Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > حدیث و سنت
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

امر بالمعروف و نہی عن المنکر
سوال پوچھنے والے کا نام Sheikh Faisal
تاریخ:  11 اکتوبر 2005  - ہٹس: 2260


سوال:
امر بالمعروف اور نہی عن المنکرکے بار ے میں سخت تاکید ہے کیا یہ حکومت کا کام ہے یا فرد کا ؟ کیونکہ پاکستان میں کچھ مذہبی گروہ اس کا حق سمجھتے ہیں۔

جواب:
عربی زبان میں امر بالمعروف ونہی عن المنکر سے مراد اچھی باتوں کی تلقین کرنا اور بری باتوں سے لوگوں کوروکنے کی کوشش کرناہے ۔ تبلیغ اور دعوت کے مفہوم میں یہ قرآن مجید میں عام استعمال ہوا ہے۔ باقی جہاں تک طاقت کے ذریعے کسی منکر کو ختم کرنے کا تعلق ہے وہ دائرہ اختیار میں ہوگا۔ یعنی باپ کو اپنے دائرہ اختیار میں روکنا چاہئے ۔ شوہر کو اپنے دائرہ اختیار میں روکنا چاہئے۔ اسی طرح کسی ادارے کے سربراہ کو اپنے دائرہ اختیا ر میں روکنا چاہئے۔ اورحکومت کو اپنے دائرہ اختیار میں روکنا چاہئے۔ وہ جو مشہور حدیث ہے اس کا تعلق دائرہ اختیار سے ہی ہے ۔ اگر اس کو دائرہ اختیار سے متعلق نہ کیا جائے تو پھر معاشرے میں شدید قسم کا فساد برپا ہو جائے گا۔ جس کا جہاں جی چاہے گا طاقت کا استعمال شروع کر دے گا اس طرح ایک انارکی کی صورت پیدا ہو جائے گی۔ ہاں اگر میرا دائرہ اختیار ہے اورمیرے پاس مطلوبہ طاقت بھی ہے تو پھر میں اس کو طاقت سے روک دینے کا مکلف ہوں ۔ اب اگر یہ طاقت استعمال کرنے کا حوصلہ اور ہمت نہیں تو پھر زبان سے تلقین یا یہ بھی نہیں توپھر دل سے برا جاننا ضروری ہوگا۔

Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker