Author | Topic |
EnslavedSpirit
PAKISTAN
|
Topic initiated on Tuesday, May 31, 2005 - 1:53 PM
عمل بھي خوني ، ردعمل بھي خوني !!!
كل بروز پير بمطابق ٣٠ ميء٢٠٠٥ ميں نے مغرب كي نماز كراچي كے علاقہ گلشن اقبال كي ايك مسجد ميں ادا كي۔ نماز كي ادائيگي كے كچھ ہي لمحوں بعد ايك زور دار دھماكے كي آواز ہماري سماعتوں سے ٹكرائي۔ گھبراہٹ كے عالم ميں مسجد سے باہر نكلے تو معلوم ہوا کہ قريب ہي شيعہ مكتبۂ فكر كي ايك مسجد ميں خود كش حملہ كر كے مسلمانوں كو خاك و خون ميں نہلا ديا گيا۔ عجيب بھگدڑ شروع ہوگئي ، دكانيں بند كي جانے لگيں ، ھر ايك اپني جان كي فكر ميں ادھر ادھر بھاگنے لگا۔ اسكے بعد ردعمل شروع ہوا۔ مشتعل افراد جلاؤ گھيراؤ ميں مشغول ھوگۓ۔ بہت مشكل سے ميں اپنے دوست كے ہمراہ اس كي گاڑي ميں گھر پہنچا۔ ابھي يہ اندوہناك واقعہ ذہن سے نكلا نہيں تھا کہ رد عمل كي خبريں اخبار كي زينت بننے لگيں۔ ايک خبر كے مطابق سانحہ كے بعد كچھ مشتعل افراد نے گلشن اقبال كے علاقے ميں واقع كے.ايف. سي كے ريسٹورنٹ كو آگ لگا دي جس كے نتيجے ميں ريسٹورنٹ ميں موجود چھ کاركن جھلس كر ہلاك ہو گۓ۔ ميں سوچ رہا ہوں کہ ہم كتني خوني قوم ہيں کہ ہمارا "عمل" بھي خوني ہے اور "ردعمل" بھي خوني !!!
Edited by: ibrahim on Wednesday, June 01, 2005 6:15 AM |
|
ibrahim Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Wednesday, June 1, 2005 - 6:41 AM
میں صرف اتنا اضافہ کرنا چاہوں گا کہ پھر بھی ہمیں اصرار ہے کہ (( ہم "اسلام" (سلامتی کے مذہب) کے پیروکار ہیں )) اور یہ کہ (( مسلمانوں کو "دہشت گرد" نہ سمجھا جاۓ )) آخر کیوں؟؟؟ |
|
Naheed Akhtar
UNITED KINGDOM
|
Posted - Wednesday, June 15, 2005 - 7:08 PM
اب تو يہاں غير مسلم بھي يہ سوال كرتے ہيں كہ آپ كا تعلق كس مسلم فرقے سے ہے - شيعہ يا سني - |
|
ibrahim Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Saturday, June 18, 2005 - 7:00 AM
محترم بہن ، شیعہ حضرات گرچہ "مسلمان" ہی شمار کیے جاتے ہیں لیکن شیعہ اور سنی دونوں میں فرق ایسا ہے کہ بعض اوقات مجبورا اور نہ چاہتے ہوۓ بھی اس سوال کا جواب دینا ہی پڑتا ہے۔ |
|
Reply to Topic
Printer Friendly |
Jump To: |
|
|
|