Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 
Page 1 of 1

  Reply to Topic    Printer Friendly 

AuthorTopic
kaukab
Moderator

PAKISTAN
Topic initiated on Friday, August 26, 2005  -  7:27 AM Reply with quote
نماز


مولانا امین احسن اصلاحی لکھتے ہیں-"نماز ایمان کا پہلا مظہر ہے-ایمان سے پہلی چیز جو پیدا ہوتی ہے ،وہ نماز ہے اور پھر نماز ہی سے سارا دین پیدا ہوتا ہے-دین جن ستونوں پر قائم ہے،ان میں ایمان کےبعد سب سے پہلا ستون یہی ہے-اسی وجہ سے اگر کوئی شخص اس ستون کو ڈھا دے تو اس نے درحقیقت پورے دین کو ڈھا دیا-صحابہکرام کفر وایمان کے درمیان نماز ہی کو حدفاصل سمجھتے تھے-حضرت عمر نے اپنے گورنروں اور عمال کو یہ ہدایت جاری کی تھی کہ تمھاری سب سےبڑی ذمہ داری نماز کا قیام و اہتمام ہے-جوشخص نماز کو ضائع کر ے گا ،وہ بقیہ دین کو بھی بدرجہ اول ضائع کردے گا-دین کا منبہ اور سر چشمہ چونکہ نماز ہی ہے ،اس وجہ سے دین کی حفاظت میں اس کو سب سےزیادہ دخل ہے -اس چیز کے اہتمام سے آدمی اپنے پورے دین کی حفاظت کرتاہے-اگا اس میں سست پڑ جاۓ یا اس کو ضائع کردے تو پھر وہ دینکی ساری حدیں توڑ کر رہتا ہے اوراپنی باگ شہوات کے ہاتھ میں دے دیتا ہے"-
tilawat

PAKISTAN
Posted - Wednesday, March 22, 2006  -  12:38 AM Reply with quote
Kwx Amdid
Mein heiraan hoon yih namaaz jo kih zartushton ki ibadat ka naam he Islam mein kionkar dakhil ho gai. aur phir 'parhana' aur 'farz' ke alfaaz iske saath keise nathi kar die gae. Quran mein to Salat qaim karne ka hukm ayaa he. Kia Islami 'Salaat' ko kafarize kar ke nimaz bana dia gia he aur isko 'parhane' tak mehdood kar dia gia he bajaae 'qaaim' karne ke. I s baare mein dekhie Soora Maoom (107) jis mein aise 'musallioN' ke baare meiN jo apne aap ko namaazi kehte heiN barbadi ki waiid aai he. Kia haqiqat meiN aisa hi nahiN he?
kaukab
Moderator

PAKISTAN
Posted - Thursday, March 30, 2006  -  6:37 AM Reply with quote
براۓ مہربانی آپ اپنا سوال واضح کریں میں سمجھ نہیں سکی کہ آپ کیاکہنا چاہتے ہیں اور یا توآپ صحیح طرح اردو میںلکھیں [اردو لکھنے کا طریقہ اسی فورم پر بتایا گیا]ورنہ انگریزی میں لکھیں تاکہ سمجھنا آسان ہو-شکریہ
ibrahim

PAKISTAN
Posted - Friday, April 21, 2006  -  8:13 AM Reply with quote
جناب آپ کی بات درست نہیں ہے کیونکہ:
1- " نماز قا‎ئم کرنے" کا مفہوم تو بس یہی ہے کہ نماز باقاعدگی سے پڑھی جاۓ۔ اور
2- سورۂ ماعون میں وارد شدہ "وعید" اہل ایمان نمازیوں کے لیے ہے ہی نہیں۔ یہ تو قریش کے ان سرداروں کے لیے ہے جو ابراہیم اور اسماعیل علیہما السلام کی قائم کردہ سنتوں میں سے چند پر بطور دکھاوا عمل کرتے تھے اور نماز بھی انہی میں سے ایک ہے۔

مزید برآں یہ بھی نوٹ کیجیے کہ:
اردو زبان میں فارسی لفظ " نماز" عربی لفظ " صلوۃ " کے عین متبادل اور ترجمے کے صور پر رائج ہے۔ آپ کو اگر اس پر کوئی اعتراض ہے تو پھر آپ ہی اس کا کوئی اور متبادل بھی بتائیے۔
نیز آپ کو اگر نماز " پڑھنے" پر بھی اعتراض ہے تو آپ نماز " ادا " کر لیجیے۔

آپ سے برادرانہ درخواست ہے کہ محض " اعتراض براۓ اعتراض" سے اجتناب کیجیے تاہم ، اگر اب بھی کوئی " الجھن" باقی ہو تو ہم حاضر ہیں۔

Edited by: Ibrahim on Friday, April 21, 2006 8:53 AM
tilawat

PAKISTAN
Posted - Saturday, April 22, 2006  -  1:22 AM Reply with quote
Thank you dear Ibrahim for your response. I would have loved to write in Urdu but failed to do so. Will you please guide me how to write in Urdu here.
You say the 'Musalleen' referred to in Soora Maoon are the pre-Islamic ones. I agree with you in this respect as it is quite in consonance with the text and appealing to reason. But it would open up a Pandora's Box of new questions about the very fundamentals of Islam and perhaps that was the fact that no Mufassir as far as I know intepretted it like this. They described these Musallin simply as those who did not offer their prayer regularly or properly. Your interpretation would mean that Islam's advent in Arab was not something revolutionary but only a reformationary movement for reformation of an existing religion which had become un-Islamic or 'Isro Ghalaal' in Quranic terms, just like the extremists who claim to be Islamizing the present day Muslims, sometimes even by terroristic methods.
ibrahim

PAKISTAN
Posted - Saturday, April 29, 2006  -  12:36 PM Reply with quote
جناب اردو لکھنے کے لیے آپ ونڈو XP کا اردو کی بورڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں اور ہماری اس سائٹ کا "کی بورڈ" بھی جو نسبتا تھوڑا سا مشکل ہے۔
آپ نئے سوالات سے مت ڈریے اور ایک ایک کر کے ان کو ضرور پیش کیجیے کیونکہ یہی سوالات ہم سب کے علم میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
اگر کوئی بات پہلے کسی مفسر نے نہیں بیان کی تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ اصل چیز وہ دلیل ہے جس کی بنیاد پر نئی بات کہی جا رہی ہے اور میرا اور آپ کا کام اس دلیل کو سمجھنے کی پوری کوشش کرنا ہے اور سمجھ آ جانے کی صورت میں اسے قبول کرنا ہے ، یا پھر اسے کسی اور دلیل سے رد کرنا ہے۔ کیا میں صحیح کہہ رہا ہوں؟
شریعت اسلام کے حوالے سے حضرت محمد ۖ کا کردار آپ نے کافی حد تک درست سمجھا ہے تاہم ، اس پر تفصیلی بات پھر کبھی کریں گے ان شاء اللہ العزیز۔
اللہ تعالی ہم سب کو حق کی راہ دکھاۓ اور باطل کو چوڑ کر اس پر چلنے کی توفیق عطا فرماۓ۔ آمین
tilawat

PAKISTAN
Posted - Monday, May 01, 2006  -  1:08 AM Reply with quote
آپكے مشورے كا شكريا. ونڈوز ٩٨ پہ تو يہ دلچسپ ضرور ہے مگر نوآموز كے ليے كافي مشكل - ميں ايكس پي پر ٹراءي كروںگا -
tilawat

PAKISTAN
Posted - Tuesday, May 02, 2006  -  1:15 AM Reply with quote
ميں نے يہاں ان پيج ٹيكسٹ پيسٹ كرنا چاہا تو اسكا يہ حشر ہوا. ويسے ميں اب كچھ چل پڑا ہوں تو مزا آرہا ہے. بھلا يہ تو بتاءيے كہ كيا يہ فورم صرف عورتوں كے ليے ہے ؟
آپ نے جو يہ فرمايا ہے كہ سورہ ماءون ميں مصليوں كے ليے جو وعيد آءي ہے وہ مشركين مصليوں كے ليے ہے تو كيا آپ بتا سكيں گے كہ وہ نماز كيا تھي اور اس نماز اور آج كي نماز ميں كيا فرق ہے؟
ibrahim

PAKISTAN
Posted - Tuesday, May 02, 2006  -  7:16 AM Reply with quote
جی ہے تو ان کا ہی تاہم مردوں پر یہی اخلاقی پابندی ہے کہ خواہ مخواہ نہ گھسیں۔
آپ پہلے درج ذیل لنک دیکھیں اور بتائیں کہ آپ کی الجھن کچھ دور ہوئی یا نہیں
http://urdu.al-mawrid.org/Content/ViewArticle.aspx?articleId=313

Reply to Topic    Printer Friendly
Jump To:

Page 1 of 1


Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker