Author | Topic |
raushan
UNITED ARAB EMIRATES
|
Topic initiated on Wednesday, March 24, 2010 - 1:31 PM
نظروں سے اوجھل کرنے والے لباس کی ٹیکنالوجی
سے ابھار کو چھپانے کا مظاہرہ کیا۔ امریکی کی پرڈو یونیورسٹی کے الیکٹریکل اور کمپیوٹر انجنیئرنگ کے پروفیسر ولادی شو لائیو کہتے ہیں کہ روشنی ایک ہی سمت سفر کرتی ہے لیکن ٹرانسفارمیشن آپٹکس (transformation optics) کی مدد سے روشنی کی سمت اسی طرح موڑی جا سکتی ہے جس طرح کسی ندی میں بہتا ہوا پانی کسی پتھر کے گرد سے گھوم کر آگے نکل جاتا ہے۔ پروفیسر کہتے ہیں کہ ایک دن ایسا آئے گا جب ٹرانسفارمیشن آپٹکس کے استعمال سے الیکٹران خوردبین سے دس گنا زیادہ طاقت ور خوردبین تیار کرلی جائے گی۔ اس طریقہٴ کار کے تحت ٹرانسفارمیشن آپٹکس کو ایک مخصوص جگہ پر مرکوز کر کےسورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کیا جا سکے گا۔ وہ کہتے ہیں کہ جب آپ اسے کسی انتہائی چھوٹی جگہ پر مرتکز کرتے ہیں تو اس کے نتیجے میں روشنی کو بڑی آسانی کے ساتھ بجلی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، اور کیونکہ آج کل لوگ توانائی میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں تو یہ روشنی کو فوری طورپر بجلی میں تبدیل کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہوسکتا ہے۔ جرمن سائنس دان کہتے ہیں کہ اگرچہ مستقبل میں ایسے کچھ طریقے دریافت ہوسکتے ہیں تاہم چیزوں کو نظروں سے مکمل طورپر اوجھل کرنے سے متعلق ٹیکنالوجی کی تیاری میں خاصا وقت لگ سکتا ہے۔ نظروں سے غائب کرنے کے لیے اب تک جو لباس تیار کیے گئے ہیں وہ دواطراف سے چیزوں کو نظروں سے چھپا سکتے ہیں لیکن ان کے استعمال سے چیز مکمل طورپر نظروں سے غائب نہیں ہوتی بلکہ اس کا ایک سایہ سا باقی رہ جاتا ہے جس کا آلات کی مدد سے سراغ لگایا جاسکتا ہے۔ پرڈو یونیورسٹی کے پروفیسر ولادی میر کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ماہرین نے کسی چیز کو تین سمتوں سے اوجھل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ ایک انتہائی کامیاب تجریہ ہے اور مستقبل میں اس کے دور رس نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ http://www1.voanews.com/urdu/news/Invisible-Clothes-19Mar10-88565527.html |
|
sista_amina
NEW ZEALAND
|
Posted - Sunday, March 28, 2010 - 10:16 PM
|
raushan
UNITED ARAB EMIRATES
|
Posted - Tuesday, March 30, 2010 - 6:36 AM
bus itna he dikhana maqsood hota hai ke ..
Aghyaar mahr o maah se aage nikal gaye uljhe huye hain subh ki pahli kiran se hum
Edited by: raushan on Tuesday, March 30, 2010 6:37 AM |
|
Reply to Topic
Printer Friendly |
Jump To: |
|
|
|