Powered by
UI
Techs
Home
>
Forums
>
>
Interfaith Dialogue
>
مسلمانوں کا ٓاصل مقام
Post Reply
Username
Invalid Username or Password
Password
Format
Andale Mono
Arial
Arial Black
Book Antiqua
Century Gothic
Comic Sans MS
Courier New
Georgia
Impact
Tahoma
Times New Roman
Trebuchet MS
Script MT Bold
Stencil
Verdana
Lucida Console
1
2
3
4
5
6
Message Icon
Message
- Forum Code is ON
- HTML is OFF
Smilies
[quote][b]اسی طرح دینداری محض نماز روزے کی پابندی، حج و عمرے کی ادائگی، صدقہ و خیرات اور کسی دینی تحریک و جماعت کے ساتھ شامل ہوکر اس کی سرگرمیوں میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لینے کا نام نہیں ہے ۔ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ انسان اعلیٰ اخلاقی رویے اپنائے ۔ نرمی و شفقت، صبر و استقامت، حوصلہ و ہمت، جرأت و شجاعت اور تقویٰ و فکرِ آخرت کے اوصاف سے متصف ہو۔ معاملات میں راستباز ہو۔ لین دین میں کھرا اور اصولوں کا پابند ہو۔ وعدوں کی پابندی کرتا ہو۔ رشتہ داروں ، متعلقین اور پڑ وسیوں کے حقوق ادا کرتا ہو۔ اور اپنے حلقۂ احباب میں ایک ایماندار، شریف اور اچھے اخلاق کے حامل کے طور پر معروف ہو وغیرہ۔ دینداری کا مطلب اگر دیکھا جائے تو یہ ہونا چاہیے کہ انسان خدا کی بندگی کے شعور کے ساتھ زندگی گزارے ، اپنے تمام معاملات اس کے احکام و ہدایات کی روشنی میں انجام دے ، اپنی دنیوی مصروفیات و مشغولیات کے ساتھ ساتھ اپنے دینی فرائض و واجبات بھی بجا لائے ۔ خود حق و سچائی اور نیکی و بھلائی پر قائم رہے اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کو بھی انھیں چیزوں کی تلقین کرتا رہے ۔ مشکلات اور سختیوں میں صبر و برداشت سے کام لے اور فراوانی کے لمحات میں غافل و بے پرواہ بننے کے بجائے اپنے رب کا شکرگزار و فرماں بردار بنے وغیرہ۔ اگر کوئی انسان ان چیزوں کا لحاظ رکھتے ہوئے زندگی گزارتا ہے تو اس کی زندگی میں دنیاداری اور دین داری کی کوئی تقسیم باقی ہی نہیں رہتی۔ بلکہ اس کی زندگی سراپا خدا کی بندگی بن جاتی ہے ۔ اور انسان کی زندگی کے لیے اگر کوئی موزوں ترین عنوان ہے بھی تو وہ یہی ہے کہ وہ خدا کی بندگی کی شکل میں گزرے ۔ ایسے انسان کی ہر دنیاداری بھی دینداری ہی ہوتی ہے ۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم لوگوں کو دو خانوں میں تقسیم کرنے کے بجائے انھیں اس بات کی دعوت دیں کہ وہ اچھے اور ایسے دنیادار بنیں کہ ان کی دنیاداریاں بھی دین داری بن جائیں ۔ وہ اپنے خدا سے ہر لمحہ متعلق ہوکر، اس کے احکام و ہدایات کے پابند رہ کر، اس کے قوانین و حدود کا لحاظ کرتے ہوئے ، اعلیٰ انسانی سلوک اور بہتریں اخلاقی رویے کے ساتھ اور نیکی و بھلائی کے پیکر و داعی بن کر اس طرح اپنی زندگی گزاریں کہ ان کے صبح و شام اور دن اور رات سب کچھ عبادت اور دینداری بن جائیں ۔ [/b][/quote]
Mode
Prompt
Help
Basic
Check here to be notified by email whenever someone replies to your topic
Show Preview
Share
|
Copyright
Studying-Islam
© 2003-7 |
Privacy Policy
|
Code of Conduct
|
An Affiliate of
Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top