Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 
Page 1 of 1

  Reply to Topic    Printer Friendly 

AuthorTopic
raushan

UNITED ARAB EMIRATES
Topic initiated on Monday, January 12, 2009  -  5:51 AM Reply with quote
ڈیرہ دون کا ’ننھا بل گیٹس‘


ھارت میں ایک آٹھ سالہ بچہ کمپیوٹر اینیمیشن میں مہارت حاصل کرنے کے بعد اس کی تعلیم دے رہا ہے۔
ریاست اتر اکھنڈ کے شہر ڈیرہ دون سے تعلق رکھنے والے امان رحمان نے تین برس کی عمر سے کمپیوٹر کا استعمال شروع کیا تھا اور وہ اب تک ایک ہزار سے زائد اینیمیٹڈ فلمیں بنا چکے ہیں۔

جب آپ ڈیرہ دون پہنچیں اور امان کے بارے میں معلوم کریں تو ایسا لگتا ہے کہ شہر کا ہر فرد’ کمپیوٹر والے بچے‘ کو جانتا ہے۔ انہیں شہر بھر میں ’ننھے بل گیٹس ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

امان کی والدہ شبنم رحمان کے مطابق’ ان کے والد اپنے سب سے بڑے بیٹے کے لیے ایک پرانا کمپیوٹر خرید کر لائے تھے۔ ہم نے سوچا بھی نہ تھا کہ ہمارا سب سے چھوٹا بیٹا اس مشین میں اتنی دلچسپی لینے لگے گا۔ امان اپنے بھائی کو کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے بہت غور سے دیکھتا تھا اور جب وہ کالج چلاجاتا تو امان چھپ کر اس کے کمپیوٹر پر کام کرتا۔ اس وقت تو مجھے بہت ڈر لگتا تھا لیکن اس نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے‘
http://www.bbc.co.uk/urdu/india/story/2009/01/090111_indian_billgates_zs.shtml

Reply to Topic    Printer Friendly
Jump To:

Page 1 of 1


Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker