Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 
Page 1 of 1

  Reply to Topic    Printer Friendly 

AuthorTopic
hkhan

UNITED KINGDOM
Topic initiated on Saturday, December 26, 2009  -  11:13 AM Reply with quote
محرم اور توحيد كے رنگ....


"بچھا تھا خوں كا مصلي
حسين سے پوچھو...
بجز خدا نہ جھكايا كسي كے آگے سر
بقايے ديں كا تقاضا
حسين سے پوچھو..."


توحيد كا اعلان چاھے ابراہيم* كے آگ ميں كودنے سے ہو يا نوح* كي كشتي سے, عصايے موسي* كي جنبش سے ہو يا صليب عيسي* كي داستان سے,شہادت حسين* سے ہو يا آج كے دور ميں بھي حق سے جڑے رہنے سے, صفتي ابراہيمي* اور قلب سليم جس دور ميں ہو7 جہاں ہو,اس كا حسن و جمال خود ہي نماياں ہوتا ہے- اسے كسي خاص پيرہن كي ضرورت ہوتي ہے نہ صبغتاللہ كے علاوہ كسي اور رنگ كي-
*(عليہمالسلام كل انبيا والصالحين)
isfi22

PAKISTAN
Posted - Saturday, May 22, 2010  -  11:29 AM Reply with quote
اگر اجازت ہو اور برا نہ مانا جائے تو میں بڑے ادب و احترام کے ساتھ یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ اس تحریر کا انداز نہایت جذباتی اور فخرپسندانہ ہے۔ اور یہ انداز نہایت منفی اور مذموم ہے۔ اصلاح و دعوت کے لیے یہ انداز قاتل و زہر کی حیثیت رکھتا ہے۔ توحید سے وابستگی بلاشبہ شرف و سعادت کی بات ہے لیکن یہ کوئی فخر و ناز فرمانے کی بات تو نہیں ہے۔ اسلام کی دعوت بندگی کی دعوت ہے نہ کہ فخر و ناز اور تکبر و انانیت کی۔ اس پیراگراف میں جو نفسیات فخرپسندانہ ذہنیت جھلملا رہی ہے وہ انتہائی حد تک قابل اعتراض ہے۔ دین انسان کو توحید سے وابستہ ہوکر خدا سے دڑنا سکھاتا ہے نہ کہ فخر و غرور کی تعلیاں اور تالیاں بجانا۔
میں بہت معذرت خواہ ہوں کہ میں شاید کافی تلخ و تند تنقید کررہا ہوں، تاہم عرض گزار ہوں کہ اسے پڑھنے کے بعد رہا نہ گیا اور یہ باتیں لکھنے پر مجبور ہوگیا۔ میں گزارش کروں گا کہ ان باتوں پر ٹھنڈے انداز میں غور و فکر کرلیا جائے اور اگر ان میں غلطی نظر آئے تو برملا واضح کردی جائے۔ اس کے لیے ہم پیشگی ممنون ہیں۔
shehzads

PAKISTAN
Posted - Saturday, May 22, 2010  -  4:18 PM Reply with quote
لگتا ہے آپ يہاں نيے آيے ہيں- كويي بات نہيں- 'لگے رہو-لگے رہو' تھوڑے دنوں ميں 'لات' پڑے گي تو سب 'ادب احترام' بھول جاے گا P:
shehzads

PAKISTAN
Posted - Sunday, May 23, 2010  -  1:42 PM Reply with quote
برا مت مانيں اسفي- ميرا مطلب ہے اس ويبسايٹ كي ايڈمن بہت سخت ہے- يہاں رہنے كے ليے آپ كو المورد سے آپنا كويي نہ كويي تعلق ثابت كرنا پڑے گا-
isfi22

PAKISTAN
Posted - Monday, May 24, 2010  -  7:11 AM Reply with quote
دل لگتی بات کہنا اگر کوئی جرم ہے اور جس بات کو آپ صحیح اور حق سمجھتے ہیں اسے بیان کرنا قابل سزا کام، تو میرے خیال سے یہ جرم اور کام بار بار کرنا چاہیے۔ ویسے میں نہیں سمجھتا کہ اتنے شائستہ اور مؤدبانہ اسلوب میں پیش کی گئی تنقیدی گزارشات پر بھی برا مانا جاسکتا اور کسی کو فورم سے دیس نکالا دینے کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ یہ اور کچھ ہو تو ہو مومنانہ طرز عمل ، معقول و شریفانہ رویہ اور بلند ااخلاقی و انسانی نمونہ ہرگز نہیں ہوسکتا۔ تاہم مجھے ابھی تک کسی ایڈمن نے ایسی کوئی بات نہیں کہی ہے اور نہ انصاف کے حدود میں رہتے ہوئے کسی کو اس طرح کی بات کرنے کا کوئی اخلاقی جواز پہنچتا ہے۔ آپ دوست بھی اطمینان رکھیں۔ ایسا انشاء اللہ کچھ نہیں ہوگا۔ اور اگر ہوا تو صرف یہ ہوگا کہ ملتِ مسلمہ کے اخلاقی زوال و ادبار کے سفر میں کچھ منزلیں مزید طے ہوجائیں گی۔

Reply to Topic    Printer Friendly
Jump To:

Page 1 of 1


Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker