Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > سیاسی مسائل
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

تہتر فرقے
سوال پوچھنے والے کا نام Muhammad Iqbal
تاریخ:  11 مئ 2005  - ہٹس: 2207


سوال:
میں نے ایک حدیث پڑ ھی ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ یہ مسلم امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی اور ان میں سے ایک جنت میں جائے گا۔ مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ وہ فرقہ کون سا ہوگا نیز یہ کہ فرقے کی تعریف کیا ہے؟

جواب:
اس حدیث کے تمام طرق اور متون جمع کرنے سے جو صورت حال سامنے آتی ہے وہ اس طرح سے ہے۔

1۔ اس حدیث کی پیشن گوئی کا اطلاق نبیۖ کی وفات کے بعد عرب کی جو صورت حال ہوئی اس پر ہوتا ہے۔ اور اس قسم کی حدیثوں کامقصد مسلمانوں کو متنبہ کرنا ہے کہ وہ اس قسم کی صورت حال سے بچیں۔
2۔ اس حدیث میں 73 کا عدد اپنے لغوی مفہوم میں نہیں ہے۔ بلکہ یہ یہاں اپنے مجازی مفہوم میں ہے کثرت کے اظہار کے لیے۔ اس طرح کے استعمال کی مثالیں اکثر ہر زبان میں مل جاتی ہیں۔ مثلا ہم اگر یہ کہیں کہ اگر احمد نے تین بار غلطی کی تو تم یقینا چار بار کرو گے۔ اس کا مقصد یہ نہیں کہ ہم تین یا چار کی گنتی کرنا چاہتے ہیں بلکہ اس کا مقصد یہ بتاناہے کہ مخاطب احمد سے زیادہ بار غلطی کر ے گا اور یہ پیشن گوئی ہے۔

3۔ یہاں لفظ فرقہ مذہبی گروہ کے مفہوم میں نہیں ہے۔ بلکہ سیاسی گروہ کے مفہوم میں ہے۔ ایسے سیاسی گروہ جو حکومت کی اطاعت تسلیم نہیں کرتے۔ اور معاشرے میں فساد کاباعث بنتے ہیں۔

4۔ یہ احادیث مسلمانوں کو یہ ہدایت کرتی ہیں کہ جب اس قسم کے فساد کی صورت ہو تو وہ الجماعۃ کے ساتھ رہیں۔ الجماعۃ سے مراد حکومت وقت ہے۔ نہ کہ کوئی مذہبی گروہ

4۔ یہ معلوم ہے کہ خوارج اور سبائی کی طرح کے بہت سے سیاسی گروہوں نے نبیۖ کے بعد فساد برپا کر دیاتھا۔ اور حکومت وقت کے خلاف بغاوت کر دی تھی۔ ان احادیث میں اسی قسم کے گروپوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ نبی صحابہ کو اس بات کی تعلیم دے رہے ہیں کہ وہ ایسے حالات میں ایسے گروھوں سے الگ رہیں اور الجماعة یعنی مسلمانوں کی حکومت سے جڑ کر رہیں۔


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker