Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > حدیث و سنت
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

سنت
سوال پوچھنے والے کا نام Anonymous
تاریخ:  16 جولائی 2007  - ہٹس: 1817


سوال:
سنت کے بارے میں آپ کے اور اسلاف کے نقطہ نظر میں کیا فرق ہے ؟

جواب:
ہمارے قدیم اسلاف سب سمجھتے ہیں کہ سنت کیا چیز ہے یعنی سنت رسول اللہ اور انبیا علیہم السلام اور دین ابراہیمی کا جاری کردہ طریقہ ہے۔ قدیم اسلاف میں تو سب کا ایک ہی موقف ہے حتی کہ ہمارے ہندستان میں جو آخری بڑے عالم ہوئے ہیں شاہ ولی اللہ انہوں نے بھی اپنی کتابوں میں دین ابراہیمی کی اس روایت کو اسی طریقے سے بیان کیا ہے جیسے میں نے کیا ہے۔ سنت در حقیقت مسلمانوں کے ایک جم غفیر نے دوسرے جم غفیر کو منتقل کی ہے ، اس وجہ سے یہ کسی حدیث کی ، کسی راوی کی اور اس کی تحقیق کی ہر گز محتاج نہیں ہوتی۔ اسی کو میں نے اس طرح بیان کیا ہے کہ سنت ہمیں اجماع اور عملی تواتر سے ملی ہے اور اس میں کوئی اختلاف نہیں ، بالکل متفق علیہ ہے۔ اس ساری بات کو میں نے ایک فہرست کی شکل میں بیان کر دیا ہے۔ میرا contribution یہ ہے کہ میں نے اسے بالکل متعین کر کے بیان کر دیا ہے اور جن چیزوں کو غلطی سے خلط ملط کیا جا رہا تھا ان کے اخلاط کو دور کر دیا ہے۔ اگر کوئی مفید کام ہوا ہے تو دعا کیجیے اللہ قبول کرے اور اگر غلطی ہوئی ہے تو اللہ اس کی اصلاح کرے۔

جاوید احمد غامدی
ترتیب و تہذیب، عمر فاران بخاری


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker