Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > معاشی مسائل
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

بنک کی ملازمت
سوال پوچھنے والے کا نام Tariq Javed
تاریخ:  16 ستمبر 2006  - ہٹس: 2266


سوال:
بینکوں کے ملازمین جو تنخواہ پاتے ہیں کیا وہ سود لکھنے اور سود کی گواہی دینے کے زمرے میں تی ہے یا اس میں فرق ہے ؟

جواب:
سود لکھنے اور گواہی دینے کے زمرے میں تویقینا آتی ہے اس میں تو کوئی دو رائے نہیں ہو سکتیں- لیکن اس وقت کی صورت حال یہ ہے کہ سود کا کاروبار ایسے ہی پھیل چکا ہے جیسے کسی زمانے میں غلامی پھیل چکی تھی - آپ یہ دیکھیے کہ اسلام نے ا س وقت غلامی کیساتھ کیا معاملہ کیا؟ ایسا معاملہ نہیں کیا کہ لوگوں کو کسی بڑی مشقت میں مبتلا کر دیا ہو بلکہ بتدریج اس کی اصلاح کی ، اس کے راستے بند کیے اور وہ قوانین بنائے جن کے ذریعے سے سوسائٹی سے غلامی کاخاتمہ ہوا-

سود بھی ایک اخلاقی برائی ہے- اسلام کا اس پر اعتراض یہی ہے کہ یہ ایک اخلاقی برائی ہے - آپ کو قرض پر متعین منفعت لینے کا حق نہیں ہے - یہ چیز دوسرے کا مال غلط طور پر کھانے کے مترادف ہے - لیکن اس وقت صورت حال یہ ہے کہ پوری معیشت کا نظام ہی اس پر چل رہا ہے - ایسے میں جن لوگوں کو ملازمت کرنی پڑتی ہے ،ان کے لیے بھی وہی قواعد ہوں گے جومیں نے غلامی کے لیے بیان کیے- یعنی بتدریج اس کے خاتمے کا کام کرنا ہو گا- آدمی اگر بہتر ماحول میں جاسکے تو جانے کی پوری کوشش کرنی چاہیے لیکن حالات کی وجہ سے ا للہ تعالی سے درگزر کی توقع بھی رکھنی چاہیے –

جاويد احمد غامدي
مترجم : عبد اللہ بخاري


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker