quote:حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ عنقریب تم ایسے لوگوں کو پاؤ گے جو بے وقت نماز پژھیں گے جب تم ایسے حالات پاؤ تو نماز کو اس کے صحیح وقت پر گھر میں ادا کرو اور پھر ان کے ساتھ (باجماعت) دہرا لو اور اسے نفلی عبادت سمجھ لو-مسند احمد بن حنبل-اس حدیث سے دو اہم باتوں کا علم ہوتا ہے ایک نماز کو اس کے صحیح وقت پر ادا کرنا دوسرا نماز کوباجماعت ادا کرنا ،ان دونوں باتوں میں ہی لاپرواہی کی جاتی ہے-جب اذان ہوتی ہے تو گویا اللہ تعالی کی طرف سے بلاوا ہوتا ہے کہ میرے بندوں آؤ میرے حضورمیں حاضری دو-اس وقت پکار کا جواب نہ دینا گویا ایسے ہے کہ آپ کا کوءی محسن آپ کو بلارہا ہو اور آپ اسکو جواب نہ دیں-مصروفیت کیسی ہی کیوں نہ ہو،چاہے شاپنگ،کاروبار یاپھر شادی بیاہ اللہ تعالی کا حق اولی ہے-