Powered by
UI
Techs
ہوم
>
فورم
>
>
عمومی بحث و نظر
>
اسلام کی دعوت: دورِ جدید کی بنیادی ضروت
Post Reply
Username
Password
Format
Andale Mono
Arial
Arial Black
Book Antiqua
Century Gothic
Comic Sans MS
Courier New
Georgia
Impact
Tahoma
Times New Roman
Trebuchet MS
Script MT Bold
Stencil
Verdana
Lucida Console
1
2
3
4
5
6
Message Icon
Message
- Forum Code is ON
- HTML is OFF
Smilies
[quote]اسلام بلاشبہ ایک آفاقی دعوت ہے۔ اس کا پیغام دنیا کے ہر باشندے اور عالم کے تمام انسانوں کے لیے ہے۔ تمام پیغمبر اسی پیغام و کلام کو لے کر مختلف انسانی اقوام و امم میں تشریف لاتے اور انہیں اس سے باخبر بناتے رہے۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہی کام کیا اور انسانیت کو خدا کا دین آخری مستند شکل میں مکمل محفوظ حالت میں پہنچادیا۔ اب یہ ہر دور کے مسلمانوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اس پیغام کو دنیا کی تمام اقوام و ملل تک پوری جانفشانی و خیرخواہی سے پہنچائیں۔ یہ دوسروں پر احسان کرنے کا معاملہ نہیں بلکہ اپنا فرض ادا کرنے اور دوسروں کی امانت ان تک پہنچانے کا معاملہ ہے۔ اور یہ کام زور زبردستی، ٹھونس، رقابت اور لڑائی کے ماحول میں نہیں بلکہ نہایت صبر و تحمل، شفقت و ہمدردی، امن و سلامتی اور برادرانہ خیرخواہی کے ماحول میں سرانجام دینا ہے۔ اس دعوتی کام میں رکاوٹ بننے والی ہر سیاسی و قومی کشمکش اور ہر طرح کے تاریخی و جغرافیائی تعصبات کی رکاوٹوں کو دور کرنا مسلمانوں کی یک طرفہ ذمہ داری ہے۔ اور یہ ان کی کسی قومی و مادی جدوجہد کا عنوان نہیں بلکہ سراسر آخرت کی فلاح و نجات اور اپنی دینی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے عزم کو پیش نظر رکھ کر کیا جانے والا ایک کام ہے۔ مسلمان دنیا بھر میں آج بھی اس عنوان سے متحرک و فعال ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے وہ اس کی اصل روح و فارم کو نظر انداز کرکے اپنے دوسرے دوسرے کاموں کو اس کام کا عنوان دیے ہوئے ہیں۔ وہ اپنی قومی و سیاسی لڑائیوں اور اپنے خود ساختہ تصورات کے تحت عالم انسانی پر اسلامی غلبہ کے قیام کے نام پر کیے جانے والے فساد نما جہاد کو اسلامی دعوت کا نام دیے ہوئے ہیں۔ اسلامی دعوت کے کام کا اول و آخر آئیڈیل نمونہ رسول و اصحاب رسول ہیں۔ انہوں نے یہ کام اصلاً اپنے اعلی اخلاق و کردار کے ذریعے سرانجام دیا تھا۔ انہوں نے انسانوں سے محبت و شفقت کرکے یہ کام کیا تھا۔ آج مسلمان دوسروں سے لڑ جھگڑ کر اور ان سے قومی و سیاسی مفادات کی جنگیں برپا کرکے یہ کام نہیں کرسکتے۔ یہ کام اسی طرح ہوگا جس طرح رسول و اصحاب رسول نے امن و محبت، اخوت و انسانیت اور شرافت و روحانیت کے اوصاف و اخلاق سے مسلح ہوکر اپنے زمانے میں سرانجام دیا تھا۔ میرے نزدیک اس وقت اسلام کے دعوتی کام کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ مسلم نوجوان اسلامی اخلاق و کردار کے سانچے میں ڈھل کر دنیا میں بسنے والے انسانوں کے سامنے اسلامی تعلیمات کی برتری، منفعت، پاکیزگی اور بلندی کا چلتا پھرتا نمونہ و نشان بن جائیں۔ وہ بلاتفریق ہر ایک سے پیار کریں، ہر ایک کے کام آئیں، ہر کے خوشی و غم کے ساتھی بنیں، ہر ایک کے ساتھ انصاف و دیانت، اخوت و انسانیت اور شفقت و خیرخواہی کا معاملہ کریں۔ اپنے دین کی تعلیمات اور خدا کے آخری مبارک و پاکیزہ کلام کو نہایت سنجیدہ عقلی و فطری و تاریخی استدلال اور جدید تحقیقات کی تائیدات کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی سیرت، عادات و اخلاقیات اور اپنی زندگیوں کی بہترین تنظیم و تصویر کے ذریعے انہیں اسلام کے قریب لانے اور اس کی دعوت و تعلیم سے متأثر کرنے کی کوشش کریں۔ آج کا دور میڈیا کا دور ہے۔ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہونے والے واقعہ کو ساری دنیا میڈیا کے ذریعے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیتی ہے۔ مسلمان نوجوان اگر اپنے اخلاق و کردار کو اسلامی تعلیمات کے سانچے میں ڈھال کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے اصحاب کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین کی زندگیوں کا عکس و جمال اپنی زندگیوں کے آئینے میں دکھا دیں تو میں دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ اسلامی دعوت کے سلسلے میں یہ کسی دھماکے اور آتش فشاں سے کم درجے کا واقعہ نہ ہوگا اور اس کے مثبت ثمرات عالمی پیمانے پر مسلم دنیا کے حصے میں آئیں گے۔[/quote]
Write in Urdu
اردو میں لکھيۓ
(For Urdu Forums Only)
Write here in Roman Urdu
Preview
Kwx Amdid
خوش آمديد
A
=
آ
a
=
ا
B
=
N/A
b
=
ب
C
=
ث
c
=
چ
D
=
ڈ
d
=
د
E
=
N/A
e
=
ع
F
=
N/A
f
=
ف
G
=
غ
g
=
گ
H
=
ھ
h
=
ح
I
=
N/A
i
=
ي
J
=
ض
j
=
ج
K
=
خ
k
=
ك
L
=
N/A
l
=
ل
M
=
N/A
m
=
م
N
=
ں
n
=
ن
O
=
N/A
o
=
ا
P
=
N/A
p
=
پ
Q
=
N/A
q
=
ق
R
=
ڑ
r
=
ر
S
=
ص
s
=
س
T
=
ٹ
t
=
ت
U
=
ہ
u
=
ء
V
=
ظ
v
=
ط
W
=
N/A
w
=
و
X
=
ژ
x
=
ش
Y
=
N/A
y
=
ے
Z
=
ذ
z
=
ز
Mode
Prompt
Help
Basic
Check here to be notified by email whenever someone replies to your topic
Show Preview
Share
|
Copyright
Studying-Islam
© 2003-7 |
Privacy Policy
|
Code of Conduct
|
An Affiliate of
Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top