Powered by
UI
Techs
Get password?
Username
Password
ہوم
>
فورم
>
جنرل فورم
>
خواتين فورم
>
عورت كا محرم كے بغير سفر
Page 1 of 1
Reply to Topic
Printer Friendly
Author
Topic
hkhan
UNITED KINGDOM
Topic initiated on Monday, August 3, 2009 - 10:11 AM
عورت كا محرم كے بغير سفر
سوال:
کیا عورتیں محرم کے بغیر اکیلے دوردراز کا سفر کر سکتی ہیں جیسے امریکہ کاسفر یا حج کا سفر وغیرہ؟ (مریم عبد القدیر)
جواب:
خواتین کے تنہا سفر کرنے کے حوالے سے بالعموم جس روایت کو پیش کیا جاتا ہے وہ اس طرح ہے:
’’کوئی عورت محرم کے بغیر تین دن تک کے سفر کے لیے نہ نکلے۔‘‘ (بخاری رقم1036)
اس روایت کی بنیاد پر ہمارے ہاں یہ رائے قائم کی گئی ہے کہ خواتین تنہا سفر کے لیے نہیں نکل سکتیں چاہے وہ حج کا ہی سفر کیوں نہ ہو۔ہمارے نزدیک اس روایت میں کسی شرعی یا دینی حکم کا بیان نہیں ۔ اس میں خواتین کی ناموس اور عصمت کی حفاظت کے پیش نظر سد ذریعہ کی نوعیت کی ایک ہدایت دی گئی ہے ۔ایک خاتون اُس دور کے حالات میں جب تنہا سفر کے لیے نکلتی تو اس بات کا اندیشہ تھاکہ قافلے میں کسی قابل اعتماد محرم کے بغیر سفر کرتے ہوئے ، کسی سرائے ، مہمان خانے میں ٹھہرنے کے دوران یا ایسے کسی اور موقع پر اس کی عصمت پرحرف آ سکتا ہے ۔یہ صورت حال اگر آج بھی ہو تو خواتین کو یہی مشورہ دیا جائے گا کہ وہ محرم کے بغیر سفر نہ کریں ۔
اب رہا آپ کاسوال کہ کوئی عورت امریکہ وغیرہ جا سکتی ہے تو ہماری رائے میں طویل فاصلوں کے براہ راست سفر کے ایسے مواقع اب دستیاب ہیں جس میں ایک خاتون کو ایک ائیرپورٹ سے دوسرے ائیر پورٹ تک محفوظ اور پرہجوم مقامات سے گزرنا ہوتا ہے ۔ اس لیے وہ یہ سفر کرسکتی ہے ۔ رہا حج کا سوال تو اس میں محرم کی پابندی کا مطالبہ سعودی حکومت کا ہے ، شریعت کا نہیں ۔ ہمارے نزدیک حج کا سفر چونکہ گروپ کی شکل میں کیا جاتا ہے اور گروپ میں اگرقابل اعتماد لوگ جو قریبی رشتہ دار اور فیملیز ہو سکتی ہیں ، ساتھ ہیں تو سفر حج کیا جا سکتا ہے ، چاہے کوئی شرعی محرم ہمراہ نہ ہو۔ یہی وہ رائے ہے جو قدیم فقہا میں سے امام مالک اور امام شافعی کی ہے ۔اس مسئلے میں مختلف ائمہ کا نقطۂ نظر بیان کرتے ہوئے ابن رشد لکھتے ہیں :
’’اس باب میں ایک اختلافی مسئلہ یہ بھی ہے کہ کیاعورت پرحج کے واجب ہونے کے لیے شرط ہے کہ اس کے ساتھ شوہریاکوئی محرم ہوجوسفر حج میں اس کاساتھ دے سکے ؟امام مالک اورامام شافعی کہتے ہیں کہ وجوب کے لیے یہ شرط نہیں ہے ۔عورت حج کے لیے نکل سکتی ہے اگراسے محفوظ رفاقت میسّرآجائے ۔امام ابوحنیفہ، امام احمداورایک جماعت کی رائے ہے کہ محرم کا وجود اور سفر میں اس کی رفاقت وجوب کی شرط ہے ۔ (بدایۃ المجتہد و نہایۃ المقتصد 430)
ہمارے نقطۂ نظر کی تائید مزید بخاری کی وہ حدیث کرتی ہے جس میں حضور نے پیش گوئی فرمائی تھی کہ حیرہ سے ایک سانڈنی سوار عورت تنہا نکلے گی اور بیت اللہ تک پہنچ کر اس کا طواف کرے گی اور اسے اللہ کے سوا کسی کا خوف نہ ہو گا(بخاری ،رقم3400)۔ اس حدیث کے راوی حضرت عدی بن حاتم جن سے مخاطب ہوکر حضور نے یہ پیش گوئی فرمائی تھی کہتے ہیں کہ اب ہم نے دیکھ لیا ہے کہ حیرہ سے عورت تن تنہاسفر کے لیے نکلتی ہے اورکسی خوف کے بغیر بیت اللہ کا طواف کرنے کے لیے آتی ہے ۔اس حدیث میں بات ہی یہ بیان ہوئی ہے کہ ایک وقت آ ئے گا کہ اللہ کا دین پھیل جائے گاور اور اس طرح امن و امان ہو گا کہ تنہا عورت بہت دور سے حج کے لیے آ سکے گی۔چنانچہ اس حدیث کی روشنی میں نہ صرف یہ معلوم ہوتا ہے کہ خواتین محرم کے بغیر سفر کے لیے جا سکتی ہیں ، بلکہ یہ بھی معلوم ہوا کہ ممانعت کی اصل وجہ امن و امان کا مسئلہ اور ان کی عصمت و ناموس کی حفاظت تھی۔
ریحان احمد یوسفی
Reply to Topic
Printer Friendly
Jump To:
-- Select Location --
General Discussion
Revelation of the Qur'an
Theme of the Qur'an
History of the Qur'an
Language of the Qur'an
Islamic Punishments: Basic Directives
Interpreting the Qur'an
Islamic Punishments: Misconceptions
Understanding Islamic Political Directives
Arrangement of the Qur'an
Understanding the Sunnah
Islamic Customs and Etiquette
Women's Issues
Smile a While
Introduction to the Hadith
Young Minds
Norms of Gender Interaction
Studying Islam Communities
The Ramadan Forum
Interfaith Dialogue
Family and Marriage: Core Issues
Family and Marriage: Related Issues
Understanding Islamic Dietary Laws
The Religion of Islam
Preaching Islam
The Prayer
Supplications of Muhammad (sws)
The Zakah
The Fast
The Ritual of Animal Sacrifice
Hajj and 'Umrah
The Directives of Jihad
Belief in the Hereafter
Belief in God
Belief in the Prophets
Issues Related to Interest
Ten Qualities of a Good Muslim
Surah Nas
Surah Falaq
Surah Ikhlas
Surah Lahab
Surah Nasr
Surah Kafirun
Surah Humazah
Surah ‘Asr
Surah Takathur
Surah Qariah
Surah ‘Adiyat
Surah Zilzal
Surah Bayyinah
Surah Qadr
Surah 'Alaq
Surah Maun
Surah Quraysh
Surah Feel
Surah Tin
Surah Alam Nashrah
Surah Duha
Surah Layl
سورۃ نصر
سورۃ الکفرون
سورۃ الماعون
سورۃ القریش
سورۃ الفیل
سورۃ الناس
سورۃ الفلق
سورۃ اخلاص
سورۃ لہب
قرباني
حج و عمرہ
اللہ پر ایمان
زکوۃ
روزہ
دعوت دین
نماز
دین اسلام
اسلام میں کھانے پینے كے احكامات
اسلام کا خاندانی نظام : متعلقہ مباحث
اسلام کا خاندانی نظام : بنيادي مباحث
قرآن فہمی کے اصول
تعارف حديث
خواتين فورم
آداب معاشرت
قرآن كي تاريخ
اسلامی سزائیں ؛ اصل احكامات
اسلامی سزائیں؛ چند غلط فہمیاں
نزول قرآن
قرآن كا موضوع
قرآن كا نظام
قرآن كي زبان
رسوم و آداب
سنت نبوي
عمومی بحث و نظر
Page 1 of 1
Share
|
Copyright
Studying-Islam
© 2003-7 |
Privacy Policy
|
Code of Conduct
|
An Affiliate of
Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top