Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > قرآن
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

قرآن مجید کی ترتیب نزول
سوال پوچھنے والے کا نام Abdul Hameed
تاریخ:  31 اکتوبر 2006  - ہٹس: 2097


سوال:
بعض مفکرین قرآن مجید کی ترتیب نزول کے قائل ہیں آپ کا نقطہ نظر کیا ہے ؟

جواب:
قرآن مجید کی ترتیب نزول کسی کوبھی نہیں معلوم نہیں ، جو لوگ اس طرح کی باتیں کرتے ہیں وہ اصل میں اللہ تعالی کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ آپ نے بڑی غلطی کر دی ہے (معاذ اللہ)۔ بہتریہ تھا کہ جس ترتیب سے آپ نے نازل کیا تھا اسی ترتیب سے مرتب کرتے ، جب اللہ تعالی نے خود اس کو ایک نئی ترتیب دے دی ہے اور یہ کہا ہے کہ میں نے دی ہے اور یہ بتایا ہے کہ اب اس کے مطابق پڑھا جائے گا ، ( انا علینا جمعہ و قرانہ فاذا قراناہ فاتبع قرانہ) قرآن یہ کہتا ہے کہ اس کو قدیم ترتیب کے ساتھ پڑھنا ناجائز ہے اب جو ترتیب اللہ نے دے دی ہے اسی کے مطابق اس کی قرات ہو گی ، کسی اور ترتیب سے نہیں پڑھا جا سکتا۔ اس صورتحال میں مجھے کیا دلچسپی ہو سکتی ہے کہ میں اللہ کومشورہ دوں۔ قرآن کو سمجھنے کی ساری حکمت موجودہ ترتیب کے اندر ہی ہے۔ اسی سے قرآن کا سارا مدعا واضح ہوتا ہے ۔ جو لوگ اس کو کوئی اور ترتیب دینا چاہتے ہیں وہ اصل میں اللہ کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ آپ سے غلطی ہوئی ، میں یہ جسارت نہیں کر سکتا ۔


جاويد احمد غامدي
مترجم : عبد اللہ بخاري


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker