Author | Topic |
aslam
PAKISTAN
|
Topic initiated on Wednesday, June 23, 2004 - 6:45 PM
مسلمانوں کے زوال کے اسباب
Assalam-u-Alaikum, Musalmanon ke zawal ke kiya asbab hain?
Edited by: Ibrahim on Monday, September 20, 2004 5:26 AM |
|
ibrahim Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Tuesday, July 20, 2004 - 11:10 AM
و علیکم السلام اسلم بھائی سب سے پہلے تو تاخیر سے جواب دینے پر معذرت قبول کیجیے۔ در اصل کچھ عرصہ قبل میں نے آپ کی پوسٹ کا جواب دیا تھا مگر شومئ قسمت کہ وہ کمپیوٹر کی نظر ہو گیا۔ آپ کے سوال کے جواب میں بہت سی باتیں کی جا سکتی ہیں مگر میں سلسلۂ کلام کو بڑھاتے ہوۓ مختصر جواب پر کفایت کر رہا ہوں۔ میرے خیال میں مسلمانوں کے زوال کی سب سے بڑی وجہ ان کا قرآن سے دور ہونا ہے۔ تاہم علم و عمل میں کمی اور اخلاقی تربیت کا فقدان بھی اس کا بہت بڑا باعث ہیں۔ آپ کس حد تک اس سے اتفاق کرتے ہیں |
|
Siddiq Bukhary Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Wednesday, July 28, 2004 - 8:16 AM
مسلمانوں کے زوال کے اسباب میں صرف قرآن ہی نہیں بلکہ سنت سے دوری بھی شامل ہے- |
|
ibrahim Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Wednesday, July 28, 2004 - 10:38 AM
شکریہ بخاری صاحب۔ لیکن اگر آپ اپنی بات کی کچھ مزید وضاحت فرمائیں اور اپنا مدعا تفصیلا بیان کریں تو یہ یقینا ہمارے لیے مفید ہو گا۔ امید ہے کہ آپ اپنے انتہائی وقت سے ہمیں ضرور نوازیں گے۔ |
|
aslam
PAKISTAN
|
Posted - Friday, July 30, 2004 - 4:48 PM
Salamooona, mere khiyal me sciensee uloom se dooree be zawal ke asbab mein se hai |
|
SAAMIR
PAKISTAN
|
Posted - Saturday, July 31, 2004 - 5:13 AM
It is correct that the reason of fall of Muslim ummah was to leave Quran & Sunnah but it is a matter of fact that rise & fall of nations is a routene matter of world history as a sunnat-e- Elahi. |
|
ibrahim Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Saturday, July 31, 2004 - 9:43 AM
بحث میں شمولیت پر اسلم صاحب اور سامر صاحب کا شکریہ اسلم صاحب! یہ ضروری ہے کہ طے کیا جاۓ کہ بات مسلمانوں کے کس زوال کی ہو رہی ہے؟ اگر تو وہ دینی و اخلاقی زوال ہے تو پھر آپ بھی اتفاق کریں گے کہ اس کی وجہ قرآن و سنت سے دوری ہی ہے۔ لیکن اگر وہ دنیوی و معاشی زوال ہے تو یقینا آپ کی بات صد فی صد درست ہے۔ اور چونکہ حقیقت یہ ہے کہ مسلمان ہر طرح کے زوال سے دوچار ہیں لہذا دونوں ہی باتیں درست ہیں۔ سامر صاحب! آپ نے جس سنت الہی کا ذکر کیا ہے یقینا اس سے آپ کی مراد عروج و زوال کے حوالے سے اللہ کا قانون ہی ہے۔ ظاہر ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مسلمان زوال سے دوچار ہونے کے بعد عروج کے لیے کوشش ہی نہ کریں۔ اگر ایسا نہیں ہے اور یقینا ایسا نہیں ہے تو ہمیں اوپر بیان کردہ اسباب کے ساتھ ساتھ دیگر تمام اسباب کو بھی دور کرنے کی کوشش کرنا ہو گی۔
شرکا سے دوبارہ درخواست ہے کہ اردو فورمز پر پوسٹنگز اردو یا رومن اردو میں کریں۔ شکریہ |
|
aslam
PAKISTAN
|
Posted - Tuesday, August 3, 2004 - 10:54 AM
salams, musalmanon mein aaj rijal-e-kar kee zaroorat hai balke qahat hai;iskeliye humein apni ani wali nasloon pe mehnat karnee hogee aur is ke liye fikre tayaree zaroori hai.umli inqilab se pehle fikree inqilab zaroori hai.Almawrid be is koshish ka ik hisa hai.inshallah Almawrid islami nashat-e-sania ka ik naqeeb sabit hoga!Kiya almawrid mein kam karne wale apne koi haqeeqi jannasheen be paida kar rahe hain? |
|
ibrahim Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Saturday, September 18, 2004 - 9:03 AM
وعلیکم السلام " المورد " کے حوالے سے آپ کے نیک جذبات ہمارے لیے بہت حوصلہ افزا ہیں۔ اگر آپ جیسے لوگوں کی دعائیں شامل حال رہیں اور اللہ تعالی کو بھی منظور ہوا تو یقینا آپ کی بات سچ ثابت ہو گی۔ آپ مطمئن رہیے یہاں صرف ایک ہی آدمی کام نہیں کر رہا بلکہ الحمد للہ افراد کی ایک چھوٹی سی جماعت ہے جو محنت و لگن کے ساتھ اس کام میں اپنی امکانی حد تک مصروف ہے اور اس گروہ کا ہر فرد وہی کام کر رہا ہے جس کو وہ بہتر طور پر کر سکتا ہے۔ اللہ کے فضل سے ادارے کو " افراد " کی کمی کا نہیں بلکہ " سرماۓ " کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے جو موجود افراد کو ان کی معاشی ذمہ داریوں سے مکمل طور پر فارغ کر کے ان کے کام کی رفتار کو مزید بہتر کرنے ، کام کو مزید آگے بڑھانے اور پھیلانے میں فی الحال ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ امید ہے کہ اللہ تعالی اپنی رحمت خاص سے جلد ہی مزید وسائل مہیا فرمائیں گے۔ آمین آپ لوگوں سے بھی خصوصی دعاؤں اور کوششوں کی درخواست ہے۔ |
|
askhalifa
UNITED ARAB EMIRATES
|
Posted - Saturday, December 11, 2004 - 12:15 PM
میرے خیال میں مسلمانوں کے زوال کا ایک سبب دین کی دعوت کا چھوڑنا بھی ہے |
|