Author | Topic |
kaukab Moderator
PAKISTAN
|
Topic initiated on Monday, December 5, 2005 - 7:17 AM
اللہ تعالی کو سب سے زیادہ عزیز کون ہے؟
جس طرح یہود و نصاری اس زعم باطل میں مبتلا تھے کہ وہ اللہ تعالی کے چہیتے ہیں اور وہ چاہے کچھ بھی کریں اللہ کا قرب انھیں ہی ملے گا اسی طرح ہم مسلمان بھی اسی اےی خیال خام میں پڑے ہوے ہیں کہ ہر طرح کی بڑائ اپنے اندر رکھنے کے باوجود اور دین سے بے بہرہ ہونے کے باوجود امت محمدی ہونے کے ناطے ہم بہر صورت جنت میں جائیں گے لیکن قرآن مجید کہتا ہے اللہ تعالی ایک ہی اصول کی رو شنی میں انسانوں کے ساتھ معاملہ کرے گا اور وہ یہ کہ وہ اعمال کس طرح کے لے کر آیا ہے پھر چاہے وہ گورا ہو یا کالا،عجمی ہو یا عربی |
|
StudyingIslamUK
UNITED KINGDOM
|
Posted - Monday, December 12, 2005 - 10:15 AM
بدقسمتي سے مسلمانوں كي اكثريت نے پيارے نبي ص كے اخلاقي نمونے كي بجاے يا تو ان كے تمدن يا پھر نبوت كے اسوے كو اپنانے كو مشن بنايا- جس كے نتيجے ميں اخلاقي پہلو پس پشت ميں رہ گيا- |
|
kaukab Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Wednesday, December 28, 2005 - 6:40 AM
اصل میں ہمارے دین سے دوری اورگمراہی کی وجہ قرآن مجید کو سمجھ کر نہ پڑھنا اور اس پر عمل نہ کرنا ہے-ہم ادھر ادھر کی ہزاروں کتابیں پڑھ لیتے ہیں،لیکن اس کتاب کو جو سب سے زیادہ اس بات کا حق رکھتی ہے کہ اسے سمجھ کر پڑھا جاۓ، اسے ہی بےسمجھے بوجھے پڑھتے ہیں- |
|