Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > عقائد
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

مقدر اور محنت
سوال پوچھنے والے کا نام Hassan Ahmad
تاریخ:  31 مئ 2007  - ہٹس: 2260


سوال:
کہتے ہیں کہ جو کچھ مقدر میں ہے و ہ مل کر رہے گا اگر ایسا ہے تو پھر ہم محنت کیوں کرتے ہیں؟

جواب:
یہ ٹھیک ہے کہ جو کچھ مقدر میں ہو وہ مل کر رہتا ہے ۔ لیکن بعض اوقات کسی چیز کے ہمیں میسر نے میں اللہ تعالی کی طرف سے ہماری محنت کی شرط لگی ہوتی ہے اور بعض اوقات نہیں۔ جب یہ شرط لگی ہوتی ہے تو پھر وہ چیز ہماری محنت کے بعد ہی ہمیں میسر آسکتی ہے۔ دنیا میں شاید اکثر ہم اسی کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ جوچیزیں ہمیں ابھی میسر نہیں ہیں ، ان کے بارے میں ہم یقین سے کچھ بھی نہیں کہہ سکتے کہ ان کے میسر آنے میں ہماری طرف سے محنت کرنے کی شرط لگی ہوئی ہے یا نہیں۔ لہذا ہمیں بہرحال، عام اصول اور مشاہدے کے مطابق ان کے حصول کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ اگر وہ ہماری محنت کے ساتھ مشروط ہوئیں تو ہماری محنت کے نتیجے میں وہ ہمیں مل جائیں گی اور اگر محنت کے باوجود وہ ہمارے مقدر میں نہ ہوئیں تو وہ ہمیں محنت کے باوجود نہیں ملیں گی۔ اسی طرح اگر وہ محنت کے بغیر ہی ہمارے مقدر میں ہوئیں تو وہ ہمیں محنت کے بغیر بھی حاصل ہو جائیں گی ،ہم خواہ ان کے لیے محنت کریں یا نہ۔


محمد رفيع مفتي
مترجم : عبد اللہ بخاري


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker