Author | Topic |
kaukab Moderator
PAKISTAN
|
Topic initiated on Friday, December 10, 2004 - 6:05 AM
خوش آمدید
معزز خواتین السلام علیکم
میں آپ کو خواتین فورم میں خوش آمدید كہتي ہوں ، میری کوشش ہوگی کہ میں آپ کے تمام سوالوں کے جواب اور مسائل کا حل قرآن مجید اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں دوں۔ اللہ تعالی ہمیں اپنے دین کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
والسلام
کوکب |
|
StudyingIslamUK
UNITED KINGDOM
|
Posted - Friday, December 10, 2004 - 11:10 AM
وعليكم اسلام كوكب- شكريہ - جزاكللہ - يقينا اس فورم كي بہت ضرورت تھي - انشاللہ ضرور فاءدہ اٹھاءيں گے- نيوزليٹر اور ماس ميل ميں ضرور بھيجيں-- |
|
kaukab Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Friday, December 10, 2004 - 2:38 PM
خوش آمديد حنا بہن السلام عليكم ہم سب سے پہلے روايت''ناقصات العقل والدين" والي روايت پر بات كريں گے ناقص عربي زبان ميں رعايت دينے كے مفہوم ميں بولا جاتا ہے جب كہ اردو ميں ناقص كے معني خامي كے ہيں اس روايت ميں عورت كو حيض'حمل اور رضاعت ميں عبادات ميں رعايت دي گيء ہے اور دستاويزي اور عدالتي معاملات ميں اسے زحمت سے بچايا گيا ہے- |
|
hkhan
UNITED KINGDOM
|
Posted - Sunday, December 12, 2004 - 1:57 PM
شكريہ - ميں يہ پيغام دوستوں اور جاننے والوں كو بھيج رہي ہوں تاكہ زيادہ سے زيادہ لوگ اس بہترين موقع سے فاءدہ اٹھاءيں - انشااللہ -
Edited by: hkhan on Sunday, December 12, 2004 1:58 PM |
|
Malix
UNITED KINGDOM
|
Posted - Thursday, December 16, 2004 - 10:44 AM
اسلام عليكم- ميرا خيال ھے كہ خواتين كو اس سہولت سے مستفيد ہونا چاھيے اگرچہ اس كے ليے مشق اور وقت كي ضرورت ہے - گواہي كے بارے ميں عموما خواتين كو يہ شكايت رہتي ہے كہ ايك مرد كے مقابل دو عورتوں كي گواہي كے كيا معني - كيا عورت كي ياداشت مرد كے مقابلے ميں كم ہے- نجيبہ |
|
kaukab Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Friday, December 17, 2004 - 2:30 PM
خوش آمديد انٹر نيٹ خراب ہو نے كي وجہ سے جواب دينے ميں دير ہوءي معذرت چاہتي ہو اسلام ميں عورت كي ادھي گواہي كا كہيں ذكر نہيں سورت بقرہ كا جو حوالہ ديا جاتا ہے وہ ايت درحقيقت يہ ہے كہ جب تم كسي معاملےدستاويزي شكل دينے لگو تودو مردوں كو گواہ بنا لو اگر دو مرد نہ ہوںتوايك مرد اوردوعورتوںكوگواہي كےليےمنتخب كرلو اس گيے رايك بھولے تو دوسري اسے ياد كرا دے عدالتي معاملات سے عورتوں كا واسطہ كم ہي پڑتا ہے اس اور وہاں كے ماحول ميں وہ گھبراسكتي ہيں اس ليے پسند يہي كيا گيا كہ مردوں كي گواہي لي جاءے اور عورتوں كو اس جھنجھٹ سے بچاليا جاءے اور اگر كہيں چوري ڈاكہ ياقتل ہو ايك عورت كي گواہي كي وہي حيثيت ہے جو ايك مرد كي اجكل كے جديد دور ميں فنگرپرنٹس ميڈيكل چيك اپ اور دوسرے ساءنسي ذراءع سے بھي مدد لي جاسكتي ہے واقعاتي شہادت ميںمرداور عورت كي گواہي ميں فرق نہيں كيا جآے گا |
|
kaukab Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Monday, December 20, 2004 - 2:03 PM
السلام عليكم قران محيد كا كوءي بھي حكم سمجھنے كے ليے يہ انتہاءي ضروري ہے كہ قران مجيد كو اس كے سياق و سباق ميں ركھ كر پڑھا جاءے سورت البقرہ كي ايت نمبر ٢٨2 ميں اگر اپ سياق وسباق ديكھيں تو بات ہي يہ كہي جارہي كہ جب تم كوءي معاملہ كرنے لگو تو اپنے ميں سے كوءي سے دو قابل اعتماد مردوں كو گواہ بنا لو اگر دو مرد نہ تو ايك مرد اور دو عورتوں كو گواہ بنا لو گويا جب اپ كو گواہوں كا انتخاب كرنا ہو جو لردوں كو كرو خواتين كو عدالتں ليں گھسيٹنے اور چكر لگوانے كو پسند نہيں كيا گيا اگر ديكھا جاءے تو اج كل كے جديد دور ميں حتي كہ مغربي معاشرے ميں بھي كاروباري معاملات ميں گواہي كے ليے عورتوں كو زحمت نہيں دي جاتي البتہ واقعاتي معاملات جيسے چوري ڈاكہ قتل وغيرہ ميں چونكہ گواہ منتخب كرنے كا اختيار ہمارے پاس نہيں ہوتا اس ليے اس ميں جج جس كي گواہي چايے لے اور جس كي چاہے رد كر دے ہو سكتا ہے عورت كي گواہي قبول كر لے اور مرد كي گواہي رد كر دے حالات وواقعات كے مطابق اپني صوابديد كے مطابق جو چاہے كرے-
Edited by: kaukab on Monday, December 20, 2004 1:57 PM
|
|