Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 
Page 1 of 1

  Reply to Topic    Printer Friendly 

AuthorTopic
zarqs

UNITED KINGDOM
Topic initiated on Monday, November 6, 2006  -  10:02 PM Reply with quote
بھنووں كي ساخت بدلنا


سلام كوكب باجي۔ اميد ہے آپ خيريت سے ہوں گي۔ ميں بيوٹیشن كا كام كرتي ہوں۔ سٹڈنگ اسلام كميونٹي ميں بھي بيوٹیشن رجسٹر ہوں۔ بھنويں بنانے كے بارے ميں بتا سكيں گي۔ ميں نے حنا باجي سے بھي پوچھا تھا۔ ان كے مطابق بھنووں كے ارد گرد غير ضروري بالوں كي صفاي تو ٹھيك ہے مگر ان كي ساخت بالكل بدلنااور بہت باريك كرنا مناسب نہيں۔ ليكن انہوں نے كہا كہ آپ سے ضرور معلوم كر لوں۔ شكريہ

Edited by: admin on Wednesday, December 13, 2006 4:34 AM
kaukab
Moderator

PAKISTAN
Posted - Wednesday, November 8, 2006  -  7:55 AM Reply with quote
السلام عیکم؛سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ میں بہوں کdaughter in lawسمجھی اور سوچاکہ یہ مسائل تو جب سے دنیا بنی ہے چل رہے ہیں بہرحال آپ کے سوال کا جواب یہ ہے اسلام میں عورت کی زیب وزیبائش پر کوئی پابندی نہیں لیکن اس میں دو باتوں کاخیال کرنا چاہیے ایک تو یہ کہ یہ زیب وزیبائش نمود نمائش کے لیے نہیں ہونی چاہیے دوسرے فطری ساخت کو خراب نہ کرے مثلا یہ بات تو ٹھیک ہے کہ آپ اپنی بھوؤں کو خوبصورت بنانے یااسے شیپ دینے کے لیے آس پاس کےفالتو بال اتار لیں لیکن چہرےکو بدصورت بنانے والے فیشن کرنے کا اسلام اجازت ہیں دیتاجس طرح مدینے میں حبشی عورتیں پورے بال اتروادیتی تھیں یا اپنی اسکن کھدوا کر اس میں رنگ بھرواتی تھیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر لعنت کی-زیب وزیبائش کے سلسلے میں ایک اور بات اس دور میں سمجھ لینا بہت ضروری ہے کہ مرد عورتوں سے مشابہت اختیار نہ کریںاور عورتیں مردوں سے مشابہت اختیار نہ کریں-امید ہے آپ کو تسلی بخش جواب مل گیا ہوگا-والسلام
zarqs

UNITED KINGDOM
Posted - Tuesday, November 14, 2006  -  11:28 PM Reply with quote
بہت بہت شكريہ كوكب باجي- آپ نے صحيح غلطي پكڑي daughterinlaw والي- اصل ميں انٹرنٹ بہت كم استعمال كرتي ہوں اور اردو ميں تو بلكل نہيں- يہ بھي حنا باجي كي مدد سے جب كبھي آنا جانا ہو-
Eyebrowsوغيرہ بنانے ميں بيوٹشن كي بڑي آزماءيش ہے- جوcustomer كہے كرنا پڑتا ہے- پہلے ہم مياں بيوي نے اسي ليے فوٹوگرافي كا پيشہ چھوڑا- اللہ رزق حلال اور آسان عطا كرے-
kaukab
Moderator

PAKISTAN
Posted - Saturday, November 18, 2006  -  7:43 AM Reply with quote
وعلیکم السلام؛
آپ نےکوئی غلطی نہیں کی میں نے تو صرف آزراۓ مزاح یہ بات کہی تھی-ہر کام میں انسان کی نیـت صالح رہنی چاہیے-انسان اپنی نیت کے لیے جواب دہ ہے-آپ کس قسم کی فوٹو گرافی کرتی تھی تفصیل لکھے کیونکہ ہر قسم کی فوٹو گرافی غلط نہیں-
zarqs

UNITED KINGDOM
Posted - Tuesday, December 12, 2006  -  9:49 PM Reply with quote
شكريہ-دراصل ہم شادي بياہ وغيرہ كي وڈيو بھي بناتے تھے- فوٹوگرافي ميں بہت problem پيدا ہو گے ہيں- خاص طور پر افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ ہمارے مسلمان گھروں كي شاديوں ميں مكس ناچ گانا وغيرہ دلہن كے كھلے پوز اور بہت سي فضول رسميں- ہر وقت اپني شرطيں بھي نہيں چلتيں-پھر كام كم ملتا ہے- مجبورا اس پيشے كو چھوڑنا پڑا-

Reply to Topic    Printer Friendly
Jump To:

Page 1 of 1


Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker