Powered by
UI
Techs
Get password?
Username
Password
ہوم
>
سوالات
>
معاشی مسائل
مینو
<< واپس
قرطاس موضوعات
نئے سوالات
سب سے زیادہ پڑھے جانے والے
سوال پوچھیے
کرایے اور سود میں فرق
سوال پوچھنے والے کا نام Azeem
تاریخ:
31
جنوری
2005
- ہٹس: 4507
سوال:
سود اور کرایے میں کیا فرق ہے ؟ قرض کے بدلے میں جو رقم لی جاتی ہے اسے اس رقم کا کرایہ کیوں نہیں کہا جا سکتا؟
جواب:
سود صرفی چیزوں پہ ہوتا ہے - یعنی ایک چیز میں نے آپ کوادھار دی اور وہ چیز ایسی ہے کہ اس کو لازماً فنا ہونا ہے - وہ استعمال نہیں کی جاسکتی- مثلا آپ کو آٹا چاہئے- آپ اسے کھائیں گے اور یہ فنا ہو جائے گا - اب اس کو دوبارہ پیدا کرنا ہوگا - یعنی محنت کرکے پھرگندم خریدنی ہوگی پھر آٹا پیدا ہوگا - پھر آپ اسے لوٹائیں گے- اسی طرح پیسے بھی فنا ہو جاتے ہیں- اس کو کہتے ہیں صرفی چیزیں-استعمال کی چیزیں وہ ہوتی ہیں جو استعمال سے فنا نہیں ہوتیں بلکہ ویسے کی ویسے رہتی ہیں اور آپ معینہ مدت کے بعد انہیں اسی طرح لوٹا سکتے ہیں- مثلا یہ میز ہے - آپ کو ضرورت تھی - آپ نے کہا ذرا میز دے دو استعمال کرنے کے لئے- آپ استعمال کریں گے - اور استعمال کے بعد آپ میز اٹھا کے مجھے واپس دے دیں گے-اس استعمال کا کرایہ ہو تا ہے –
صرفی چیزوں کے اوپر قرآن کہتا ہے- قرآن کیا تورات بھی یہ ہی کہتی ہے کہ صرفی چیزیں جو ہیں ان میں آدمی دہری مشقت میں مبتلا کیا جاتا ہے - اگر اس سے اس کے اوپر کچھ مانگا جائے تو وہ چونکہ اس چیز کو فنا کر بیٹھتاہے - اسے بھی دوبارہ پیدا کرکے دینا ہوتا ہے اور اس پر مزید بھی دینا ہوتا ہے تو یہ ظلم ہے - فرض کریں کہ آپ نے بیس لاکھ روپیہ مجھے دیا ہے - وہ میں نے کاروبار میں لگا لیا- مجھے کاروبار میں نفع ہویا نقصان وہ ڈوب جائے یا کچھ بھی ہو- مجھے اب اسے دوبارہ کما کر واپس کرناہے اور اس پر مزید بھی دینا ہے اس کے برعکس میں نے مکان لیا ہے آپ سے- مکان میں میں رہ رہا ہوں - مالک مکان نے نوٹس دیا میں نے کہا جی دوسرا تلاش کر لیتا ہوں- خالی کرکے دے دیا - یہاں دہری مشقت نہیں ہے- اسی طرح آپ ہوٹل میں ٹھہرتے ہیں تو کمرے کا کرایہ ہی دیتے ہیں - کرایہ استعمال کا ہے اس کمرے کاجس میں آپ ٹھہرتے ہیں - کمرہ خالی کرتے وقت آپ کو کیا کرنا ہوتا ہے ؟ کمرہ دوبارہ بنا کے دینا ہوتا ہے ؟ نہیں! لیکن پیسہ اگر آپ نے دس لاکھ روپیہ لے لیا ہے تو وہ تو بہرحال آپ نے خرچ کرنا ہے -اسے دوبار ہ کما کر دینا ہوگا-
(آصف افتخار)
ترجمہ: صديق بخاري
Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email
Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share
|
Copyright
Studying-Islam
© 2003-7 |
Privacy Policy
|
Code of Conduct
|
An Affiliate of
Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top