Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 
Page 1 of 1

  Reply to Topic    Printer Friendly 

AuthorTopic
ibrahim
Moderator

PAKISTAN
Topic initiated on Saturday, January 24, 2009  -  4:42 AM Reply with quote
ابنِ فرناس کی پرواز


عباس ابنِ فرناس 810ء میں پیدا ہوا تھا۔ اس زمانے کے عام چلن کے مطابق وہ کئی علوم کا ماہر تھا، طبیعات، طب، فلکیات، ریاضی۔ عین ممکن ہے کہ 822ء میں زریاب کے قرطبہ میں براجمان ہونے کے بعد ابنِ فرناس نے اس کا شہرہ سنا ہو، کیوں کہ تاریخ کی کتابوں میں لکھا ہے کہ وہ موسیقی پڑھنے کےلیے قرطبہ آیا تھا۔ قرینِ قیاس ہے کہ نوجوان ابنِ فرناس نے زریاب سے موسیقی کا درس لیا ہو۔ لیکن ابنِ فرناس کی اصل دل چسپی سائنس میں تھی۔ وہ پرندوں کے پروں کا بغور مشاہدہ کیا کرتا تھا اوراس کا یہ قول مشہور ہے کہ انسانی ذہن نے آج تک ایسی کوئی چیز ایجاد نہیں کی جو پیچیدگی میں پرکا مقابلہ کر سکے۔
875
ء کے قریب ابنِ فرناس نے ایک ایسا گلائیڈر تیارکیا جس میں لکڑی کے ڈھانچے میں پرندوں کے پر نصب کیے گئے تھے۔ وہ یہ گلائیڈر لے کر ایک قریبی پہاڑی پر واقع برج کے اوپر چڑھ گیا۔ عینی شاہدین نے آگے کا احوال کچھ یوں بیان کیا ہے:

ابنِ فرناس نے قرطبہ کے باسیوں کو اپنی پروازکا نظارہ کرنے کے لیے دعوت دی اورجب اچھا خاصا ہجوم اکٹھا ہو گیا تو اس نے انھیں مخاطب ہو کر کہا:


’اب میں آپ لوگوں سے رخصت چاہتا ہوں۔ میں ان پروں کو پرندوں کی طرح اوپر نیچے حرکت دے کر اوپر اٹھوں گا۔ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق عمل میں آیا تو میں کچھ دیر تک پرواز کرنے کے بعد آپ کے درمیان لوٹ آؤں گا۔ ‘

ہجوم میں کئی لوگوں کا خیال تھا کہ ابنِ فرناس کا دماغ چل گیا ہے۔ کچھ لوگ تو اس کی سلامتی کے بارے میں بھی تشویش کا شکار تھے۔
تاریخ دان ابن مقری لکھتا ہے کہ ابنِ فرناس چھلانگ لگانے کے بعد خاصے فاصلے تک پرندوں کی طرح پرواز کرتا رہا۔ لیکن جب اس نے واپس اسی جگہ اترنے کی کوشش کی جہاں سے پرواز شروع کی تھی تو وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نیچے گر گیا۔ بعد میں اس نے کہا کہ اس کی سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ اس نے دم کا خیال نہیں رکھا تھا، اور پرندے دم کی مدد سےمڑتے ہیں۔
http://www.voanews.com/urdu/archive/2008-11/2008-11-13-voa24.cfm
بشکریہ روشن(raushan) صاحب

Edited by: ibrahim on Saturday, January 24, 2009 4:43 AM
ibrahim
Moderator

PAKISTAN
Posted - Saturday, January 24, 2009  -  4:47 AM Reply with quote
روشن بھائی ، معذرت خواہ ہوں کہ آپ کی اجازت کے بغیر آپ کی پوسٹ کو اردو جنرل فورم میں منتقل کر دیا۔

Reply to Topic    Printer Friendly
Jump To:

Page 1 of 1


Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker