StudyingIslamUK
UNITED KINGDOM
|
Topic initiated on Friday, June 27, 2008 - 9:25 PM
نعمت منعم كي ايك امانت ہے
'في ما ھھنآ' سے اشارہ اس رفاہيت و خوشحالي كي طرف ہے جو قوم كو حاصل تھي- --------------------------نعمت كسي كا حق نہيں بلكہ منعم كي طرف سے ايك امانت ہے اس وجہ سے جس كي تحويل ميں جتني ہي زيادہ امانت ہو اس كو اتنا ہي زيادہ فكرمند اور بيدار رہنا چاہيے - اگر كويي شخص نعمت پا كر نچنت ہو كر سو رہے كہ يہ نعمت اس كا حق ہے اور وہ اس ميں عيش كرنے كے ليے پيدا ھوا ہے تو وہ نہايت احمق ہے-نعمت اس كے اندر بے فكري , جس كو آيت ميں 'آمنين' سے تعبير فرمايا گيا ہے, بالآخر وہي نتيجہ پيدا كرتي ہے جو ريشم كے كيڑے كے سامنے آتا ہے كہ جو ريشم وہ اپنے اوپر تنتا ہے اسي كے اندر وہ گھٹ كر مرتا اور وہي اس كا كفن بنتا ہے- تدبر قرآن سورہ شعراء تفسير آيت ١٤٦ |
|