Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 
Page 1 of 1

  Reply to Topic    Printer Friendly 

AuthorTopic
kaukab
Moderator

PAKISTAN
Topic initiated on Friday, July 14, 2006  -  7:56 AM Reply with quote
اونچی دیواریں


نواس بن سمعان کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اللہ تعالی نے مثال دی ہے کہ ایک سیدھاراستہ ہے -اس راستے کے دونوں طرف اونچی اونچی دیواریں ہیں اس کے کچھ دروازے کھلے ہوے ہیں ان دروازوں پر پردےکھنچے ہوۓ ہیں اور اس راستے کے اوپر ایک پکارنے والا پکارتا ہے کہ سیدھے چلتے رہو،ادھر ادھر مڑ کر نہ نہ دیکھو -اس پکارنے والے کے اوپر ایک پکارنے والا ہے تو جب کوئ خدا کابندہ یہ چاہتا ہے کہ وہ چلتے چلتے دائیں بائیں کی دیواروں کے جو دروازے ہیں ان کو کھول کر دیکھے تو وہ پکارنے والا کہتا ہےکہ تمھارا ستیاناس ہو اسے نہ کھول بیٹھنا ،تم اگر اس کھول بیٹھے تو اس میں گر جاؤ گے-حضورصلّی اللہ غلیہ وسلم نےاس کی شرح قرماتے ہوۓکہا کہ سیدھا راستہ اسلام کا ہے ، خدا کا ہے،خدا کے بتاۓہوۓ دین کا ہے-اورجانتے ہو یہ دروازے کیا ہیں جو ان دونوں دیواروں میں ہیں؟یہ وہ چیزیں ہیں جنکو اللہ تعالی نے حرام قرار دی ہے،ناجائز قرار دیا ہےجیسے شرک کرناخدا کے کسی بندے پر زیادتی کرنا،جھوٹ بولنا،بدکاری کرنا،دوسروں کا مال لوٹنااور دوسروں کو اذیت پہنچانا-یہ دروازے اصل میں محارم اللہ ہیں آپ کو ان میں نہیں جانا بس سیدھے چلتے رہنا ہے-
AsifZubair

PAKISTAN
Posted - Tuesday, August 8, 2006  -  7:57 AM Reply with quote
اس كا كيا مطلب ھے. آپ كيا كھنا چاھتي ھيں؟
kaukab
Moderator

PAKISTAN
Posted - Friday, August 25, 2006  -  7:10 PM Reply with quote
میں انتہائ معذرت خواہ ہوں کہ اپنے بھائ کی بیماری کی وجہ سے میں آپ کے سوال کا جواب بہت دیر سے دےرہی ہوں-اس روایت میں جو بات بیان ہوئ ہے وہ بہت واضح ہے -اللہ تعالی نے یہ دنیا آزمائش کے لیے بنائ ہے -اس میں نیکی کے راستے کی طرف بلانے کے لیے ہر دور میں نبی اور رسول آتے رہے اور اس کے ساتھ ساتھ شیطان انسان کو گمراہ کرنےکا کوئ موقع سے نہیں ہاتھ جانے دیتا -لہذا انسان سیدھے راستے سے ہٹ کر جونہی دا ئیں بائیں کے گمراہ راستوں کی طرف متوجہ ہونےلگتا ہے توداعی وقت اور انسان کے اندر موجود ضمیر اسےمتنبہ کرتا کہ سیدھے چلتے جاؤ ورنہ گمراہی کےکھڈوں میں جا گرو گے-سیدھاراستہ نیکیوں کاراستہ ہے جو جنّت کی طرف لے کر جاتا ہے-
AsifZubair

PAKISTAN
Posted - Saturday, August 26, 2006  -  6:43 AM Reply with quote
خدا آپ كے بھايء كو جلد سے جلد صحتياب كرے. آمين
kaukab
Moderator

PAKISTAN
Posted - Sunday, August 27, 2006  -  7:52 AM Reply with quote
بہت شکریہ-اللہ تعالی آپ کو بھی پریشانیوں سے بچاۓ-آمین
waseem

UNITED KINGDOM
Posted - Saturday, September 9, 2006  -  4:39 AM Reply with quote
Asalaamu Alaykum sister.

First and foremost,I would like to say that the choice of this hadith is excellent and very moving Jazaa'kallah.the hadith, as I have read it, it starts from " The destination that you want to reach, for that you have a straight path in front of you...
Secondly, There is a caller at the top of the road and there is a speaker from the top.... The speaker from the top is Allah's teachings (wa'az)that are present in the heart of every Momen and the caller from the top of the road is the Qur'an. (Tiramzi 2859)
kaukab
Moderator

PAKISTAN
Posted - Sunday, September 10, 2006  -  8:37 AM Reply with quote
thankyou for this

Reply to Topic    Printer Friendly
Jump To:

Page 1 of 1


Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker