Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > عقائد
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

جنت البقیع
سوال پوچھنے والے کا نام Anonymous
تاریخ:  16 جولائی 2007  - ہٹس: 2206


سوال:
جنت البقیع کی کیا اہمیت اور حقیقت ہے۔ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ جو لوگ یہاں دفن ہوں گے وہ بخش دیے جائیں گے؟

جواب:
محض جنت البقیع میں دفن ہونے کی وجہ سے کوئی بخش دیا جائے گا یہ روایت تو کوئی مستند روایت نہیں ہے۔ لیکن جنت البقیع بہرحال ایک ایسا قبرستان ہے جس میں صحابہ کرام اور امہات المومنین مدفون ہیں تو اس لحاظ سے ظاہر ہے کہ اس امت کے گلہائے سر سبز مدفون ہیں ، وہ ہستیاں دفن ہیں جنہوں نے اس دنیا میں اللہ کی اطاعت اور فرمانبرداری کا بہترین نمونہ پیش کیا۔ ہر مسلمان کے اس کے ساتھ فطری جذبات وابستہ ہیں اور ہونے بھی چاہییں۔ باقی یہ کہ جنت البقیع میں جو آدمی دفن ہو جائے گا وہ محض اس کی بنیاد پر جنت میں چلا جائے گا یہ اسلام کے اصولوں کے بالکل خلاف ہے۔ جنت اور دوزخ کا فیصلہ تو قرآن نے بتا دیا ہے کہ کس بنیاد پر ہو گا اور قرآن کے ان اصولوں میں جنت البقیع میں دفن ہونے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ اسی جنت البقیع میں حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ بہت سے مشرکین بھی دفن ہیں کیونکہ وہ پرانا قبرستان ہے۔ محض وہاں دفن ہونے سے کوئی جنت میں نہیں جائے گا۔ جنت میں ایمان و اعمال او ر اللہ کی رحمت سے جائے گا۔

جاوید احمد غامدی
ترتیب و تہذیب، عمر فاران بخاری


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker