Powered by
UI
Techs
Get password?
Username
Password
ہوم
>
سوالات
>
عقائد
مینو
<< واپس
قرطاس موضوعات
نئے سوالات
سب سے زیادہ پڑھے جانے والے
سوال پوچھیے
آخرت میں مقام کا فیصلہ دنیا میں
سوال پوچھنے والے کا نام Sami Khan
تاریخ:
3
فروری
2007
- ہٹس: 2407
سوال:
انسان اس دنیا میں رہتے ہوئے کیا اپنے بارے میں یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ میں آخرت کے لحاظ سے کس مقام پرہوں گا؟ کیا دین اس بارے میں کوئی رہنمائی کر تا ہے ؟
جواب:
ہر آدمی جانتا ہوتا ہے اپنے بارے میں۔ یعنی اپنی زندگی پر نگاہ ڈال کر دیکھتا ہے اسے معلوم ہوتا ہے کہ میں تو ایمان ہی ایمان ہوں۔ میں تو کبھی گناہ کے قریب بھی نہیں پھٹکا۔ میں نے تو ہمیشہ اللہ کی آواز پر لبیک کہی ہے۔ ایسے خوش قسمت ہوتے ہونگے دنیا میں۔ تو اگر آدمی ایسا سمجھتا اپنے آپ کو پھر بھی اللہ کا شکر کرے۔ اللہ کے پیغمبرایسے ہی کرتے تھے۔ جب لوگوں نے کہا کہ آپ تو بہت خدا کی بندگی میں وقت لگاتے ہیں تو فرمایا افلا اکون عبداً شکورا؟میں خدا کا شکر گزار بندہ کیوں نہ بنوں ؟ نچنت اور بے خوف تو اس میں بھی نہیں ہونا چاہئے۔
دوسرا یہ کہ آدمی جانتا ہی ہوتا ہے کہ اس سے لغزشیں ہوئی ہیں کوتاہیاں ہوئی ہیں۔ بہت سی جگہوں پر پائوں پھسلا ہے۔
انبیا اور صالحین کی زندگی کے بارے میں خدا نے شہادت دے دی ہے۔ حضورۖ کی زندگی ہے۔ سیدنا مسیح کی زندگی ہے۔ سیدنا موسی کی زندگی ہے۔ اسی طرح ابوبکر و عمر کی زندگی ہے۔ صحابہ کرام میں سے بعض نمایاں شخصیتوں کی زندگی ہے۔ اگر ایسی زندگی ہے تو پھر مطمئن ہو جائیے کہ ان شاء اللہ آپ کامیاب ہیں۔
البتہ اپنے آپ کو کبھی یقین مت دلائیے۔ یقین تو مرتے وقت ہی ہوگا جب فرشتے کہیں گے يا ايتها النفس المطمئنه اس آواز کے آنے کے بعد کہنا چاہئے فضت برب الکعبه یعنی یہ کیا پتہ ہے کہ زندگی کے آخری دن انسان کیا کر بیٹھے؟تو اس لئے اس میں تو کبھی اپنے آپ کو مبتلا نہیں کرنا چاہئے۔ یہ جدو جہد ہے مرتے دم تک جاری رہنی ہے۔ سیدنا علی کی طرف نسبت دی جاتی ہے اس جملے کو۔ کیابات ہے اس کی ؟ جب ان کے اوپر حملہ ہواہے۔ تو اپنی زندگی پر ایک نگاہ ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ فضت برب الکعبه رب کعبہ کی قسم میں کامیاب ہو گیا۔ تو یہ وقت ہوتاہے اصل میں کامیابی اور ناکامی کے احساس کا۔ باقی دنیا کی زندگی میں کیا پتہ؟کل کیا ہونا ہے ؟
جاويد احمد غامدي
مترجم : عبد اللہ بخاري
Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email
Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share
|
Copyright
Studying-Islam
© 2003-7 |
Privacy Policy
|
Code of Conduct
|
An Affiliate of
Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top