Author | Topic |
ibrahim Moderator
PAKISTAN
|
Topic initiated on Thursday, February 12, 2004 - 3:35 PM
آپ کی شرکت مطلوب ہے
السلام علیکم میں آپ سب کو اردو کے اس عام(جنرل) فورم میں خوش آمدید کہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ سب اس میں بھرپور شرکت کریں گے۔ اس فورم میں اسلام سے متعلق ہر سوال اور مسئلہ کو زیر بحث لائیے اور اس پر سیر حاصل گفتگو کیجیے۔ نوٹ: اردو میں لکھنے کے لیے نیچے موجود اردو کی بورڈ استعمال کیجیے۔ آپ میری طرح ونڈوز ایکس پی کے اردو کی بورڈ سے بھی لکھ سکتے ہیں۔
Edited by - Muhammad Ibrahim on February 13 2004 11:59:07
Edited by - Muhammad Ibrahim on February 13 2004 12:00:09 |
|
student
PAKISTAN
|
Posted - Friday, February 13, 2004 - 11:24 AM
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ اچھي كاوش ہے اردو زبان كے قدر دانوں كو اس ميں ضرور حصہ لينا چاہيے
Edited by - Muhammad Ibrahim on February 13 2004 11:55:02 |
|
aslam
PAKISTAN
|
Posted - Friday, May 7, 2004 - 7:39 PM
Salamoona, Inshallah shirkat karen ge aur khoob dharle se kharen ge!Khoob mehfilen jameen gee!Hum ne aap se bahut kuch seekhna hai .Umeed hai aap humen mayoos nahen karen ge. |
|
Nasreen
UNITED KINGDOM
|
Posted - Friday, May 7, 2004 - 8:49 PM
welakumsalam aslam saab, ham aap sey puri tarha mutfiq hain, bas zara urdu liknay may mushkil pesh aa rahi hey. ummeed hay aasta aahsta practice ho jai gi inshallah. allah app logon kay kaam may barkat day. ameen. Nasreen Akhtar |
|
mehwish_ali
PAKISTAN
|
Posted - Sunday, September 19, 2004 - 6:18 PM
جزاک اللہ
ماشاء اللہ بہت اچھا فورم ہے اور میرے خیال میں اردو کا یہ پہلا فورم ہے۔ اللہ آپ لوگوں پر اپنی برکات نازل فرمائے۔ امین۔ والسلام |
|
ibrahim Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Monday, September 20, 2004 - 5:18 AM
بہن ، دعا اور شرکت کا شکریہ۔ امید ہے کہ آپ باقاعدگی سے ان فورمز کو رونق بخشتی رہیں گی۔ والسلام |
|
mehwish_ali
PAKISTAN
|
Posted - Monday, September 20, 2004 - 8:28 PM
quote: بہن ، دعا اور شرکت کا شکریہ۔ امید ہے کہ آپ باقاعدگی سے ان فورمز کو رونق بخشتی رہیں گی۔ والسلام
بسم اللہ سلام عليکم ميرا ذاتي رائے يہ ہے کہ آپ حضرات کا آج کے دور کے مسائل کا بخوبي علم ہے اس کا پہلا ثبوت انڈر سٹينڈنگ اسلام کے اردو سيکشن کي صورت ميں ديکھنے کو ملا اور دوسرا ثبوت اس اردو فورم کا قيام ہے جب تک ہم اسلام کو اردو زبان ميں آگے نہيں لائيں گے، اس وقت تک ہماري آبادي کا ايک بہت بڑا حصہ اس نعمت سے محروم رہے گا
افسوس کہ ابتک ہمارے پاس انٹر نيٹ پر اردو مواد ميسر نہيں ہے اور ہمارے مدارس گہري نيند سو رہے ہيں اس کے مقابلے ميں عربي اور فارسي زبان ميں تقريباً تمام مواد انٹرنيٹ پر مہيا ہو چکا ہے ميں اميد اور دعا کرتي ہوں کہ جلد از جلد قران و حديث و تفسير کي اردو کتب انٹر نيٹ پر ميسر ہوں
قران کے ترجمہ کے حوالے سے ياد آيا کہ پرسوں مجھے اردو قران کے ترجمہ کا لنک ملا ہے جو کہ يونيکوڈ ميں ہے http://urdu.tebyan.net/html/2/index2.php?page=1 اس لنک کو چيک کريں يہ ہوم پيچ ايران کي حکومت کے تعاون سے بنايا گيا ہے اس کے علاوہ ايراني حکومت کے دو اخبارات بھي اردو يونيکوڈ ميں شائع ہو رہے ہيں اس سے يہ بات ثابت ہوتي ہے کہ ہمارے ديني مدارس ابھي تک سو رہے ہيں اور انہيں اس جديد ٹيکنالوجي کے بارے ميں کوئي علم نہيں ہے اللہ ہميں اس گہري نيند دے جگائے کيونکہ ہماري قوم کو ابھي بہت سارے رُجل پيدا کرنے ہيں جو آج کي دنيا کے مسائل سمجھ سکيں اور ان کے مقابلے کے ليے تيار ہوں
يہ ميرے چند ايک ذاتي خيالات تھے اور آپ کو اندازہ ہو گيا ہو گا کہ ميري نظر ميں آپ لوگوں کے اس کام کي کيا اہميت ہے
والسلام
نيز ميں يہ پوچھنا چاہتي تھي کہ آپ انڈر سٹينڈنگ اسلام کے فورم کو اپنے فورم ميں ضم کيوں نہيں کر ليتے ہيں؟ |
|
ibrahim Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Tuesday, September 21, 2004 - 7:56 AM
و علیکم السلام بہن آپ کی طویل پوسٹ بہت حوصلہ افزا ہے۔ اردو زبان کے حوالے سے آپ کی راۓ سے مجھے بھی اتفاق ہے۔ ہم اردو کی اہمیت سے تو آگاہ ہی ہیں لیکن مسئلہ وسائل و اسباب اور سرماۓ کی فراہمی کا ہے جس کی عدم دستیابی / کمی کے مسئلے سے ہم دوچار ہیں۔ آپ سے دعا کی درخواست ہے۔ اس سلسلے میں آپ خود بھی تعاون کیجیے اور صاحب استطاعت لوگوں کو بھی اس نیک کام کی طرف متوجہ کیجیے۔ آگے رمضان کا مہینا آ رہا ہے اور اس میں لوگ بالعموم دل کھول کر تعاون کرتے ہیں، آپ توجہ دلائیں گی تو یقینا لوگ اس کے لیے بھی اپنے زکوۃ و صدقات میں سے وافر حصہ نکالیں گے۔ میں نے آپ کے فراہم کردہ " لنک" پر ایک نظر ڈالی ہے اور یہ بظاہر اچھا اور مفید ہی محسوس ہو رہا ہے۔ شکریہ آپ کے نیک جذبات و خیالات پر ایک دفعہ پھر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انڈر اسٹینڈنگ سائٹ بھی اس ادارے سے متعلق لوگوں ہی کی سائٹ ہے۔ آپ کی تجویز اچھی ہے۔ ان شاء اللہ اسے متعلقہ لوگوں تک پہنچا دیا جاۓ گا۔ والسلام حافظ ابراھیم |
|
StudyingIslamUK
UNITED KINGDOM
|
Posted - Tuesday, September 21, 2004 - 11:27 AM
خوش آمديد اور السلام عليكم بہن مہوش۔ آپ كي آمد كي انتہائي خوشي ہوئي اور آپ كي اردو ٹائپنگ بھي خوب ھے ما شاء اللہ۔ آپ نے جو دعا فرمائي ھے اس كے بارے ميں گزارش ھے كہ ايسے " رجل" كے ساتھ ايسي " نساء" بھي پيدا ہونے كي دعا ھوني چاھیے۔ آمين۔
Edited by: Ibrahim on Tuesday, September 21, 2004 3:04 PM |
|
ibrahim Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Tuesday, September 21, 2004 - 3:10 PM
جی بالکل ، نساء(عورتوں ) کے لیے بھی دعا ضرور ہو نی چاہیے۔ لیکن کیا کیا جاۓ زبان کے اس اسلوب کا کہ " رجل" کی دعا میں " نساء" آپ سے آپ شامل ہو جاتی ہیں۔ |
|
hkhan
UNITED KINGDOM
|
Posted - Wednesday, September 22, 2004 - 1:49 PM
بہت خوب - اور نسا پيچھے رہيں بھي كيوں- جب كہ آخرت ميں حساب جنس كي بنياد پر نہيں ہو گا - بلكہ عمل ہي كاميابي يا ناكامي كي بنياد بنے گا - |
|