Author | Topic |
kaukab Moderator
PAKISTAN
|
Topic initiated on Thursday, January 27, 2005 - 6:45 AM
رازوں كي حفاظت
رات صرف سياہ نہيں ہوتي وہ تو رازوں كي امين ہوتي ہے وہ بات جو صبح كا اجالا ظاہر كر ديتا ہے رات اسے اپنے دامن ميں يوں چھپا ليتي ہے جيسے ايك مشفق ماں اپنے بچے كو -اپ بھي دوسروں كي غلطيوں كو نظر انداز كر ديا كريں حضور صلي اللہ عليہ والہ وسلم نے فرمايا ہے جو اس دنيا ميں كسي كا ايك راز چھپاے گا اللہ تعالي قيامت كے دن اس كے ستر گناہوں پر پردہ ڈالے گا- |
|
Malix
UNITED KINGDOM
|
Posted - Monday, March 14, 2005 - 1:03 PM
اسلام عليكم -- اگر كسي بچے كي كوءي براءي نظر آءے تو اس كي اصلاح كے ليے والدين كو بتاديں تو كيا يہ گناہ ھوگا. يا خاموش ھوجاءيں جس طرح وہ بچہ كررہا ہے رہنے ديں. |
|
askhalifa
UNITED ARAB EMIRATES
|
Posted - Tuesday, March 15, 2005 - 7:13 AM
میرا خیال ہے کہ اس کے بارے میں کوئی اصول وضع نہیں کیا جا سکتا۔آپ اس بچے کو اور اسکے ماحول سے زیادہ واقف ہو سکتے ہیں۔ اسلئے موقعہ کی مناسبت سے آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ بچے کی اصلاح کے لئے کونسی صورت مناسب ہوسکتی ہے۔ ہاں! اس بات سے آپ کو خبردار رہنا ہوگا کہ آپ یہ کام جذبہ انتقام سے کر رہے ہیں یا بچے کی اصلاح کے لئے۔ |
|
Malix
UNITED KINGDOM
|
Posted - Tuesday, March 15, 2005 - 10:04 PM
اسلام عليكم-- غير مسلم كے راز بھي ركھ سكتے ہيں. |
|
kaukab Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Thursday, March 17, 2005 - 11:48 AM
بچے چونكہ سيكھنے كي عمر ميں ہوتے ہيں اس ليے ان كي تربيت كے ليے ان كي غلطيوں سے چشم پوشي نہيں كي جاسكتي البتہ اس كے ليے ايسا طريقہ اختيار نہيں كرنا چاہيے جو ان كے ليے شرمندگي اور رسواءي كا باعث نہ بنے اعتماد ميں لے كر ان كو سمجھانا چاہيے |
|