Powered by
UI
Techs
Get password?
Username
Password
ہوم
>
سوالات
>
قرآن
مینو
<< واپس
قرطاس موضوعات
نئے سوالات
سب سے زیادہ پڑھے جانے والے
سوال پوچھیے
نبیوں میں فضیلت
سوال پوچھنے والے کا نام Haris Ahmad
تاریخ:
22
دسمبر
2006
- ہٹس: 2284
سوال:
کس سورت میں یہ کہا گیا ہے کہ میرے نبیوں میں فرق نہ کرو ؟ کیا اللہ نے نبیوں کو ایک دوسرے پر فضیلت نہیں دی ؟
جواب:
سورہ بقرۃ میں بڑی تفصیل سے اللہ نے یہ بیان کیا ہے اور اس کو مسلمانوں کا کلمہ جامع قرار دیا ہے کہ وہ یہ ایمان رکھتے ہیں کہ لا نفرق بین احد من رسلہ ہم اللہ کے پیغمبروں کے مابین ہر گز کوئی تفریق روا نہیں رکھتے۔اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ایک پیغمبر کو دوسرے پر فضیلت نہیں ہے۔ اس کا جواب بھی اللہ نے دیا ہے کہ میں نے ہر پیغمبر کو کسی نہ کسی پہلو سے فضیلت دی ہے ، کسی کو کسی پہلو سے ، کسی کو کسی پہلو سے۔لیکن یہ کہ کسی کوکسی پر یا سب پر مطلق فضیلت حاصل ہے اس طرح کی بات نہ قرآن نے کبھی کہی ہے نہ ہی رسول اللہ نے بیان کی ہے۔ قرآن مجید نے مثال دے کر بتایا ہے کہ سیدنا موسی کو ہم نے ان معاملات میں سب نبیوں پر فضیلت دی ہے ، سیدنا مسیح کو ان ان معاملات میں سب نبیوں پر فضیلت دی ہے اور خود رسول اللہ نے اس حوالے سے جب بیان فرمایا تو یہ فرمایا کہ مجھے چھ باتوں میں دوسرے نبیوں پر فضیلت دی گئی ہے۔ یہی صحیح طریقہ ہے۔اس معاملے میں ہمارے ہاں عام طور سے جہالت پائی جاتی ہے اور اس طرح کی نعتیں بن گئي ہیں کہ "سارے نبی تیرے در کے سوالی" نہ یہ دین ہے، نہ یہ قرآن ہے، نہ یہ حدیث ہے ، نہ یہ پیغمبروں کا طریقہ ہے اور نہ مسلمانوں کا طریقہ ہے۔ ہمارا جو کلمہ جامع ہے وہ یہی ہے کہ لا نفرق بین احد من رسلہ ہم اللہ کے پیغمبروں کے مابین اس طرح کی کوئی تفریق نہیں کرتے اور تلک الرسل فضلنا سے مراد بھی یہ ہی ہے کہ جو ان کی فضیلتیں اللہ نے بیان کی ہیں وہ ہر ایک کے لیے ثابت ہیں۔ہر کوئی کسی نہ پہلوسے فضیلت کاحامل ہے۔ سب ہمارے پیغمبر ہیں اور سب ہمارے لیے یکساں قابل احترام ہیں۔
جاويد احمد غامدي
مترجم : عبد اللہ بخاري
Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email
Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share
|
Copyright
Studying-Islam
© 2003-7 |
Privacy Policy
|
Code of Conduct
|
An Affiliate of
Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top