Author | Topic |
raushan
UNITED ARAB EMIRATES
|
Topic initiated on Monday, August 3, 2009 - 7:22 AM
جنگل کی راہ !
یہ بات نومبر دو ہزار پانچ کی ہے۔ فیصل آباد کے نواحی قصبے سانگلہ ہل میں جہاں نوے فیصد مسلمان اور دس فیصد عیسائی رہتے ہیں، یوسف مسیح نامی شخص نے دو مسلمانوں سے تاش کے جوئے میں بھاری رقم جیت لی۔ اگلے روز ان میں سے ایک ہارا ہوا جواری ایک مقامی جلد ساز کے پاس قرآن کا خستہ حال نسخہ لے کر پہنچا اور کہا کہ یوسف مسیح نے اس کی بے حرمتی کی ہے۔ مقامی مسجد سے اعلان ہوا کہ یوسف مسیح نامی ایک شخص نے قرآن کے صفحات جلائے ہیں۔ یہ سنتے ہی تقریباً ڈیڑھ ہزار افراد جمع ہوگئے۔ ایک درجن گھر، پانچ گرجے، تین سکول، ایک کانونٹ اور ایک ڈسپنسری تباہ ہوگئی۔ تین ماہ بعد لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت نے یوسف مسیح کو ناکافی ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا۔ ساتھ ہی عیسائی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پکڑے گئے اٹھاسی افراد بھی ناکافی ثبوت کی بنیاد پر بری ہوگئے۔ http://www.bbc.co.uk/urdu/columns/2009/08/090802_baat_se_baat_zs.shtml
Edited by: raushan on Monday, August 03, 2009 7:23 AM |
|
hkhan
UNITED KINGDOM
|
Posted - Saturday, August 29, 2009 - 8:10 AM
اس كے علاوہ حال ہي ميں گوجرہ كا واقعہ پيش آيا- اس قسم كے واقعات ہميں بار بار ياد دہاني كراتے ہيں كہ نہ صرف ہماري عام پبلك كو بلكہ علماے دين كو بہي بنيادي اخلاقيات سكھانے كے ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب كے بارے ميں تعليم كو عام كرنا ہو گا - كيوںكہ وہ ہمارے درميان پاكستاني شہريوں كي حيثيت سے رہ رہے ہيں اور آپس ميں اچھے تعلقات اور بھروسے كے ليے ايك دوسرے كے عقايد كو اچھي طرح سمجھنا نا گزير ہے- يہ بات درست نہيں كہ ہمارے علماے كرام تفريق اور ٹال مٹول سے كام ليں كہ "بھيي پہلے مسلمان شہريوں كي تربيت كر لي جاے پھر غير مسلموں سے متعلق مسايل سے نمٹا جاے گا---نہ جانے كب ---يہ مت پوچھيے |
|
faysal99
UNITED ARAB EMIRATES
|
Posted - Wednesday, September 2, 2009 - 7:03 PM
It is so misfortunate that hardly any strong protest is launched by Religoius parties (paritcularly,Go america Go party i.e Jamait-e-Islami) and prominent scholars with hugh following and influence such as Maulana Tariq Jameel,Muft Taqi Usmani, Dr Israr - to condemn it at its fullest. |
|
Reply to Topic
Printer Friendly |
Jump To: |
|
|
|