Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 
 
   Home
   The Mission
   The Team
   Contact
   Support Us
   Guest Book
   Translate Site

مطالعہ كا طريقہ كار

بنيادي ہدايات

١۔ كورس ميں حصہ لينے كے خواہشمند حضرات سب سے پہلے اس بات كو يقيني بنائيں كہ ان كے كمپيوٹر ميں وہ تمام سِسٹَم (System) موجود ہوں جن كي نشاندہي اس صفحے كے اۤخر ميں موجود سِسٹَم ريكوائرمنٹس سيكشن ( System Requirements Section) ميں كي گئي ہے ۔ كسي سِسٹَم كے موجود نہ ہونے كي صورت ميں وہ اسے ديے گئے لِنكس (Links) كي مدد سے بڑي اۤساني سے ڈاوٴن لوڈ (Download) كر سكتے ہيں۔

٢۔ اس كے بعد وہ رجسٹريشن فارم (Registration Form) پُر كريں جس كا لِنك (Link) ہوم پيج (Home Page) پر ديا گيا ہے ۔ جلد ہي انہيں ان كي رجسٹر يشن كنفرم (Confirm) ہونے كي اي ميل (Email) موصول ہو گي ۔ اگلے چوبيس (24) گھنٹے كے اندر اندر انہيں ايك اور اي ميل موصول ہو گي جو ان كے منتخب كردہ كورس (ديكھيے نمبر٣) كو كنفرم كرے گي ۔

٣۔ اس كے بعد شركا اپنے يوزَر نيم (User name) اورپاس ورڈ (Password) كي مدد سے لاگِن (Login) ہو سكيں گے۔ پھر وہ كورسِز آفَرڈ (Courses Offered) كو كلِك (Click) كريں گے اور جو كورس وہ كرنا چاہيں گے اسے سِليكٹ كورس (Select Course) كو كلِك كر كے منتخب كر ليں گے ۔

٤۔   اس كے بعد شركا   LMS    يعني لَرنِنگ     مينِجمنٹ سِسٹم    (Learning Management System) ميں جائيں گے جس كا لِنك ہوم پيج پر موجود ہے ۔ پھر وہ رجسٹرڈ كورسز (Registered Courses) كو  كلِك كريں گے اور جو فہرست ان كے سامنے اۤئے گي انہيں اس ميں سے اپنے منتخب كردہ كورس كو كلِك كريں گے ۔

٥۔ اس كے بعد شركا كے سامنے كورس كا مواد ماڈيول لِنكس (Module Links) كي شكل ميں ظاہر ہو گا اور اس لِنك كو كلِك كرنے پر اس ماڈيول كا مواد كمپيوٹر سكرين پر نمودار ہو جائے گا ۔ چونكہ يہ مواد PDF فائلز كي شكل ميں ہے لہذا اس كے نمودار ہونے ميں كچھ وقت بھي لگ سكتا ہے ۔ نيز انہيں ہدايت كي جاتي ہے كہ زير مطالعہ ہر ماڈيول كا پرنٹ اۤؤٹ (Print Out) ضرور ليں ۔

٦۔ ايك ماڈيول كے مطالعے كے دوران ميں كورس كے شركا اس سے متعلق كوئي بھي سوال اي ميل كے ذريعے كورس كے اِنسٹَرَكٹَر/ موڈِريٹَر (Instructor/Moderator) سے پوچھ سكتے ہيں ۔ وہ ہوم پيج پر دكھائے گئے فورَم سيكشن (Forum Section) ميں اپنے متعلقہ فورَم ميں جا كر اس كورس كے اِنسٹَرَكٹَر اور ديگر شركا سے اپنے سوالات اور اشكالات پر گفتگو بھي كر سكتے ہيں ۔

۔٧ ايك ماڈيول كا مطالعہ كر لينے كے بعد شركا كو اسي ماڈيول كا كوئز (Quiz) حل كرنا ہو گا ۔


