Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 
Page 1 of 1

  Reply to Topic    Printer Friendly 

AuthorTopic
kaukab
Moderator

PAKISTAN
Topic initiated on Saturday, July 23, 2005  -  6:06 AM Reply with quote
میاں بیوی کے ایک دوسرے پر حقوق


خاندان معاشرے کی اکائی ہے اور مضبوط معاشرہ مضبوط خاندان سے وجود میں آتا ہے اس لیے قرآن مجید نے نکاح کو "میثاقا غلیظا" یعنی مضبوط معاہدہ کہا ہے۔ نکاح کے وقت جو مہر مقرر کیا جاتا ہے وہ بھی درحقیقت ایک ٹوکن ہوتا ہے کہ شوہر ساری زندگی عورت کی معاشی اور معاشرتی کفالت کرنے کا عزم کرتا ہے ۔ سورۃ النساء کی آیت 19 میں ہے "و عاشروھن بالمعروف" یعنی بیویوں سے اچھے طریقے سے زندگی بسر کرو۔اپنی حیثیت کے مطابق اچھا سے اچھا کھلاؤ اور اچھا سے اچھا پہناؤ۔

سورۃ البقرہ میں ہے " ولھن مثل الذی علیہن بالمعروف" یعنی ان کے حقوق بھی اسی طرح ہیں جس طرح ان کی ذمہ داریاں ہیں ۔

نبی نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا تھا

عورتوں کے معاملے میں میری نصیحت کو قبول کرو تم نے انھیں اللہ کے کلمے کے ذریعے حلال کیا ہے عورتوں پر تمھارا حق ہے اور تم پر ان کے حقوق ہیں۔ تمھارا حق یہ ہے کہ کسی شخص کو تمھارا بستر پامال نہ کرنے دیں۔اور جس شخص کو تم پسند نہیں کرتے انھیں تمھارے گھر نہ آنے دیں۔ سنو ان کا تم پر یہ حق ہے کہ تم انھیں اچھے سے اچھا کھلاؤ اور اچھے سے اچھا پہناؤ۔

اچھی بیویوں کی نشانی قرآن مجید نے یہ بتائی ہے "فالصالحت قانتات ،حافظات للغیب بما حفظ اللہ۔ پھر دو نیک عورتیں ہیں وہ فرماں بردار ہوتی ہیں اور شوہر کے رازوں کی حفاظت کرنے والی ہوتی ہیں اس بنا پر کہ اللہ تعالی نے بھی رازوں کی حفاظت کی ہے۔ بخاری شریف میں ہے کہ نبی نے فرمایا"ـ۔

"مجھے جہنم کا مشاہدہ کروایا گیا "اس میں اکثریت ایسی عورتوں کی تھی جو ناشکر گزار ہیں" لوگوں نے پوچھا کیا اللہ تعالی کی ناشکرگزار تھیں فرمایا نہیں اپنے شوہروں کی۔ وہ زمانے بھر کی خوشیاں انھیں دینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ذرا برابر بھی کوتاہی ہوجائے تو کہتی ہیں کہ میں نے تو کبھی تم سے سکھ چین پایا ہی نہیں۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ شوہر اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہوجائیں ، شوہر اگر اپنے فرائض میں ذرا برابر بھی کوتاہی کرتا ہے تو اللہ تعالی اور سوسائٹی کے سامنے جوابدہ ہوگا یہاں اشارہ ان خواتین کی طرف ہے جن کی تربیت میں کچھ خامی رہ جاتی ہے جس کی وجہ سے رویے کی یہ غلطی سامنے آتی ہے ، اللہ اور اللہ کے رسول نے جس طرح مرد کو اس کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا وہاں عورتوں کو بھی اچھی بیوی بننے کی ہدایت کی۔

Reply to Topic    Printer Friendly
Jump To:

Page 1 of 1


Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker