Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > معاشی مسائل
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

ربا اور گورنمنٹ بانڈز اور سرٹیفکیٹ
سوال پوچھنے والے کا نام Usman
تاریخ:  8 مارچ 2005  - ہٹس: 4713


سوال:
حکومت پاکستان اور بعض مالیاتی ادارے بانڈز یا سرٹیفکیٹ جاری کر کے عوام سے قرض حاصل کرتے ہیں اور اس پر ایک مقررہ شرح سے منافع ادا کرتے ہیں۔ کیا یہ منافع بھی سود کے زمرے میں آتا ہے ؟

جواب:
سود کا نام منافع رکھنے سے وہ جائز نہیں ہو جائے گا۔یہاں قرض بھی موجود ہے اور متعینہ مدت اور مقررہ شرح بھی موجود ہے اور یہی سود کے بنیادی عناصر ہیں۔جو بانڈز اور سرٹیفکیٹ میں پورے ہیں لہذا یہ منافع سود ہی کہلائے گا۔

اگرچہ اس معاملے میں حکومت سود دیتی ہے نہ کہ لیتی ہے لیکن حکومت کو اس طرح کی اصطلاحات استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ کہ جہاں عوام کو یہ دھوکا ہو کہ غالبا یہ سود نہیں بلکہ منافع ہے۔ اس کے ساتھ حکومت کو سنجیدگی سے یہ کوشش بھی کرنی چاہیے کہ ایسی صورت حال پیش نہ آئے کہ جہاں اسے عوام سے سودی قرض لینا پڑے اور اس کے ساتھ ساتھ مالی بدعنوانی کو ختم کرنے اور بہتر مالیاتی نظم و ضبط قائم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔


(آصف افتخار)
ترجمہ: صديق بخاري


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker