Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 
Page 1 of 1

  Reply to Topic    Printer Friendly 

AuthorTopic
kaukab
Moderator

PAKISTAN
Topic initiated on Tuesday, November 27, 2007  -  7:16 AM Reply with quote
کائنات کی ہر چیز تنوع ہے-


اللہ تعالی کی بنائ ہوئ اس کائنات میں ہر چیز میں تنوع ہے ،کوئ چیز بھی اپنی قسم کی دوسری چیز کی طرح نہیں ہے-گلاب کا ہر پھول ،ہر کلی اور اس کی ہر ٹہنی اوراس کا ہر پتا ایک دوسرے سے رنگ، خوشبو اور سائز میں فرق ہوگا کہیں بھی ان میں یکسانیت نہیں پائ جاتی-یہ تنوع ہر چیز میں دکھائ دیتا ہے ۔ہر علاقے میں رہنے والے لوگوں کی دوآنکھیں،ایک ناک، دوکان اوردو ہونٹ ہوتے ہیں لیکن ہر چہرہ دوسرے فرق دکھائ دیتا ہے۔کڑوروں انسانوں میں کوئ سے دو انسانوں میں ایک چیز بھی کامل یکساں نہیں ہوتی شاید یہی اس دنیا کی خوبصورتی کا راز ہے اسی طرح انسانوں کی نفسیات اور رویےّ یکسر مختلف ہوتے ہیں ایک ہی صورت حال میں ردّعمل کاانداز فرق ہوتا ہے -ایک صورتحل ایک انسان کو بہت سیخ پا کردیتی ہے جبکہ دوسراتحمل مزاجی سے اس کا تجزیہ کرتا ہے-اگر شروع ہی سے ہمیں دوسروں کی نفسیات کو سمجھنے اور اس کے مطابق ردّعمل کرنے کی تربیت گھر اور تعلیمی اداروں میں دے دی جاۓ تو شاید بہت سارے مسائل یا تو پیدا نہیں ہوں گے اور اگر پیدا ہوں گے تو ہم انھیں آسانی سے حل کر لیں گےآخر درخت بھی تو اپنے ساتھ بہتی ہوئ ندی کے وجود کو برداشت کرتے ہیں سورج بھی اپنی سلطنت میں چاند اور ستاروں کو سہتا ہے ،ہوا میں اڑنے والے پرندے دوسرے پرندوں کو اڑان کا راستہ دیتے ہیں تو پھر انسان جو بقول انسان اشرف المخلوقات ہے،دوسروں کو گزرنے کا راستہ کیوں نہیں دینا چاہتاکیی یہ انسان کی (اشرف المخلوقات)کی اعلی ظرفی ہے یا پھر؟
Naheed Akhtar

UNITED KINGDOM
Posted - Saturday, December 1, 2007  -  11:38 PM Reply with quote
بہت اچھي بات كي آپ نے جس سے فرقہ واريت كے دروازے بھي بند ہو سكتے ہيں- مگر اكثر اسلامي تنظيموں تك سے تنوع برداشت نہيں ہو پاتا اور تنوع پسند كاركنان كو خاموشي سے نكال باہر كر ديا جاتا ہے- اس ليے كہنے كي حد تك تو آپ نے بہت خوبصورت بات كي ہے مگر اس پر عمل كرنا بہت دل گردے كا كام ہے-
kaukab
Moderator

PAKISTAN
Posted - Tuesday, December 4, 2007  -  7:20 AM Reply with quote
السلام علیکم ناہید،آپ کیسی ہیں؟
آپ کی بات بجا ہے کہ مذہبی جماعتوں ميں کہ اختلاف راۓ برداشت نہیں کرتیں لیکن اگر آپ غور کريں تو یہ چیز آپ کو شعبے میں دکھائ دے گی-ایک ڈاکٹر کے نسخے میں ضرور ترمیم کرے گا ہر استاد دوسرے کے پڑھانے کے طریقے پر تنقید کرے گا اس تنوع کو اگر ہم مثبت لیں تو اس سے زندگی کی رونق ہے اور اگر اس میں ضد اور ہٹ دھرمی کا عنصر پیدا کردیں تو دشمنی اور بغض کے پنپے کا ذریعہ بن جاتاہے-
StudyingIslamUK

UNITED KINGDOM
Posted - Wednesday, December 5, 2007  -  10:49 AM Reply with quote
كوكب ناہيد نے سٹڈينگ اسلاميوكے پي سي كے ذريعے رجسٹريشن كروايي ہے- اگلي ميٹنگ ميں آپ كي بات پہنچ جاے گي انشاللہ- (كچھ گھريلو حالات سے بھي پريشان ہيں اور دعا كے ليے كہا ہے)
آپ نے بہت مناسب بات بتايي- بس ديني جماعتوں اور افراد كا الميہ يہي ہے كہ ايك دوسرے كے خلوص كو ضد اور ہٹ دھرمي گمان كر كے مزيد دوري اور بغض كا سامان كرنا- آپس كي بات چيت كے دروازے كھلے ركھنے سے يہ مسيلے سلجھ سكتے ہيں-
اور يہي بدگماني ہي تو فرقہ واريت كي جڑ ہے كہ ھر جماعت دوسري كو ضد اور ہٹ دھرمي كا الزام دينے ميں مگن ہے-
اللہ ہم سب كے دلوں كو بھلاي پر جوڑے ركھيں- آمين-

كچہ دن پہلے ہي ہم نے جاويد صاحب كے ليكچر ميں بہت اہم بات سني - ان كے كسي شاگرد نے پوچھا كہ اگر كويي نمازي ضد كي وجہ سے اونچي آواز ميں فاتحہ كي تلاوت كے بعد آمين كہے تو كيا كرنا چاہيے؟ جاويد صاحب نے ان سے الٹا سوال كيا "آپ كو كيسے معلوم ھوا كہ وہ ضد كي وجہ سے كہ رھے ہيں؟ ہميشہ اچھا گمان ركہيں- ہو سكتا ہے ان كي تحقيق اور سمجھ كے مطابق ان كو يہي صحيح معلوم ہوا ہو"

وسلام

Reply to Topic    Printer Friendly
Jump To:

Page 1 of 1


Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker