Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 
Page 1 of 1

  Reply to Topic    Printer Friendly 

AuthorTopic
kaukab
Moderator

PAKISTAN
Topic initiated on Thursday, March 31, 2005  -  9:03 AM Reply with quote
پانچ چيزيں فطرت ميں شامل ہيں


ھر دور ميں لوگوں كے ايك گروہ نے غير فطري فيشن كرنے كي كوشش كي ہے جس كي انبياء كرام نے بہت مذمت كي-آج كل كے پڑھے لكھے دور ميں بھي يہ جانتے ہوے كہ لمبے ناخن صحت كے ليے كس قدر نقصان دہ ہيں لڑكياں اور لڑكے دونوں لمبے ناخن ركھتے ہيں-انبياء عليھم السلام اپنے ماننے والوں ميں پاكيزگي اور طہارت كا جو ذوق پيدا كرنا چاہتے تھے اسي وجہ سے انھوں نے صفاءي كو سنت كي حيثت دي -حضور صلي اللہ عليہ وسلم نے فرمايا پانچ چيزيں فطرت ميں سے ہيں ١)ختنہ كرنا٢)زير ناف كے بال كاٹنا ٣)بڑھے ہوے ناخن كاٹنا ٤)بغل كے بال كاٹنا ٥)مونچھيں چھوٹي ركھنا
StudyingIslamUK

UNITED KINGDOM
Posted - Thursday, April 28, 2005  -  11:23 AM Reply with quote
اسلام عليكم كوكب - آپ نے بہت اچھے موضوع شروع كيے ہيں -اميد اور دعاہے كہ ہماري زيادہ سے زيادہ بہنيں ان سے فاعدہ اٹھاييں - اكثر بچياں اور خواتين يہ عذر پيش كرتي ہيں كہ چونكہ وہ ناخنوں كي باقاعدہ صفايي ركھتي ہيں اس ليے اس كي ممانعت لاگو نہيں آتي- براءے مہرباني اس كے بارے ميں بتايں- شكريہ-
ibrahim

PAKISTAN
Posted - Saturday, April 30, 2005  -  6:26 PM Reply with quote
حنا بہن ، ان محترم بہنوں اور پیاری بچیوں کو بتائیے کہ ناخن کاٹنے کی آخری حد نبیۖ نے خود مقرر کر دی ہے اس لیے اب اس کی پابندی ضروری ہے۔ ان کو بہت شوق ہے تو وہ زیادہ سے زیادہ چالیس (40) دن تک ناخن بڑھا سکتی ہیں اور وہ بھی ضفائی کا خاص خیال رکھتے ہوۓ۔ جان بوجھ کر اس سے زیادہ تاخیر جائز نہیں۔

کوکب باجی کی عدم موجودگی میں کود پڑنے پر معذرت خواہ ہوں۔
kaukab
Moderator

PAKISTAN
Posted - Thursday, May 5, 2005  -  5:26 AM Reply with quote
شكريہ
ابراہيم صاحب ميري غير موجودگي ميں جواب دينے كا شكريہ-حنا بہن اپ خود ڈاكٹر ہيں اپ بتاءے كہ لمبے ناخنوں ميں صفاءي كس طرح رہ سكتي ہے
StudyingIslamUK

UNITED KINGDOM
Posted - Thursday, May 5, 2005  -  6:26 PM Reply with quote
ابراہيم اور كوكب بہت شكريہ - اميد ہے اس بارے ميں جن كو شك ہے وہ دور ہو گا - يہ تو سب ہي جانتے ہيں كہ لمبے ناخنوں كي صفاي ركھنا مشكل ہے - بس ركھنے كا عذر ہے شايد جو كہ حقيقت نہيں بدل سكتا-
نوٹ : سركل كي طرف سے آنے والے سوال يا راءے سركل كے ممبرز كي نماءندگي كرتے ہيں - ضروري نہيں كہ وہ ڈاكٹر حنا كي ذاتي راءے ہو - وہ صرف سركل كنڈكٹ كرتي ہيں-
ايك بار پھر آپ كے وقت كا شكريہ -
hkhan

UNITED KINGDOM
Posted - Friday, May 6, 2005  -  6:27 AM Reply with quote
اسلام عليكم - آپ كي بات درست ہے كوكب كہ اس كے طبي نقصانات ظاہر ہيں - مگر ممبرز كي طرف سے آنے والے سوالوں كے بارے ميں خالص اسلامي راءے كے لءے آپ لوگوں كو سوال بھيجنا مناسب سمجھتي ھوں-
اميد ھے آپ كا سيمينار اچھا رہا ہو گا -

Reply to Topic    Printer Friendly
Jump To:

Page 1 of 1


Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker