Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 
Page 1 of 1

  Reply to Topic    Printer Friendly 

AuthorTopic
aslam

PAKISTAN
Topic initiated on Wednesday, June 23, 2004  -  6:45 PM Reply with quote
مسلمانوں کے زوال کے اسباب


Assalam-u-Alaikum,
Musalmanon ke zawal ke kiya asbab hain?

Edited by: Ibrahim on Monday, September 20, 2004 5:26 AM
ibrahim
Moderator

PAKISTAN
Posted - Tuesday, July 20, 2004  -  11:10 AM Reply with quote
و علیکم السلام اسلم بھائی
سب سے پہلے تو تاخیر سے جواب دینے پر معذرت قبول کیجیے۔ در اصل کچھ عرصہ قبل میں نے آپ کی پوسٹ کا جواب دیا تھا مگر شومئ قسمت کہ وہ کمپیوٹر کی نظر ہو گیا۔
آپ کے سوال کے جواب میں بہت سی باتیں کی جا سکتی ہیں مگر میں سلسلۂ کلام کو بڑھاتے ہوۓ مختصر جواب پر کفایت کر رہا ہوں۔
میرے خیال میں مسلمانوں کے زوال کی سب سے بڑی وجہ ان کا قرآن سے دور ہونا ہے۔ تاہم علم و عمل میں کمی اور اخلاقی تربیت کا فقدان بھی اس کا بہت بڑا باعث ہیں۔
آپ کس حد تک اس سے اتفاق کرتے ہیں
Siddiq Bukhary
Moderator

PAKISTAN
Posted - Wednesday, July 28, 2004  -  8:16 AM Reply with quote
مسلمانوں کے زوال کے اسباب میں صرف قرآن ہی نہیں بلکہ سنت سے دوری بھی شامل ہے-
ibrahim
Moderator

PAKISTAN
Posted - Wednesday, July 28, 2004  -  10:38 AM Reply with quote
شکریہ بخاری صاحب۔ لیکن اگر آپ اپنی بات کی کچھ مزید وضاحت فرمائیں اور اپنا مدعا تفصیلا بیان کریں تو یہ یقینا ہمارے لیے مفید ہو گا۔
امید ہے کہ آپ اپنے انتہائی وقت سے ہمیں ضرور نوازیں گے۔
aslam

PAKISTAN
Posted - Friday, July 30, 2004  -  4:48 PM Reply with quote
Salamooona,
mere khiyal me sciensee uloom se dooree be zawal ke asbab mein se hai
SAAMIR

PAKISTAN
Posted - Saturday, July 31, 2004  -  5:13 AM Reply with quote
It is correct that the reason of fall of Muslim ummah was to leave Quran & Sunnah but it is a matter of fact that rise & fall of nations is a routene matter of world history as a sunnat-e- Elahi.
ibrahim
Moderator

PAKISTAN
Posted - Saturday, July 31, 2004  -  9:43 AM Reply with quote
بحث میں شمولیت پر اسلم صاحب اور سامر صاحب کا شکریہ
اسلم صاحب! یہ ضروری ہے کہ طے کیا جاۓ کہ بات مسلمانوں کے کس زوال کی ہو رہی ہے؟ اگر تو وہ دینی و اخلاقی زوال ہے تو پھر آپ بھی اتفاق کریں گے کہ اس کی وجہ قرآن و سنت سے دوری ہی ہے۔ لیکن اگر وہ دنیوی و معاشی زوال ہے تو یقینا آپ کی بات صد فی صد درست ہے۔ اور چونکہ حقیقت یہ ہے کہ مسلمان ہر طرح کے زوال سے دوچار ہیں لہذا دونوں ہی باتیں درست ہیں۔
سامر صاحب! آپ نے جس سنت الہی کا ذکر کیا ہے یقینا اس سے آپ کی مراد عروج و زوال کے حوالے سے اللہ کا قانون ہی ہے۔ ظاہر ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مسلمان زوال سے دوچار ہونے کے بعد عروج کے لیے کوشش ہی نہ کریں۔ اگر ایسا نہیں ہے اور یقینا ایسا نہیں ہے تو ہمیں اوپر بیان کردہ اسباب کے ساتھ ساتھ دیگر تمام اسباب کو بھی دور کرنے کی کوشش کرنا ہو گی۔

شرکا سے دوبارہ درخواست ہے کہ اردو فورمز پر پوسٹنگز اردو یا رومن اردو میں کریں۔ شکریہ
aslam

PAKISTAN
Posted - Tuesday, August 3, 2004  -  10:54 AM Reply with quote
salams,
musalmanon mein aaj rijal-e-kar kee zaroorat hai balke qahat hai;iskeliye
humein apni ani wali nasloon pe mehnat karnee hogee aur is ke liye fikre tayaree zaroori hai.umli inqilab se pehle fikree inqilab zaroori hai.Almawrid be is koshish ka ik hisa hai.inshallah Almawrid islami nashat-e-sania ka ik naqeeb sabit hoga!Kiya almawrid mein kam karne wale apne koi haqeeqi jannasheen be paida kar rahe hain?
ibrahim
Moderator

PAKISTAN
Posted - Saturday, September 18, 2004  -  9:03 AM Reply with quote
وعلیکم السلام
" المورد " کے حوالے سے آپ کے نیک جذبات ہمارے لیے بہت حوصلہ افزا ہیں۔ اگر آپ جیسے لوگوں کی دعائیں شامل حال رہیں اور اللہ تعالی کو بھی منظور ہوا تو یقینا آپ کی بات سچ ثابت ہو گی۔ آپ مطمئن رہیے یہاں صرف ایک ہی آدمی کام نہیں کر رہا بلکہ الحمد للہ افراد کی ایک چھوٹی سی جماعت ہے جو محنت و لگن کے ساتھ اس کام میں اپنی امکانی حد تک مصروف ہے اور اس گروہ کا ہر فرد وہی کام کر رہا ہے جس کو وہ بہتر طور پر کر سکتا ہے۔
اللہ کے فضل سے ادارے کو " افراد " کی کمی کا نہیں بلکہ " سرماۓ " کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے جو موجود افراد کو ان کی معاشی ذمہ داریوں سے مکمل طور پر فارغ کر کے ان کے کام کی رفتار کو مزید بہتر کرنے ، کام کو مزید آگے بڑھانے اور پھیلانے میں فی الحال ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ امید ہے کہ اللہ تعالی اپنی رحمت خاص سے جلد ہی مزید وسائل مہیا فرمائیں گے۔ آمین
آپ لوگوں سے بھی خصوصی دعاؤں اور کوششوں کی درخواست ہے۔
askhalifa

UNITED ARAB EMIRATES
Posted - Saturday, December 11, 2004  -  12:15 PM Reply with quote
میرے خیال میں مسلمانوں کے زوال کا ایک سبب دین کی دعوت کا چھوڑنا بھی ہے

Reply to Topic    Printer Friendly
Jump To:

Page 1 of 1


Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker