Powered by
UI
Techs
Get password?
Username
Password
ہوم
>
سوالات
>
جہاد
مینو
<< واپس
قرطاس موضوعات
نئے سوالات
سب سے زیادہ پڑھے جانے والے
سوال پوچھیے
غیر مسلم ملک کی فوج میں ملازمت کرنا
سوال پوچھنے والے کا نام Muhammad Anas
تاریخ:
2
جون
2005
- ہٹس: 2104
سوال:
میں برطانوی ایر فورس میں ملازم ہوں۔ کیا میری ملازمت اسلامی لحاظ سے درست ہے ؟ اگر مجھے کسی اسلامی ملک پر حملہ کرنے کے لیے کہا جائے تو مجھے کیاکرنا چاہیے کیا مجھے اس وقت استعفی دے دینا چاہیے ؟ اسی طرح اگر کوئی اسلامی ملک برطانیہ پر حملہ کرے تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟
جواب:
اصولی بات یہ ہے کہ اگر آپ اپنے مذہبی فرائض ادا کرنے میں آزاد ہیں تو آپ کسی بھی مسلم یا غیر مسلم ملک کی فوج میں خدمات سر انجام دے سکتے ہیں۔ اسلامی نقطہ نظر سے اس میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں ۔ آپ کی بیان کردہ باقی صورتوں میں درج ذیل اصولوں سے آپ رہنمائی لے سکتے ہیں۔
الف۔ اگر آپ کی ملازمت کے معاہدے میں یہ شامل ہے کہ آپ کو دوران جنگ میں بھی بعض خدمات انجام دینا ہوں گی تو آپ کو اس معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے
ب۔ قرآن مجید کی روسے آج کے دور میں جہاد کرنے کی ایک ہی صورت ہے وہ یہ ہے کہ جہاد ریاست کے تحت ظلم وعدوان کے خلاف کیا جائے۔ یعنی اسلامی جہاد و قتال کا مقصد ظلم و ناانصافی کا خاتمہ ہوتا ہے۔ یہ ظلم چاہے مسلم ملک کی طرف سے ہو چاہے غیر مسلم ملک کی طرف سے ہو۔ چنانچہ اگر آپ سمجھیں کہ جنگ ظلم کے خلاف ہے تو آپ جنگ میں حصہ لے سکتے ہیں۔
ج۔ اگر آپ یہ سمجھتے ہوں کہ کسی ملک پر حملہ کرنے کا برطانوی مقصد ظلم و عدوان کا خاتمہ نہیں بلکہ کچھ اور ہے تو تب آپ کی یہ مذہبی ذمہ داری بنتی ہے کہ آپ اس میں حصہ لینے سے انکار کر دیں۔ چاہے اس کے لیے آپ کو اپنی ملازمت سے ہی کیوں نہ ہاتھ دھونے پڑیں۔
د۔ اگر ایک مسلم ملک برطانیہ پر حملہ کرتا ہے اور آپ سمجھتے ہیں کہ اس ملک نے برطانوی ظلم کو ختم کرنے کے لیے ایسا کیا ہے تو تب آپ کو برطانیہ کے لیے نہیں لڑنا چاہیے اور اگر اس کے برعکس ہے تو آپ برطانیہ کا دفاع کر سکتے ہیں۔
Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email
Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share
|
Copyright
Studying-Islam
© 2003-7 |
Privacy Policy
|
Code of Conduct
|
An Affiliate of
Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top