Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > معاشرتی مسائل
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

انگریزی زبان
سوال پوچھنے والے کا نام .
تاریخ:  2 مئ 2008  - ہٹس: 554


سوال:
ہمارے ہاں بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ انگریزی زبان کو پڑھنے سے اس کے ساتھ جو روایات وابستہ ہیں وہ در آتی ہیں، اس لیے اپنی زبان پر توجہ دینی چاہيے، اس بارے میں آپ کا کیا موقف ہے ؟

جواب:
ہر زبان ایک خاص معاشرے میں جنم لیتی ہے اور جس معاشرے میں وہ پروان چڑھتی ہے اس میں اس کی معاشرتی روایات کا پایا جانا اور بیان ہونا ناگزیر ہے۔ اس لیے ان لوگوں کا کہنا ٹھیک ہے۔ مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ انگریزی کو چھوڑ دیا جائے۔ دنیا میں کوئی بھی زبان جب اس درجہ اہمیت اختیار کر جائے کہ عالمی ابلاغ کا ذریعہ بن جائے تو پھر اس سے تعلق ناگزیر ہو جاتا ہے۔ انگریزی کی آج یہی صورت حال ہے۔ اس لیے اس میں مہارت پيدا کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن اس کے ساتھ جو روایات در آتی ہیں ان کے بد اثرات سے آپ اپنے دین اور اپنی روایات سے مستحکم تعلق پيدا کرکے بچ سکتے ہیں۔ ہمارے ملک میں اصل زیر بحث مسئلہ یہ نہیں کہ انگریزی زبان پڑھی جائے یا نہیں۔ اصل سوال یہ ہے کہ سرکاری اور قومی زبان کیا ہونی چاہيے۔ اس میں میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ اردو زبان کو ہی یہ حیثیت ملنی چاہیے۔ ہمارا آئین بھی یہی کہتا ہے لیکن اگر حکمران اس کے لیے تیار نہیں تو پھر انہیں چاہیے کہ وہ اس confusion کو ہمیشہ کے لیے دور کر دیں۔ یعنی اگر تو اردو کو اختیار کرنا ہے تو مکمل طور پر اختیار کیا جائے ورنہ بالکل چھوڑ دیا جائے، کم از کم کوئی تو فیصلہ کن صورتحال ہو۔ یہ تذبذب کی کیفیت قومی سطح پر اثر انداز ہو رہی ہے، اس معاملے میں حتمی فیصلہ کر لینا چاہيے تاکہ ہماری نسلیں تذبذب کا شکار نہ ہوں۔


علامہ جاوید احمد غامدی
ترتیب و تہذیب، عمر فاران بخاری


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker