Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > اخلاقیات
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

برائی اور اچھائی کا تناسب
سوال پوچھنے والے کا نام .
تاریخ:  30 مئ 2009  - ہٹس: 1541


سوال:
ہم دیکھتے ہیں کہ معاشرے میں بے شمار برائیاں اچھائیوں کے مقابلے میں جلد پنپتی ہیں۔ کیا اس کا مطلب یہ نہیں کہ جس طرح ہم حق بیان کرتے ہیں ، وہ کمزور طریقہ ہے ؟

جواب:
برائی اور اچھائی انسان کی معلوم تاریخ میں ایک ہی جگہ کھڑی ہیں۔ ان کے اندر کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ یہ انسان کی فطرت کا فتویٰ ہے اور اس کا الہام اللہ تعالیٰ نے انسان کی فطرت میں ودیعت کیا ہے۔ جو صورت آپ بیان کرتے ہیں یہ آج پیدا نہیں ہوئی یہ ہمیشہ سے ہے۔ انسان کو آزمایش میں ڈالا گیا ہے اور یہ آزمایش ہمیشہ اس کے ساتھ رہی ہے۔ وہ نوح علیہ السلام کے زمانے میں آزمایش میں ناکام ہوا۔ اللہ کے پیغمبر نے ساڑھے نو سو سال تک اتمام حجت کیا اور آخر میں صرف اتنے لوگ بچے جو ایک کشتی میں سوار ہوگئے۔ اس وجہ سے اس کے یہ ہرگز معنی نہیں ہوسکتے کہ آج کوئی نیا معاملہ ہوگیا یا ہمارا طریقہ کمزور ہے۔ موجودہ زمانے میں بھی باوجود اس کے کہ میڈیا نے بے شمار ایسی چیزوں کی یلغار کر رکھی ہے جو دین واخلاق کے بالکل خلاف ہیں، لوگ مسجدوں میں آتے ہیں، دین سنتے ہیں، دینی مجالس میں شریک ہوتے ہیں، آخر یہ سب کیا ہے؟ ہمیں اس معاملے میں رجائیت پسند ہونا چاہیے۔ اچھے پہلو کو دیکھیں۔ کیا وجہ ہے کہ برے پہلو پر ہی ہماری نگاہ پڑتی ہے۔ آپ کسی محلے میں جا کر کہیں بھی مسجد بنا دیجیے، کچھ دنوں کے بعد وہاں نماز بھی ہو رہی ہوگی اور لوگ آکر جماعت میں شریک بھی ہورہے ہوں گے۔ جب سے دنیا بنی ہے اس وقت سے کم و بیش تناسب یہی ہے۔ اس وجہ سے اس میں کوئی تردد کی بات نہیں ہے۔ دین کی بات کیجیے، خیر کی بات کیجیے، لوگوں تک پہنچائیے اور اس معاملے میں زیادہ متردد نہ ہوں۔ آدمی کو اپنے اوپر زیادہ نگاہ رکھنی چاہیے۔یہ بھی موجودہ زمانے کا ایک حادثہ ہے کہ ہمارے ہاں یہ چیز بڑی اہمیت کی حامل بن گئی ہے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے یا یہ کہ دوسرا کیا کر رہا ہے۔ جبکہ اصل میں دیکھنا یہ چاہیے کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔



جاوید احمد غامدی

ترتیب و تہذیب ، شاہد محمود


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker