Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > قرآن
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

قرآن کے مختلف مطالب
سوال پوچھنے والے کا نام Sameer Ahmad
تاریخ:  30 ستمبر 2006  - ہٹس: 2527


سوال:
قرآن کی بہت سے آیتوں کا مختلف لوگ مختلف مطلب بیان کرتے ہیں- مثلا بہت سے لوگوں کے خیال میں معراج کا واقعہ اصل میں ہوا تھا ،بعض کہتے ہیں کہ خواب تھا-اس بنیاد پر کیا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ قرآن میں تبدیلی آئی ہے ؟

جواب:
قرآن میں کوئی تبدیلی نہیں آتی- لوگوں کے فہم میں تبدیلی آتی ہے- فہم،انسانی فہم ہے اوراس میں اختلافات ہوتے رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے- ان اختلافات سے گھبرانا نہیں چاہیے-کوئی آدمی کہتا ہے ایک واقعہ ایسے ہواتھا دوسرا تحقیق کر کے کہتا ہے نہیں ایسے ہوا تھا، اس سے آپ کے ایمان اور اخلاق میں کیا فرق پڑے گا- تاریخی واقعات کے بارے میں دو رائے ہو سکتی ہیں اس میں گھبرانا نہیں چاہیے- دین بالکل واضح ہے یعنی اللہ ایک ہے ،محمدۖ اس کے رسول ہیں، قیامت میں اعمال کی بنیاد پر جوابدہی ہونی ہے ، خیر و شر کا شعور انسان کے اندر ودیعت کر دیا گیا ہے-اسی طرح نماز ، روزہ، حج، زکوۃ بالکل واضح ہیں- ہر ایک آدمی ان سے واقف ہے -یہ وہ بنیادی چیزیں ہیں جن کے بارے میں آدمی کو حساس ہونا چاہیے- باقی جو بھی واقعات بیان ہوں گے ان کے سمجھنے میں انسانوں کے مابین اختلافات ہونگے- آپ کوجو بات زیادہ معقول لگتی ہے اس کو قبول کر لیجیے ، جس بات کو آپ سمجھتے ہیں کہ معقول نہیں ہے اس کے بارے میں خاموشی اختیار کیجیے ،اور اگر آپ محقق ہیں تو اپنی رائے کا اظہا ر کر دیجیے-


جاويد احمد غامدي
مترجم : عبد اللہ بخاري


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker