Author | Topic |
mehwish_ali
PAKISTAN
|
Topic initiated on Sunday, April 24, 2005 - 4:12 PM
اسلام کے چھ کلمے اور ایمانِ مفصل و مجمل
بسم اللہ السلام علیکم بہت عرصے تک سلفی حضرات کے ویب سائٹز پر جا جا کر ایک دن احساس ہوا کہ اُن کے ویب سائٹ پر کبھی چھ کلمے اور ایمانِ مفصل و مجمل دیکھنے کو نہیں ملے۔ ایک عرب فیملی(سلفی) کو وزٹ کیا تو میں نے یہ سوال دہرایا۔ اس پر جو جواب آیا وہ کچھ حیران کن تھا۔ اُن کے جواب کے مطابق یہ چھ کلمے اور ایمانِ مفصل و مجمل اسلام میں بدعت ہیں ۔ آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ اس مسئلے پر ہمیں مزید تفصیلات سے آگاہ کریں کہ ان چھ کلموں کا اسلام میں origin کیا ہے۔ بہت بہت شکریہ۔ والسلام۔ |
|
ibrahim Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Wednesday, April 27, 2005 - 5:57 AM
و علیکم السلام مہوش بہن آپ کافی طویل عرصے کے بعد نظر آئی ہیں اس لیے آپ کو ایک بار پھر خوش آمدید کہتا ہوں۔ چھ کلموں اور ایمانِ مجمل و مفصل کے حوالے سے یہ بات تو یقینا صحیح ہے کہ ان کا تعلق براہ راست ان چیزوں سے نہیں ہے جو خود نبیۖ نے مقرر کیں۔ تاہم ، ان کو دفعۃ بدعت کہنا بھی کسی زیادتی سے کم نہیں ہے۔ ایمانِ مجمل و مفصل میں ہمارے ایمان کا بیان ہے جبکہ چھ کلموں پر غور کیجیے تو یہ واضح ہو جاۓ گا کہ ان میں بھی ہمارے عقائد کا ہی بیان ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک طرف تو ان سب کو محض رٹنے کی بجاۓ سمجھنے کی کوشش کی جاۓ اور دوسری طرف یہ چیزیں اگر کسی کو یاد نہ ہوں تو اس کو کوئی انہونی اور بڑی بات نہ سمجھی جاۓ کیونکہ دینی لحاظ سے اس کا لزوم ہی اسے بدعت بنا دے گا۔ امید ہے کہ آپ میرے جواب کو تسلی بخش پائیں گی۔ کسی مزید وضاحت کی ضرورت ہو تو میں حاضر ہوں۔ |
|
justaclaim
UNITED ARAB EMIRATES
|
Posted - Friday, April 8, 2011 - 1:01 PM
سلام علیکم اس مد میں کچھ مزید معلومات چاھیے تھیں مجھکو- وہ یہ کہ یہ چھ کلمات آخر آَے کھاں سے ھیں- اللہ آپکو اجر ٰعظیم دے |
|
ibrahim Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Wednesday, April 13, 2011 - 3:58 PM
و علیکم السلام یقینی طور پر نہیں کہہ رہا ہوں تاہم قوی اندازہ ہے کہ یہ الفاظ امت کے علما ہی نے امت کو سکھائے ہوں گے۔ |
|
justaclaim
UNITED ARAB EMIRATES
|
Posted - Thursday, April 14, 2011 - 2:10 PM
|