كوئز(Quiz) سے متعلق ہدايات

١۔ براہ كرم ہر كوئزسے متعلق مطالعاتي مواد پڑھنا نہ بھوليے ۔

٢۔ اۤپ پابندِ حلف ہيں كہ كوئزحل كرتے ہوئے نوٹس ماڈيولز(Notes/Modules) سے مدد نہيں ليں گے ۔

٣۔ تمام سوالات كثير الانتخابي سوالات يعني MCQS ہيں اور كسي بھي كوئزكا وقت تيس (30) منٹ سے زيادہ نہيں ہے ۔

٤۔ ايك سوال كا جواب دينے كے بعد اۤپ اگلے سوال تك جانے كے ليے (اگلا سوال)  كے بٹن كو پريس كريں گے ۔ ( بٹن پريس كرنے كے بعد اۤپ كو اگلے سوال كے نمودار ہونے كا كچھ انتظار كرنا ہو گا كيونكہ دوبارہ بٹن پريس كرنے كي صورت ميں ايك سوال skip ہو جائے گا) ۔ نئے سوال كے نمودار ہونے سے پہلے چند لمحوں كے ليے اۤپ كي سكرين سفيد ہو جائے گي۔ كسي وقت سفيد سكرين كا دورانيہ بعض وجوہات كي بنا پر كچھ لمبا بھي ہو سكتا ہے۔ از راہ كرم نئے سوال كے ازخود نمودار ہونے كا صبر وتحمل سے انتظار كيجيے ۔

ایسےتمام سوالات جنکا جواب دیئے بغیر (اگلا سوال) کا بٹن پریس کیا گیا ہو، ان کو وقت ختم ہونے سے پہلے حل کیا جا سکتا ہے۔ یہ سوال آپ کو ٹیسٹ کی سکرین کے نچلے حصے میں ایک (Dropdown List) میں ملیں گے۔ اس لسٹ سے سوال کے انتخاب اور (Go) کا بٹن پریس کرنے سے آپ فورا منتخب کردہ سوال پر پہنچ کر اسکا جواب دے سکتے ہیں ۔

٥۔ كوئزختم كرنے كے بعد اۤپ كو فِنِش ٹيسٹ (Finish Test) كا بٹن پريس كرنا ہو گا جس كے بعد اۤپ كا نتيجہ صحيح/غلط جوابات كي نشاندہي كے ساتھ نمودار ہو گا ۔ اۤپ اپنے غلط جوابات كي تصحيح  (Preview) بٹن كلِك كر كے ديكھ سكتے ہيں ۔


سہوليات برائے شركا

١۔ كنٹرول پينل (Control Panel) اس پينل كا بٹن ہوم پيج كے اوپر دائيں كونے (Top Right Corner) ميں مہيا كيا گيا ہے۔ شركا اسے كلِك كركے اپنے كنٹرول پينل ميں داخل ہو سكتے ہيں۔ يہ انہيں مختلف كنٹرولز كو ديكھنے اور سيٹ (Set) كرنے ميں مدد دے گا جن ميں اپنا پروفائل (Profile) ديكھنا ‘اسے ايڈِٹ (Edit) كرنا شامل ہيں۔

۔٤ فورَم (Forum) شركا ہوم پيج پر دكھائے گئے فورم سيكشن ميں اپنے متعلقہ فورم ميں جا كر اس كورس كے انسٹركٹر/ موڈريٹر اور ديگر شركا سے اپنے سوالات پر گفتگو كر سكيں گے ۔

ہارڈ وئر(Hardware)

١۔ پینٹئم ون (1) 100 ميگاہرٹز یا زائد کا مائکروپروسیسر
Pentium I 100 MHz or higher microprocessor

٢۔ 64MB RAM

٣- 500MB Disk Space

۔٤ وی جی اے 600 × 800 یا زائد کی ریزولوشن

۔٥ ساؤنڈ کارڈ

-٦ سپیکرز

 

سوفٹ وئر (Software)

1.  Microsoft Internet Explorer 4.0 and above
   
      or
    Netscape Navigator 5.0 and above
   

2. Adobe Acrobat Reader
   

3. Font Package
   Windows 98, ME, XP
   Windows 2000, NT

November 2024
SMTWTFS
272829303112
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
1234567

Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker