Author | Topic |
kaukab Moderator
PAKISTAN
|
Topic initiated on Friday, August 26, 2005 - 7:27 AM
نماز
مولانا امین احسن اصلاحی لکھتے ہیں-"نماز ایمان کا پہلا مظہر ہے-ایمان سے پہلی چیز جو پیدا ہوتی ہے ،وہ نماز ہے اور پھر نماز ہی سے سارا دین پیدا ہوتا ہے-دین جن ستونوں پر قائم ہے،ان میں ایمان کےبعد سب سے پہلا ستون یہی ہے-اسی وجہ سے اگر کوئی شخص اس ستون کو ڈھا دے تو اس نے درحقیقت پورے دین کو ڈھا دیا-صحابہکرام کفر وایمان کے درمیان نماز ہی کو حدفاصل سمجھتے تھے-حضرت عمر نے اپنے گورنروں اور عمال کو یہ ہدایت جاری کی تھی کہ تمھاری سب سےبڑی ذمہ داری نماز کا قیام و اہتمام ہے-جوشخص نماز کو ضائع کر ے گا ،وہ بقیہ دین کو بھی بدرجہ اول ضائع کردے گا-دین کا منبہ اور سر چشمہ چونکہ نماز ہی ہے ،اس وجہ سے دین کی حفاظت میں اس کو سب سےزیادہ دخل ہے -اس چیز کے اہتمام سے آدمی اپنے پورے دین کی حفاظت کرتاہے-اگا اس میں سست پڑ جاۓ یا اس کو ضائع کردے تو پھر وہ دینکی ساری حدیں توڑ کر رہتا ہے اوراپنی باگ شہوات کے ہاتھ میں دے دیتا ہے"- |
|
tilawat
PAKISTAN
|
Posted - Wednesday, March 22, 2006 - 12:38 AM
Kwx Amdid Mein heiraan hoon yih namaaz jo kih zartushton ki ibadat ka naam he Islam mein kionkar dakhil ho gai. aur phir 'parhana' aur 'farz' ke alfaaz iske saath keise nathi kar die gae. Quran mein to Salat qaim karne ka hukm ayaa he. Kia Islami 'Salaat' ko kafarize kar ke nimaz bana dia gia he aur isko 'parhane' tak mehdood kar dia gia he bajaae 'qaaim' karne ke. I s baare mein dekhie Soora Maoom (107) jis mein aise 'musallioN' ke baare meiN jo apne aap ko namaazi kehte heiN barbadi ki waiid aai he. Kia haqiqat meiN aisa hi nahiN he? |
|
kaukab Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Thursday, March 30, 2006 - 6:37 AM
براۓ مہربانی آپ اپنا سوال واضح کریں میں سمجھ نہیں سکی کہ آپ کیاکہنا چاہتے ہیں اور یا توآپ صحیح طرح اردو میںلکھیں [اردو لکھنے کا طریقہ اسی فورم پر بتایا گیا]ورنہ انگریزی میں لکھیں تاکہ سمجھنا آسان ہو-شکریہ |
|
ibrahim
PAKISTAN
|
Posted - Friday, April 21, 2006 - 8:13 AM
جناب آپ کی بات درست نہیں ہے کیونکہ: 1- " نماز قائم کرنے" کا مفہوم تو بس یہی ہے کہ نماز باقاعدگی سے پڑھی جاۓ۔ اور 2- سورۂ ماعون میں وارد شدہ "وعید" اہل ایمان نمازیوں کے لیے ہے ہی نہیں۔ یہ تو قریش کے ان سرداروں کے لیے ہے جو ابراہیم اور اسماعیل علیہما السلام کی قائم کردہ سنتوں میں سے چند پر بطور دکھاوا عمل کرتے تھے اور نماز بھی انہی میں سے ایک ہے۔
مزید برآں یہ بھی نوٹ کیجیے کہ: اردو زبان میں فارسی لفظ " نماز" عربی لفظ " صلوۃ " کے عین متبادل اور ترجمے کے صور پر رائج ہے۔ آپ کو اگر اس پر کوئی اعتراض ہے تو پھر آپ ہی اس کا کوئی اور متبادل بھی بتائیے۔ نیز آپ کو اگر نماز " پڑھنے" پر بھی اعتراض ہے تو آپ نماز " ادا " کر لیجیے۔
آپ سے برادرانہ درخواست ہے کہ محض " اعتراض براۓ اعتراض" سے اجتناب کیجیے تاہم ، اگر اب بھی کوئی " الجھن" باقی ہو تو ہم حاضر ہیں۔
Edited by: Ibrahim on Friday, April 21, 2006 8:53 AM |
|
tilawat
PAKISTAN
|
Posted - Saturday, April 22, 2006 - 1:22 AM
Thank you dear Ibrahim for your response. I would have loved to write in Urdu but failed to do so. Will you please guide me how to write in Urdu here. You say the 'Musalleen' referred to in Soora Maoon are the pre-Islamic ones. I agree with you in this respect as it is quite in consonance with the text and appealing to reason. But it would open up a Pandora's Box of new questions about the very fundamentals of Islam and perhaps that was the fact that no Mufassir as far as I know intepretted it like this. They described these Musallin simply as those who did not offer their prayer regularly or properly. Your interpretation would mean that Islam's advent in Arab was not something revolutionary but only a reformationary movement for reformation of an existing religion which had become un-Islamic or 'Isro Ghalaal' in Quranic terms, just like the extremists who claim to be Islamizing the present day Muslims, sometimes even by terroristic methods. |
|
ibrahim
PAKISTAN
|
Posted - Saturday, April 29, 2006 - 12:36 PM
جناب اردو لکھنے کے لیے آپ ونڈو XP کا اردو کی بورڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں اور ہماری اس سائٹ کا "کی بورڈ" بھی جو نسبتا تھوڑا سا مشکل ہے۔ آپ نئے سوالات سے مت ڈریے اور ایک ایک کر کے ان کو ضرور پیش کیجیے کیونکہ یہی سوالات ہم سب کے علم میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ اگر کوئی بات پہلے کسی مفسر نے نہیں بیان کی تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ اصل چیز وہ دلیل ہے جس کی بنیاد پر نئی بات کہی جا رہی ہے اور میرا اور آپ کا کام اس دلیل کو سمجھنے کی پوری کوشش کرنا ہے اور سمجھ آ جانے کی صورت میں اسے قبول کرنا ہے ، یا پھر اسے کسی اور دلیل سے رد کرنا ہے۔ کیا میں صحیح کہہ رہا ہوں؟ شریعت اسلام کے حوالے سے حضرت محمد ۖ کا کردار آپ نے کافی حد تک درست سمجھا ہے تاہم ، اس پر تفصیلی بات پھر کبھی کریں گے ان شاء اللہ العزیز۔ اللہ تعالی ہم سب کو حق کی راہ دکھاۓ اور باطل کو چوڑ کر اس پر چلنے کی توفیق عطا فرماۓ۔ آمین |
|
tilawat
PAKISTAN
|
Posted - Monday, May 1, 2006 - 1:08 AM
آپكے مشورے كا شكريا. ونڈوز ٩٨ پہ تو يہ دلچسپ ضرور ہے مگر نوآموز كے ليے كافي مشكل - ميں ايكس پي پر ٹراءي كروںگا - |
|
tilawat
PAKISTAN
|
Posted - Tuesday, May 2, 2006 - 1:15 AM
ميں نے يہاں ان پيج ٹيكسٹ پيسٹ كرنا چاہا تو اسكا يہ حشر ہوا. ويسے ميں اب كچھ چل پڑا ہوں تو مزا آرہا ہے. بھلا يہ تو بتاءيے كہ كيا يہ فورم صرف عورتوں كے ليے ہے ؟ آپ نے جو يہ فرمايا ہے كہ سورہ ماءون ميں مصليوں كے ليے جو وعيد آءي ہے وہ مشركين مصليوں كے ليے ہے تو كيا آپ بتا سكيں گے كہ وہ نماز كيا تھي اور اس نماز اور آج كي نماز ميں كيا فرق ہے؟ |
|
ibrahim
PAKISTAN
|
Posted - Tuesday, May 2, 2006 - 7:16 AM
|