Author | Topic |
hkhan
UNITED KINGDOM
|
Topic initiated on Sunday, May 20, 2007 - 2:48 PM
خواتين سے گھريلو زيادتي كے كيس اور مردوں كي تربيت
آج كل ہمارے پاس خواتين كے ساتھ گھريلو زيادتي كے بہت كيس آ رہے ہيں- مسلمان مرد حضرات كي اس معاملے ميں تربيت كي انتہاءي ضرورت ہے- انفرادي ,اجتماعيي اور ہر ممكنہ ذراءيع سے جس ميں انٹرنٹ بہي شامل ہے- |
|
kaukab Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Wednesday, May 23, 2007 - 6:16 AM
السلام علیکم،امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے-خواتین پر ظلم زیادتی کم علمی، جہالت اور تربیت کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے- انسان کی بڑی کمزوری ہے کہ وہ اپنےآس پاس کے ماحول سے بہت کچھ سیکھتا ہے اور اس سیکھے ہوۓ میں تبدیلی کرنا اس کے لیے بہت مشکل ہوجاتا ہے-حضور صلّی اللہ علیہ وسلم نے حجہ الودع کے موقع پر فرما یا کہ میں عورتوں کے معاملے میں تم سے ضمانت لینا چاہتا ہوں تم ان سے بہترین سلوک کرو اور اپنی حیثیت کے مطابق انھیں اچھا کھلاو اور اچھا پہناؤ-آخرت میں جوابدہی کا احساس ہوتا ہے تو انسان عمل کرتا ہے- |
|
hkhan
UNITED KINGDOM
|
Posted - Monday, May 28, 2007 - 10:15 PM
وسلام ك - اور افسوس كي بات يہ ہے كہ اب تك ہمارے پاس جتنے بھي ايسےكيس آءے ہيں, سب ہي ميں خواتين رشتےدار زيادتي ميں برابر, بلكہ زيادہ شامل ہيں- |
|
kaukab Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Tuesday, May 29, 2007 - 6:24 AM
حنا،وعلیکم السلام؛امید ہے خیریت سے ہوں گی-اصل میں بات یہ ہے کہ یہ ایک نفسیاتی مسلہ ہےکہ زندگی میں ہم سے جو زیادتیاں کی گئ ہوتی ہیں یا ہماری جومحرومیاں ہوتی ہیں ہماری تسکین اس کہ طرح سے ہوتی ہے کہ ہم اسکا بدلہ دوسروں سے لیتے ہیں حالانکہ مثبت رویہ یہ کہ ہم سلجھے ہوۓ مہذب انسانوں کی طرح اس ظلم کو ختم کرنے کی کوشش کریںجو ہم پر ہوۓ لیکن یہ کام بڑے حوصلے اور عزم کا ہے ہر ایک بس کی بات نہیں- |
|
hkhan
UNITED KINGDOM
|
Posted - Friday, June 1, 2007 - 8:47 AM
(الحمدللہ ك-اور ہميشہ كي طرح دعاءوں كي ضرورت:) آپ نے بدلے والي بات بلكل صحيح پواء آوءٹ كي -يہ نفسيات كا عجيب پہلو سامنے آيا ہے خواتين كي طرف سے- اور يقينا جيسا كہ آپ نے كہا اس كے ليءے تعليم اور ايمان/ يقين كي پختگي كي ضرورت اپني جگہ موجود ہے- خاص طور پر آخرت پر يقين كي- فلموں اور ڈراموں ميں يہ مساءل ديكھے تو جا سكتے ہيں' مگر عمل كے ليءے يقين كي ضرورت رہے گي- |
|
kaukab Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Monday, June 4, 2007 - 7:12 AM
انسان اپنی اصلاح کے لیے تبھی سوچتاہے جب اسے آخرت میں اپنے رب کے سامنے جوابدہی کا شعور ہو- اگر آخرت پر یقین ہی نہیں تو پھر انسان اپنا تجزیہ کیوں کرے گا- بہرحال بڑا انسان ہمیشہ وہی ہوتا ہے جو اپنی اصلاح کرے اور اس میں معاف کرنے اور نظر انداز کرنے کی عادت پیدا ہو- |
|
hkhan
UNITED KINGDOM
|
Posted - Monday, June 11, 2007 - 5:10 AM
بلكل درست ك- جلد ہي كچھ موجود كيس پوسٹ كريں گے تاكہ ايسے مساءل سامنے آتے رہيں اور ہم سب مل كر حل تلاش كريں انشاللہ |
|
hkhan
UNITED KINGDOM
|
Posted - Saturday, June 30, 2007 - 6:42 AM
اكثر كيس ايسے ہيں جہاں لڑكي بياہ كر پاكستان ,بنگلہديش اور ملكوں سے لے آےء-فيملي سے انڈرسٹينڈنگ نہيں ہوءي- لڑايء جھگڑا,مار كٹايء-لڑكي كو نكال ديا-اب وہ اپني بقا كے ليءے وساءل-نوكري اور ويزے كي مشكلات ميں گھري ہويء مدد كے ليءے پكار رہي ہے- كميونٹي كو مل كر ان كي مدد كرني ہے- ہم نے اپنے علاقے ميں پاكستان ولفير كي طرف سے بھي ايك چھوٹا سا سلسلہ شروع كيا ہے- اور رضاكاروں كي ضرورت رہتي ہے- |
|