Author | Topic |
kaukab Moderator
PAKISTAN
|
Topic initiated on Thursday, October 13, 2005 - 8:46 AM
زلزلہ اللہ کی طرف سے ایک تنبیہ بھی ہو سکتا ہے-
پاکستان میں حالیہ زلزلہ سے جو تباہی ہوئ ہے اس کےاثرات کئ سال تک باقی رہیں گے-اس کی سائنسی وجوہات جو بھی ہوں ،میں اسے اللہ تعالی کی طرف سے ایک تنبیہ سمجھتی ہوں-ہم لوگ ایک قوم کی حیثیت سے شعوری طور پر اسلام سے دور اور بے راہ روی کی جو روش اپنا رکھی ہے اس کا نتیجہ تو کچھ نہ کچھ تو نکلناہی تھا،یہ ایک لمحہ فکریہ ہے اس سے کون کتنا اثر لیتا ہے یہ تو میں نہیں جانتی لیکن یہ موقع اجتماعی استغفار کرنے کایقینا ہے- |
|
Nasreen
UNITED KINGDOM
|
Posted - Saturday, October 15, 2005 - 3:04 PM
اس ميں تو كويي شك نہيں اور يہ سوچ كر ڈر بھي لگتا ہے - ليكن سمجھ ميں نہيں آتا كہ پوري دنيا كي مسلمان امت كو اس كا احساس كيسے ہو - اتنا كہ وہ اپني غلطي كا احساس بھي كريں اور اصلاح كي كوشش بھي- |
|
kaukab Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Monday, October 17, 2005 - 7:59 AM
اس معاملے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم لوگوں کو دنيا کی بے ثباتی کااحساس دلائیں کیونکہ جب تک اللہ تعالی کے سامنے جوابدہی کا احساس پختہ نہیں ہوتا انسان غافل رہتا ہے-کل میں سی،ایم ،ایچ ہسپتال میں زلزلے کی وجہ سے ہونے والی زخمیوں کو ملنے گئی،ان لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم لوگ سنا کرتے تھےکہ قیامت آۓ گی لیکن ہم نے تو قیامت کو دیکھ لیا ہے افراتفری کا عالم تھا کسی کو کسی دوسرے کی کوئی پرواہ نہیں تھی ہر کوئی اپنی جان بچانے کی فکر میں تھا-ایک عورت جوشاید اپنا کچھ ذہنی توازن کھو چکی تھی ،میری طرف بڑھی اور کہنے لگی کہ آؤ نہ ہمارا کشمیر دیکھو کتنا خوبصورت لگ رہا ہے،اجڑا ہوا کشمیر بہت خوبصورت لگ رہا ہے میں سواۓ خاموشی کے اس کی طرف دیکھنے کے کچھ بھی نہ کہہ سکی-
Edited by: kaukab on Wednesday, October 19, 2005 7:50 AM |
|
Naheed Akhtar
UNITED KINGDOM
|
Posted - Monday, October 31, 2005 - 8:07 PM
آپ لوگ تويہ سب بہت قريب سے ديكھ رہے ہيں- سننا بھي تكليف دہ ہے- اس بار گرميوں كي چھٹيوں ميں ھمارے كچھ جاننے والے اسلام آباد سے ھو كر آے تو كانوں كو ہاتھ لگا رہے تھے كہ ہمارے نوجوان بچے اور بچياں لباس اور حيا سے كس قدر بے پرواہ ہو كر سڑكوں اور ہوٹلوں ميں نظر آتے ہيں اور يہ كہ اس حال ميں يہاں اور وہاں ميں صرف پب(شراب خانے) نہ ہونے كا فرق لگتا ہے-ٹي وي وغيرہ كے پروگراموں كا تو كہا سنانے والا حال نہيں- مگر ان سب كي سزا يا تنبيہ آس پاس كے غريبوں كو كيوں ملتي؟ كيا اس ليے كہ وہ منع نہيں كرتے تھے؟ |
|
kaukab Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Thursday, November 3, 2005 - 6:53 PM
اس میں تو کوئ شبہ نہیں کہ پاکستان میں آزاد خیالی کےنام پر عریانی اور بے حیائ دن بہ دن پھیلتی جارہی ہے لیکن اس زلزلے کوہم ان لوگوں کے لیے سزا نہیں کہہ سکتے اور نہ ہی ہمیں ایسا کہنا چاہیے کیونکہ متاثرین میں اکثریت عورتوں اور بچّوں کی ہے -البتہ یہ تباہی ان لوگوں کے لیے ایک تنبیہہ ضرور ہے جو اختیار رکھتے ہوۓ اللہ تعالی سے غافل اور قیامت پر یقین نہیں رکھتے -متاثرین کاکہنا ہے کہ جب زلزلے کی تباہی ہورہی تھی تو ہم یقین تھاکہ قیامت آگئ ہے- |
|
Nasreen
UNITED KINGDOM
|
Posted - Thursday, November 10, 2005 - 10:28 AM
رمضان ميں اور زلزلے كے فورابعد تو لگ رھا تھا سارے اردو مسلم چينل جيو ٹ وي وغيرہ پكے مسلمان ھو گے ھين مگر اب پحر وھي حال ھو گيا ھے -پتہ نہين ھم كب اور كيسے بدليں گے؟ |
|
shahidas
UNITED KINGDOM
|
Posted - Saturday, December 31, 2005 - 8:20 PM
اسلام عليكم- ميں حال ہي ميں پاكستان كے زلزلے والے علاقے سے ہو كر آيء ہوں - جن علاقوں ميں ميرے اباو اجداد اتنے برسوں سے پرسكون زندگي گزار رہے تھے اس بات سے بالكل بے بہرہ كہ چند ھي لمحوں ميں انكي كايا پلٹنے والي ھے اور قيامت سے پہلے قيامت كا منطر انكي زندگي كو ايك نے دوراہے پر لا كر كھڑا كر دے گا جہاںسے انہيں ھوصلے اور توكل سے دوبارہ ابتدا كرني پڑے گي- |
|
kaukab Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Wednesday, January 18, 2006 - 7:53 AM
اس طرح کے واقعات درحقیقت اللہ تعالی کی طرف سے ایک یاددہانی ہوتے ہیں کہ اے انسان تو مجھ سے بےخبر ہو کر دنیا کی فانی زندگی میں مگن ہے ایک دن سب کچھ چھوڑ کر تجھے میرے پاس آنا ہے اور سواۓ اچھے اعمال کے کچھ کام نہ آۓ گا-یہ یاد دہانی صرف ان لوگوں کے لیے نہیں جو وہاں رہتے تھے بلکہ ہم سب کے لیے ہے- |
|