Powered by
UI
Techs
Home
>
Forums
>
>
Young Minds
>
ہماری کوتاہیاں اور ہمارے نوجوان
Post Reply
Username
Invalid Username or Password
Password
Format
Andale Mono
Arial
Arial Black
Book Antiqua
Century Gothic
Comic Sans MS
Courier New
Georgia
Impact
Tahoma
Times New Roman
Trebuchet MS
Script MT Bold
Stencil
Verdana
Lucida Console
1
2
3
4
5
6
Message Icon
Message
- Forum Code is ON
- HTML is OFF
Smilies
[quote]ہماری کوتاہیاں اور ہمارے نوجوان قوموں کی زندگی میں ان کے نوجوان بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ کسی قوم کے مستقبل کے روشن یا تاریک ہونے کا مدار بہت حد تک اس کے نوجوانوں کے رویے اور طرزِ حیات پر ہوتا ہے ۔ قوموں کی بقا کی خاطر بڑ ی سے بڑ ی قربانی بھی ہمیشہ سے قوموں کے نوجوان ہی دیتے آ رہے ہیں ۔ قوم کے بڑ ے اور پچھلی نسل اگر اپنے نوجوانوں کی تربیت کرنے ، ان کی اعلیٰ تعلیم کا اہتمام کرنے ، اپنے قومی نظریات اور اپنے قومی مفادات کی حفاظت کرنے والے مقاصد و اہداف ان تک منتقل کرنے سے غافل ہوجائے تو یہ اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ اس قوم کا مستقبل ڈوبنے لگاہے اور یہ بہت جلد دنیا میں ذلیل و رسوا ہوا چاہتی ہے ۔ ان پہلوؤں سے اگر ہم اپنی قوم اور اس کے نوجوانوں کا جائزہ لیں ۔ اپنے تعلیمی نظام اور اس کے مقاصد و اہداف کا تجزیہ کریں اور اپنے دانش وروں ، مذہبی رہنماؤں اور سیاسی ناخداؤں کے افکار و خیالات اور کارناموں پر ناقدانہ نظر ڈالیں ، تو واقعہ یہ ہے کہ انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ تا ہے کہ ہمیں اپنی قوم کے مستقبل کے ان معماروں کی کوئی قدر ہی نہیں ہے ۔ ہم نے ان کی اعلیٰ تعلیم و تربیت کا کوئی اچھا انتظام کرنے کی کبھی کوئی مجاہدانہ کوشش ہی نہیں کی۔ اپنے نظریات اور قومی اہداف سے انہیں روشناس کرانا اور ان کے ساتھ ان کے اندر وفاداری اور لگاؤ پیدا کرنا کبھی ہمارے پیشِ نظر ہی نہیں رہا ہے ۔ لہٰذا اسی غفلت و کوتاہی کا یہ نتیجہ ہے کہ آج ہمارے نوجوان ادنی مقاصد و مفادات کے غلام و حریص بن کر جی رہے ہیں ۔ انہیں قوم کے مستقبل اور اس کی عزت و سربلندی سے کوئی سروکار ہی نہیں ہے ۔ اپنے ورثے اور اور اپنی تہذیبی خصوصیات سے انہیں کوئی لگاؤ نہیں رہا ہے ۔ وہ اپنے قومی نظریات سے ناآشنا اور اس کے اہداف و مقاصد سے بالکل نابلد ہیں ۔ ان کے اندر اپنے معاشرے اور قوم کی فلاح و بہبود اور استحکام و خوشحالی کے لیے قربانی دینے کا کوئی جذبہ سرے سے پایا ہی نہیں جاتا۔ ان کے سامنے تو بس اپنی زندگی، اپنا کیرئیر اور اپنی فیملی کے لیے اچھے لائف اسٹائل کا حصول ہی بنیادی ٹارگٹ ہے ۔ وہ تو بس مادی آسائشات و لذات کو زیادہ سے زیادہ سمیٹ لینا اور زندگی کی رونقوں اور راحتوں کو زیادہ سے زیادہ پالینا چاہتے ہیں ۔ معاشرے کے مسائل، قوم کی مشکلات اور اپنے ہم وطنوں کے مصائب و آلام سے انہیں کوئی سروکار نہیں ۔ ایسے بے حس نوجوانوں سے کیا ہم کسی مشکل گھڑ ی میں قوم کے لیے سرفروشی دکھانے اور جان و مال کی کسی چھوٹی بڑ ی قربانی دینے کی توقع آخر کس طرح رکھ سکتے ہیں ۔[/quote]
Mode
Prompt
Help
Basic
Check here to be notified by email whenever someone replies to your topic
Show Preview
Share
|
Copyright
Studying-Islam
© 2003-7 |
Privacy Policy
|
Code of Conduct
|
An Affiliate of
Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top