Author | Topic |
isfi22
PAKISTAN
|
Topic initiated on Monday, May 24, 2010 - 10:33 AM
ہماری کوتاہیاں اور ہمارے نوجوان
ہماری کوتاہیاں اور ہمارے نوجوان
قوموں کی زندگی میں ان کے نوجوان بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ کسی قوم کے مستقبل کے روشن یا تاریک ہونے کا مدار بہت حد تک اس کے نوجوانوں کے رویے اور طرزِ حیات پر ہوتا ہے ۔ قوموں کی بقا کی خاطر بڑ ی سے بڑ ی قربانی بھی ہمیشہ سے قوموں کے نوجوان ہی دیتے آ رہے ہیں ۔ قوم کے بڑ ے اور پچھلی نسل اگر اپنے نوجوانوں کی تربیت کرنے ، ان کی اعلیٰ تعلیم کا اہتمام کرنے ، اپنے قومی نظریات اور اپنے قومی مفادات کی حفاظت کرنے والے مقاصد و اہداف ان تک منتقل کرنے سے غافل ہوجائے تو یہ اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ اس قوم کا مستقبل ڈوبنے لگاہے اور یہ بہت جلد دنیا میں ذلیل و رسوا ہوا چاہتی ہے ۔
ان پہلوؤں سے اگر ہم اپنی قوم اور اس کے نوجوانوں کا جائزہ لیں ۔ اپنے تعلیمی نظام اور اس کے مقاصد و اہداف کا تجزیہ کریں اور اپنے دانش وروں ، مذہبی رہنماؤں اور سیاسی ناخداؤں کے افکار و خیالات اور کارناموں پر ناقدانہ نظر ڈالیں ، تو واقعہ یہ ہے کہ انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ تا ہے کہ ہمیں اپنی قوم کے مستقبل کے ان معماروں کی کوئی قدر ہی نہیں ہے ۔ ہم نے ان کی اعلیٰ تعلیم و تربیت کا کوئی اچھا انتظام کرنے کی کبھی کوئی مجاہدانہ کوشش ہی نہیں کی۔ اپنے نظریات اور قومی اہداف سے انہیں روشناس کرانا اور ان کے ساتھ ان کے اندر وفاداری اور لگاؤ پیدا کرنا کبھی ہمارے پیشِ نظر ہی نہیں رہا ہے ۔ لہٰذا اسی غفلت و کوتاہی کا یہ نتیجہ ہے کہ آج ہمارے نوجوان ادنی مقاصد و مفادات کے غلام و حریص بن کر جی رہے ہیں ۔ انہیں قوم کے مستقبل اور اس کی عزت و سربلندی سے کوئی سروکار ہی نہیں ہے ۔ اپنے ورثے اور اور اپنی تہذیبی خصوصیات سے انہیں کوئی لگاؤ نہیں رہا ہے ۔ وہ اپنے قومی نظریات سے ناآشنا اور اس کے اہداف و مقاصد سے بالکل نابلد ہیں ۔ ان کے اندر اپنے معاشرے اور قوم کی فلاح و بہبود اور استحکام و خوشحالی کے لیے قربانی دینے کا کوئی جذبہ سرے سے پایا ہی نہیں جاتا۔ ان کے سامنے تو بس اپنی زندگی، اپنا کیرئیر اور اپنی فیملی کے لیے اچھے لائف اسٹائل کا حصول ہی بنیادی ٹارگٹ ہے ۔ وہ تو بس مادی آسائشات و لذات کو زیادہ سے زیادہ سمیٹ لینا اور زندگی کی رونقوں اور راحتوں کو زیادہ سے زیادہ پالینا چاہتے ہیں ۔ معاشرے کے مسائل، قوم کی مشکلات اور اپنے ہم وطنوں کے مصائب و آلام سے انہیں کوئی سروکار نہیں ۔ ایسے بے حس نوجوانوں سے کیا ہم کسی مشکل گھڑ ی میں قوم کے لیے سرفروشی دکھانے اور جان و مال کی کسی چھوٹی بڑ ی قربانی دینے کی توقع آخر کس طرح رکھ سکتے ہیں ۔ |
|
isfi22
PAKISTAN
|
Posted - Monday, May 24, 2010 - 10:38 AM
صورتحال یقیناً یہی ہے مگر امید کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ یہ کہ ہم اپنی روش کو بدلیں۔ اپنے نوجوانوں کی اہمیت اور قدر پہچانیں، انہیں اعلیٰ تعلیم، ٹکنکل ٹریننگ، اخلاقی تربیت اور ملک و ملت کی ترقی و بہبود و استحکام کے اہداف کا پاسبان بنانے کی کوشش و جستجو کریں۔ جس دن ہم نے یہ کام کرنا شروع کردیا ہمارے حالات بدلنا اور ہمارے عروج و ترقی کا سفر شروع ہو جائے گا۔ |
|
aboosait
INDIA
|
Posted - Saturday, May 29, 2010 - 12:33 PM
Why do you spam these pages when you have a separate Urdu section? |
|
isfi22
PAKISTAN
|
Posted - Sunday, May 30, 2010 - 11:39 AM
Dear Aboosai!!
If someone like to participate in young minds portion and he is posting under this section an urdu topic and writings, then what is the problem??
I don't think that this is not fair or wrong!! |
|
isfi22
PAKISTAN
|
Posted - Sunday, May 30, 2010 - 12:16 PM
In this regard i also want to say that if someone like to participate with urdu language in a debate going on among other participants in English, then he has a full right to do it. If a budy dont know urdu then he can skip this urdu matter and carry on his discussion in English with othe English using Participants. |
|
aboosait
INDIA
|
Posted - Sunday, May 30, 2010 - 5:56 PM
quote: In this regard i also want to say that if someone like to participate with urdu language in a debate going on among other participants in English, then he has a full right to do it. If a budy dont know urdu then he can skip this urdu matter and carry on his discussion in English with othe English using Participants.
What do the mods say on this? And your suggestion that one can continue to participate by replying to the english posts where participants have spoken in other languages is not feasible. |
|
isfi22
PAKISTAN
|
Posted - Monday, May 31, 2010 - 11:45 AM
Please understand my real point>>>!!!
I am saying that English user Participants can carry on their discussion in English. And those who don't know Urdu, being used by any Participants, they can skip their points and comments. I don't think that it is not easy or possible for someone. Is it necessary that you reply all Participants? Can you not ignore or skip Someone's Presence with his language you don't know or you don't like to use or you don't like to use in this Discussion?
By the way somewhere you told me that you can read and understand Urdu, then why should you not try to continue expressing your opinion and comments in English on any Urdu commentary or post after reading and understanding it>>>!!!
I am very sorry I did not find any valid and strong reason to stop writing in Urdu in a debate going in English, when many Participants can understand and there is no restriction to reply in English on this Urdu post>>>!!! |
|