Powered by
UI
Techs
Get password?
Username
Password
ہوم
>
سوالات
>
قرآن
مینو
<< واپس
قرطاس موضوعات
نئے سوالات
سب سے زیادہ پڑھے جانے والے
سوال پوچھیے
قرآن مجید میں تکرار
سوال پوچھنے والے کا نام Zahid Hashmi
تاریخ:
26
فروری
2006
- ہٹس: 5063
سوال:
قرآن مجید میں ایک ہی بات کو بار بار دہرایا گیا ہے۔ جیسے نماز پڑھنے کا حکم کئی بار دیا گیا ہے۔ ایک ہی دفعہ حکم کافی تھا۔ تکرار نہ ہوتی تو قرآن مجید کی ضخامت ہی کم ہوجاتی ۔ اس تکرار کی کیا مصلحت ہے؟
جواب:
قرآن مجید کسی موضوع پر لکھی ہوئی کتاب کی طرح نہیں ہے۔ بلکہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کے مختلف مراحل میں نازل ہونے والے خدائی خطبات ہیں۔ ان میں دعوت کے مختلف مراحل پر ضروری تعلیمات کا نزول ، انذار تبشیراصلاح عقیدہ وعمل غرض کئی حوالوں سے گفتگو ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان خطبات میں کئی باتیں بار بار کہی گئی ہے۔ یہ اسلوب دعوتی اور اصلاحی کام کے لیے انتہائی موثر ہے۔ اس اسلوب میں تکرار نہیں اصرار ہوتا ہے۔ مخاطب کو بار بار جھنجوڑا جاتا ہے۔ اس پر بات کئی گوشوں اور پہلوؤں سے واضح کی جاتی ہے۔ یہی اس اسلوب کی حکمت ہے۔
Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email
Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share
|
Copyright
Studying-Islam
© 2003-7 |
Privacy Policy
|
Code of Conduct
|
An Affiliate of
Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top