Powered by
UI
Techs
Get password?
Username
Password
ہوم
>
سوالات
>
معاشی مسائل
مینو
<< واپس
قرطاس موضوعات
نئے سوالات
سب سے زیادہ پڑھے جانے والے
سوال پوچھیے
سود پر مبنی معشیتوں کا استحکام
سوال پوچھنے والے کا نام administrator
تاریخ:
31
جنوری
2005
- ہٹس: 5042
سوال:
دنیا میں جو معاشی نظام سود پر مبنی ہیں وہ مستحکم نظر رہے ہیں- اسلام نے سود کو لعنت قرار دیا ہے - اس کے باوجود آج کی دنیا میں سود پر مبنی معیشتیں پھل پھول رہی ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟
جواب:
اسلام کی روسے قرض خواہ اور مقروض کے درمیان معاہدہ انصاف اور کسی کے استحصال پر مبنی نہ ہونا چاہیے- اگر دونوں میں سے کسی ایک فریق کے حقوق زیادہ محفوظ ہوں تو یہ ناانصافی ہوگی- سودی معاملات میں دونوں فریقین کے درمیان عدل اور انصاف کی قدر مفقود ہوتی ہے- اس میں عام طور پر قرض خواہ کے حقوق کا خیال کیا جاتا ہے اور مقروض کے حقوق نظر انداز ہوتے ہیں- یہ حقیقت کہ بعض غیر منصفانہ اقدامات سے معیشت پھل پھول رہی ہے اس بات کے جواز کو ثابت کرنے کیلئے کافی نہیں ہے کہ وہ اقدامات جائز بھی ہیں- بہت سے ایسے معاملات ہیں جو غیر اخلاقی ہیں لیکن جن سے معیشت کو فائدہ ہوتا ہے مثلا سمگلنگ ‘ منشیات وغیرہ کی تجارت‘ اس فائدے کی بنا پر ان معاملات کو رائج نہیں کیا جا سکتا- کیونکہ اخلاقی اقدار کو بچانا بہر حال ضروری ہے- افریقہ اور بعض مشرق بعید کے ممالک میں غلامی اور بچوں کی سمگلنگ وغیر ہ ہو رہی ہے اور اس سے انہیں بہت معاشی فائد ہ بھی ہو رہا ہے لیکن بہرحال اس فائدے کی بنا پر اس کا جواز ثابت نہیں کیا جا سکتا- چنانچہ واضح ہوا کہ بظاہر بعض معاملات معاشی طور پر مفید ہوسکتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اخلاقی طور پر بھی درست ہوں- سود اخلاقی قباحتوں کی بنا پر ممنوع ہے نہ کہ معاشی حوالوں سے -معاشی بہتری اور ترقی اسی وقت قابل تعریف ہو سکتی ہے جب وہ اخلاقی حدود کی پاسداری کے ساتھ ہو نہ کہ ان کو قربان کر کے –
(شہزاد سلیم)
ترجمہ: صديق بخاري
Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email
Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share
|
Copyright
Studying-Islam
© 2003-7 |
Privacy Policy
|
Code of Conduct
|
An Affiliate of
Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top