Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 
Page 1 of 1

  Reply to Topic    Printer Friendly 

AuthorTopic
ibrahim
Moderator

PAKISTAN
Topic initiated on Wednesday, February 2, 2005  -  6:02 AM Reply with quote
عورتوں ميں فطرت كي راہنمائي


کیا عورتوں ميں فطرت كي راہنمائي مردوں سے زيادہ ہوتي ہے؟


Edited by: ibrahim on Friday, March 18, 2005 6:19 AM
StudyingIslamUK

UNITED KINGDOM
Posted - Thursday, March 3, 2005  -  4:13 PM Reply with quote
السلام عليكم۔ بہت اچھا سوال ہے مگر افسوس (اور شكر بھی) كہ ايسا كوئي فرق موجود نہيں ہے۔


Edited by: ibrahim on Friday, March 18, 2005 6:20 AM
askhalifa

UNITED ARAB EMIRATES
Posted - Thursday, March 3, 2005  -  5:42 PM Reply with quote
چونکہ فطرت کی رہنمائی کا زیادہ ہونا جانوروں کی خصوصیت ہے۔ اسلئے یہ بھی ماننا پڑےگا کہ عورت ایک کمتر مخلوق ہے۔ انسانوں میں سیکھنے کی استعداد جانوروں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ اور جانوروں میں فطرت کی رہنمائی انسانوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔

Edited by: ibrahim on Friday, March 18, 2005 6:21 AM
ibrahim
Moderator

PAKISTAN
Posted - Friday, March 4, 2005  -  7:41 AM Reply with quote
بحث میں حصہ لینے پر آپ دونوں کا شکریہ۔
خلیفہ صاحب! میں آپ کی اس بات کو کہ " کیونکہ یہ جانوروں کی خصوصیت ہے۔" نہیں سمجھ سکا ہوں۔ در اصل آپ کے اس جملے میں لفظ " کیونکہ" بات کو مکمل سمجھنے میں میرے لیے تھوڑی رکاوٹ بن رہا ہے۔
وضاحت کا پیشگی شکریہ۔

Edited by: ibrahim on Friday, March 18, 2005 6:41 AM
StudyingIslamUK

UNITED KINGDOM
Posted - Thursday, March 10, 2005  -  5:25 PM Reply with quote
اسلام عليكم- ارے بھءي ابراھيم صاحب- يہ الخليفہ صاحب كيا فرما رہے ھيں؟ ان سے پوچھيں پليز كہ يہ اپني خواتين كي تربيت اصطبل ميں كرتے ھيں كيآ؟
askhalifa

UNITED ARAB EMIRATES
Posted - Friday, March 11, 2005  -  6:52 AM Reply with quote
بہن جی میں نے مضمون کی حمایت یا مخالفت میں ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ میری بات مشروط تھی۔ یعنی اگر یہ مانا جائے کہ عورت میں فطری رہنمائی مردوں کےمقابلے میں زیادہ مانی جائے تو پھر یہ بھی ماننا پڑے گا کہ عورت ایک کمتر مخلوق ہے۔ اگر آپ میری بات سے متفق نہیں تو آپ کو چاہئے تھا کہ بجائے مجھ پر اس طرح کے فقرے کسنے کے آپ اپنی رائے دیتے یا میرے رائے کی خامی ظاہر کرتے

Edited by: ibrahim on Friday, March 18, 2005 6:15 AM
StudyingIslamUK

UNITED KINGDOM
Posted - Thursday, March 17, 2005  -  7:07 PM Reply with quote
سلام. دير سے آنے كے ليےمعاف كيجيےء گا اسخليفا- ھمارا سركل صرف جمعرات كو ہوتا ہے-اصل ميں آپ كا ہاتھ بھڑوں كے چھتے پر پڑ گيا تھا- ھمارا مطلب ہے آپ كي پوسٹ اس سركل ميں پڑھ لي گيء تھي- جو اس علاقے كي خواتين كے ليے ہوتا ہے- ھمارے جذبات كو كافي ٹھيس پہنچي تھي- ہمارا مطلب ہرگز آپ پر فقرے كسنا نہيں تھا- ھم كہنا چاھتي ہيں كہ مرد اور عورت اللہ كي نظر ميں عمل اور تقوي كے لحاظ سے مقام ركھتے ہيں- صنف كيوجہ سے نہيں-
askhalifa

UNITED ARAB EMIRATES
Posted - Friday, March 18, 2005  -  5:13 AM Reply with quote
میں آپ کی بات سے متفق ہوں کہ مرد اور عورت اللہ كي نظر ميں عمل اور تقوي كے لحاظ سے مقام ركھتے ہيں- صنف كيوجہ سے نہيں۔ لیکن آپ نے میری بات کی عقلی توجیہ سمجھنے اور اسے چیلنج کرنے کے بجائے مجھ پر ذاتی حملہ زیادہ مناسب سمجھا؟؟؟
StudyingIslamUK

UNITED KINGDOM
Posted - Thursday, March 24, 2005  -  8:58 PM Reply with quote
اوحواسخليفہ صاحب- اب جانے بھي ديں- آپ كو كليريفاءي تو كر ديا گيا ھے كہ مقصد ذاتي حملہ ہرگزنھيں تھا- آپ نے بات صاف نہيں كي تھي جس كي وجہ سے غلط فہمي كو جگہ مل گيء - مومن آپس ميں اعتماد كرتے ہيں اور عذر قبول كرتے ہيں - بھول جايےء اور آگے بڑھيےء - نزول قرآن كافي وسيع موضوع ہے- وسلام -

Reply to Topic    Printer Friendly
Jump To:

Page 1 of 1


Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker