حالت میں اگر اسلامی تاریخ کے پچھلے ادوار لائق تنقید و افسوس احوال کا مرقع ہوں بھی تو اس سے اسلام پر کیا حرف آتا ہے جب کہ یہ واضح طور پر تسلیم کیا گیا ہے کہ یہ اسلام سے انحراف کا نتیجہ تھا نہ کہ اس کی پیروی اور مطابقت کا۔ اور پھر آج مسلمانوں کو یہ کالا آئینہ دکھاکر اور اپنے تاریخی چہرے کے بدترین داغ دھبے اور اپنے ہسٹاریکل وجود کے سیاہ ترین کارنامے دکھا کر ان سے کیا مزید منوانا اور کرانا مقصود ہے؟ میں پھر واضح کردوں کہ یہ سب باتیں بطورِ مفروضہ میں نے تسلیم کی ہیں۔ ورنہ حقیقت اتنی دلخراش نہیں ہے جتنا کہ دعویٰ کیا جارہا ہے۔ یہ چونکہ ایک ایسا موضوع ہے جس پر مطالعے اور راے تعمیری کے لیے بے تحاشا مواد و لٹریچر موجود ہے اور اس حوالے سے مختلف اذہان و اشخاص اپنا اپنا رجحان رکھتے بھی ہیں۔ اس لیے میں اس بحث میں الجھنا نہیں چاہتا۔ میں تو معذرت کے ساتھ اس ذہن کا آدمی ہوں کہ چلو بھائی مان لیا کہ اسلامی تاریخ یا صحیح تر لفظوں میں مسلمانوں کی تاریخ میں کوئی اچھائی، خوبی اور کمال ہرگز موجود نہیں ہے مگر کیا اسلام کے بارے میں بھی ایسا کہنا درست ہے؟ اگر نہیں تو چھوڑو تاریخ کو، ہماری ہدایت و نجات کا تعلق اس حوالے سے کسی بات کی تائید و تردید میں کھڑے ہونے سے نہیں ہے بلکہ اسلام کی تعلیم و ہدایت کو بے آمیز انداز میں جاننے اور اس پر کاربند ہونے سے ہے۔ لہٰذا آؤ تم اور میں ان بحثوں میں الجھنے کے بجائے اپنی ہدایت اور نجات کی فکر کریں۔ اور اسلام کو اچھے طریقے سے جان کر اس پر زندگی بھر عمل پیرا رہیں، تاکہ کل خدا کی بارگاہ میں حاضر ہوکر ہمیں اُسی طرح شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے جیسا کہ آج تمہارے بقول اسلامی تاریخ یا مسلمانوں کی تاریخ کے بھیانک احوال کا تقاضا ہے کہ ہم فخر کرنے کے بجائے شرم سے سر جھکالیں۔ لہٰذا میں اپنے مخاطب سے بھی بصد احترام یہی درخواست کرتا ہوں کہ جن امور کا تعلق اس دنیا میں ہماری ہدایت اور آخرت میں ہماری نجات سے ہے ان پر ضرور گفتگو کیجیے لیکن جو معاملات اس دنیا میں نہ کبھی طے ہوئے ہیں اور نہ بظاہر آئندہ ان کے سیٹل ہونے کی کوئی توقع ہے اور نہ خدا کی بنائی ہوئی انسانی فطرت اور نظامِ کائنات کے پیش نظر کبھی سلجھ سکتے ہیں ان پر خوامخواہ بحث مباحثے میں الجھنے سے آپ اور میں پرہیز ہی کریں تو بہت اچھا ہوگا اور ہمارے دین و دنیا کو اس سے نقصان تو کوئی نہیں ہوگا، فائدے بہت ہوں گے۔[/quote]
Mode
Prompt
Help
Basic
Check here to be notified by email whenever someone replies to your topic
Show Preview
Share
|
Copyright
Studying-Islam
© 2003-7 |
Privacy Policy
|
Code of Conduct
|
An Affiliate of
Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top